
چندے کی رقم سے قبرستان کے لیے جگہ خریدنا کیسا؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےکرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ ہمارےہاں اعوان ٹاؤن لاہورمیں ایک سوسائٹی نےاپنانجی بیت المال قائم کیاہےجس میں زکوۃ وصدقات نافلہ،قربانی کی کھالوں کی رقوم مستحق افرادکےلیےاکٹھاکرکےساراسال تقسیم کی جاتی ہیں۔بیت المال اعوان ٹاؤن سوسائٹی کاایک ذیلی ادارہ ہے۔ان دنوں سوسائٹی قبرستان کےلیےجگہ خریدنےکےپروگرام بنارہی ہےجس کےلیےممبران سوسائٹی سےرقم کامطالبہ کیاگیاہےیہی مطالبہ انتظامیہ نےبیت المال کمیٹی سےبھی کیاہے۔آپ سےگزارش ہےکہ شریعت کی روشنی میں ہمیں اس معاملہ میں جواب عنایت فرمائیں کہ بیت المال کی وہ رقم جوزکوۃ وصدقات نافلہ اورقربانی کی کھالوں کی قیمت کی صورت میں ہمارے پاس موجودہےآیاہم اس رقم کوقبرستان کےلیےجگہ خریدنےمیں استعمال کرسکتےہیں؟ سائل :ذوالفقارعلی(لاہور)
عورت عدت کے اندر مدنی چینل دیکھ سکتی ہے یا نہیں؟
جواب: جائز ہے بشرطیکہ اسے مرد کو دیکھنے سے شہوت کا اندیشہ نہ ہو،اگر شہو ت کا ندیشہ ہے تو عدت کے علاوہ بھی جائز نہیں اور عدت میں بھی جائز نہیں ۔ یاد رہ...
تشہد میں شہادت کی انگلی اٹھانے کا درست طریقہ کیا ہے؟
جواب: جائے گی اور تعارض بھی باقی نہیں رہے گاجو ایسی صورت میں شرعاً مطلوب بھی ہے۔یونہی امام بیہقی ، امام ابن حجر عسقلانی اور علامہ علی قاری حنفی رَحْمَۃُالل...
پالتو بلی کو بچے نہ ہونے کا انجکشن لگوانا
جواب: جا سکتا ہے۔...
اللہ پاک کے درود بھیجنے کا معنیٰ و مطلب کیا ہے ؟
سوال: بعض مقررین حضرات درود پاک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس طرح کہتے ہیں کہ نماز اللہ نہیں پڑھتا ، مگر ہمیں حکم ہے؛روزہ اللہ نہیں رکھتا مگر ہمیں حکم ہے ؛ زکوۃ اللہ نہیں دیتا مگر ہمیں حکم ہے،لیکن دُرود پاک ایسا عمل ہے کہ خود اللہ بھی بھیجتا ہے اور ہمیں بھی حکم فرماتا ہے۔اس حوالے سے یہاں دو سوال ہیں: ایک یہ کہ دُرود كا معنیٰ تو دعا کرنا ہوتا ہے تو اللہ عزوجل کے لیے دعا کرنے کا معنی کیسے درست ہوگا؟ اللہ عزوجل کے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے کیا معنی ہیں؟ اور دوسرا یہ کہ کیااس طرح کہنا درست ہے کہ دیگر اعمال نماز ،روزہ،زکوۃ اللہ نہیں کرتا،ہمیں حکم دیتا ہے،لیکن درود پاک ایسا عمل ہے کہ خود اللہ بھی بھیجتا ہے اور ہمیں بھی حکم فرماتا ہے؟
مالک نصاب کا مال درمیانِ سال ختم ہو جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ زید سال کے ابتدا میں مالک نصاب ہے زکوۃ واجب ہوگئی پھر سال کے درمیان میں سارا مال ختم ہو گیا اور انتہائے سال میں زید دوبارہ مالک نصاب ہوگیا تو کیا دوران سال میں سارے مال کا ختم ہونا زکوٰۃ کے واجب ہونے نہ ہونے میں کوئی ضرر رکھتا ہے؟
دانتوں پر پیلاہٹ وغیرہ جَم جائے تو ڈینٹل سکیلنگ کروانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے سامنے کے دانتوں پر پیلاہٹ جم چکی ہے، جو برش وغیرہ سے نہیں اترتی اور اندر کےدانتوں پہ جگہ جگہ چھوٹے چھوٹے کھڈے بن چکے ہیں۔ کیا شریعت مجھے ڈینٹل سکیلنگ(Dental Scaling) کروانے کی اجازت دیتی ہے؟
خریداری میں رقم ایڈوانس دے کر سامان ایک سال بعد لینا... کیا یہ درست ہے؟
جواب: جائےتو جائزہے،مگریہ ذہن میں رکھیں کہ بیع سلم کی ایک بھی شرط کی خلاف ورزی کی ،تو یہ سودا ناجائزاور سودکے زمرے میں داخل ہوجائے گا۔ یادرہے! بیع سلم ...
کیا راستوں میں یا دُکان و ہوٹل وغیرہ کے سامنے اسٹال لگانا ، جائز ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ (1) مارکیٹ میں ہوٹلوں اور دکانوں کے سامنے کچھ خالی جگہ موجود ہوتی ہے ،جو ہوٹل یا دکان کے مالکان کی نہیں ،بلکہ سرکاری جگہ ہوتی ہے اور لوگوں کے راستے کے لیے مخصوص ہوتی ہے ،اب اگر کوئی شخص وہاں اسٹال وغیر ہ لگانا چاہے، تو ہوٹل یا دکان والے اس سے ماہانہ کرایہ وصول کرتے ہیں ،کیا یہ کرایہ وصول کرنا ،جائز ہے ؟ (2) ان لوگوں کا راستے میں اسٹال لگانا کیسا ہے؟بالخصوص جب ان کی وجہ سے راستہ تنگ پڑ جائے اور گزرنے والوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے ۔
نماز کے بعد پڑھے جانے اوراد کی پابندی حیض کی حالت میں ضروری ہے یا نہیں
سوال: نماز کے بعد جو اوراد پڑھے جاتے ہیں جیسے یاقوی یا اس کے علاوہ دیگر اوراد ،کیا ان اوراد کی پابندی حالتِ حیض میں بھی ضروری ہے ؟