
قرض دے کر مشروط نفع لینے کا حکم ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے کچھ لوگوں سے ادھار میں مال لیا تھا ، اب مزید مال کی ضرورت ہے ، لیکن اُن لوگوں کو اُن کی گزشتہ رقم ادا کیے بغیر مزید مال نہیں ملے گا ، اس لیے میں نے اپنے ایک دوست سے کچھ رقم ادھار لینے کے لیے رابطہ کیاتاکہ وہ رقم اُن لوگوں کو دے کر مزید مال لے لوں ، لیکن دوست کے ساتھ طے یہ کرنا ہے کہ میں اُس کے پیسے قرض خواہوں کو دے کر جو مال لاؤں گا ، اس میں سے ہر پیس پر معین مقدار میں دوست کو بھی نفع دیتا رہوں گا اور دوست کی اصل رقم میرے پاس ہی محفوظ رہے گی ، بعد میں وہ رقم بھی لوٹا دوں گا ۔ آپ سے یہ پوچھنا تھا کہ اس طرح میرا اپنے دوست سے قرض لینا اور اس کو یہ نفع دینا جائز ہے یا نہیں ؟
پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل دھوکے سے بیچ دیا تو واپسی کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے بکر کو 50 ہزار کا موبائل بیچا، یہ ظاہر کر کے کہ یہ PTA سے منظور شدہ ہے،جبکہ وہ منظور شدہ نہیں تھا۔ چند دن بعد وہ موبائل PTA کی طرف سے بند کر دیا گیا۔اب رجسٹرڈکروانے کے لیے 15 سے 20ہزار روپے لگیں گے، جو موبائل رجسٹرڈنہ ہو وہ رجسٹرڈ شدہ کے مقابلے میں تقریبا آدھی قیمت میں مل جاتا ہے۔ لہٰذا زید نے غلط بیانی کر کے بکر سے تقریبا 20 ہزار روپے زیادہ لیے ہیں ، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس بنیاد پر بکر زید کو موبائل واپس کر سکتا ہے یا نہیں ؟
کیا مسجد یا فنائے مسجد میں بھیک مانگنے والے کی مدد کر سکتے ہیں ؟
جواب: پر فنائے مسجد میں بھی مانگنے پر یہی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں ، جیسا کہ مشاہدہ بھی ہے کہ سائل کی گریہ و زاری اور بلند آواز سے نمازیوں کی توجہ بٹتی اور ان ...
ساری فصل بیچ کر رقم مسجد میں دے دی تو عشر ادا ہوا یا نہیں ؟
سوال: مونگ پھلی لگائی فصل تیار ہونےپر ساری فصل بیچ دی اور اس کی جتنی رقم ملی اس میں سے جو عشر بنتا تھا شرعی فقیر کو نہ دیااور ساری رقم عشر سمیت مسجد کی تعمیرات اور دیگر اخراجات کے لیے دے دی اس طرح عشر ساقط ہو جائے گا۔؟ اگر ادا کرنا ہے تو کون کرے گا؟
ٹیکس کی رقم کو زکوٰۃ میں شمار کرنا
سوال: میں ایک سرکاری ملازم ہوں اور میری تنخواہ سے بہت زیادہ ٹیکس کاٹ لیا جاتا ہے، تو کیا میں اس کٹنے والی رقم کو زکاۃ شمار کر سکتا ہوں؟
امام کے ساتھ دنیاوی رنجش رکھنا اور پھر اسی امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم؟
جواب: پر ملامت کی جائے گی،لہذاایسے شخص کو چاہیے کہ وہ امام صاحب کےساتھ دنیاوی معاملات کی وجہ سے رنجش نہ رکھے اوراس کام سے باز رہے۔ سنن ابی داؤد کی حدیث...
زکوٰۃ دے کر بیچی ہوئی چیز کی قیمت میں واپس لینا
موضوع: زکوٰۃ دے کر بیچی ہوئی چیز کی رقم لینا کیسا؟
مرد کا عورت کو اور عورت کا مرد کو میک اپ کرنا کیسا ؟
جواب: پردے کا حکم دیا ہے اوران دونوں کے ایک دوسرے کو بلاضرورتِ شرعیہ چھونے کو حرام فرمایا ہے اوربیوٹی پارلر میں بے پردگی کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کےجسم کوچھون...
کالا جادو کرنے ،کروانے اور اس کے لیے پیسے وغیرہ دینے کا حکم
سوال: ایک خاتون روحانی علاج کرتی (عاملہ )ہے ، جس کے لیے اس نے واٹس ایپ پر گروپ بنایا ہوا ہے ، جس میں وہ استخارے ، خوابوں کی تعبیریں ، روحانی علاج کرتی ہے اور اس علاج کرنے کی وہ فیس بھی چارج کرتی ہے ۔ ایک عورت کے شوہر کا کوئی مسئلہ تھا ، تو اُس عورت نے اِس روحانی علاج کرنے والی خاتون سے استخارہ کروایا ، تو استخارے میں عملیات کا اشارہ آیا ، جس کی کاٹ کرنے کے لیے اس نے بولا کہ کچھ پیسے لگیں گے اور پھر کچھ دنوں بعد اس عاملہ خاتون نے بتایا کہ کسی نے کالا جادو کیا ہوا ہے ، جس کا توڑ کالے جادو سے ہی ہوگا اور اس کے لیے جس عورت کا مسئلہ ہے ، وہ اپنی بے پردگی والی (برہنہ ) تصاویر دے گی ، اس کے ذریعے وہ کالا جادو کر کے اس کا مسئلہ حل کرے گی ۔اس کا کہنا تھا کہ وہ تصویریں اس کے پاس امانت رہیں گی ، یہاں تک کہ اس نے کہا کہ اگر یقین نہیں ہے ، تو میری تصویر اپنے پاس رکھ لو اور پھراس نے اپنی بے پردگی والی تصویر بھیج دی ۔ اس پسِ منظر میں پوچھنا یہ ہے کہ (1)کالے جادو کے بارے میں کیا حکمِ شرعی ہے ؟ (2)اس کے لیے بے پردگی والی تصاویر دینا کیسا ؟ (3)کیا اس عمل کے لیے پیسے دینا شرعاً جائز ہے ؟
معاشرے میں پائی جانے والی سودی قرض کی ایک صورت کا حکم؟
سوال: میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں ۔ وہاں ایک شخص کمپنی کو گوشت سپلائی کرتا ہے ۔ اس سے میری دعا و سلام ہوئی ، تو اس نے مجھ سے کہا کہ میں پورا مہینا کمپنی کو گوشت سپلائی کرتا ہوں ، جس کا بِل کمپنی ساتھ ساتھ دیتی رہتی ہے ، لیکن پیمنٹ مہینے بعد ملتی ہے ، جس وجہ سے وہ مجھ سے اس طرح کا ایگریمنٹ کرنا چاہتا ہے کہ کمپنی سے وہ بِل لے کر مجھے دے دیا کرے گا اور جتنی رقم بنتی ہوگی ، میں اُس کو اپنی طرف سے دے دیا کروں گا اور پھر مہینے بعد جب کمپنی کی طرف سے اس کو پیمنٹ ملے گی ، تو جتنی رقم مجھ سے لی ہوگی، وہ بھی مجھے واپس کرے گا اور ساتھ جتنا گوشت سپلائی کیا ہوگا ، فی کلو کے حساب سے دس روپے مزید مجھے دے گا ۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ یہ طریقہ درست ہے یا نہیں ؟