
رشوت میں دی ہوئی رقم کی زکوٰۃ رشوت دینے والے شخص پر ہوگی یا رشوت لینے والے شخص پر ؟
سوال: زید نے بکر کو نوکری کے حصول کےلیےرشوت دی اور اس رشوت دینے پر کوئی گواہ نہیں اور عام طور پر بھی رشوت دینے پر گواہ نہیں بنایاجاتااوریہ رقم واپس بھی نہیں ملنی،اب یہ تو معلوم ہے کہ بکر رشوت کا مالک نہیں،اس رقم کا اصل مالک زید ہی ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ سال پورا ہونے پرکیازید پراس رشوت کی زکوۃ نکالنا واجب ہے؟
ناپاکی کی حالت میں دکھاوے کے لیے نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے جان بوجھ کر ناپاکی کی حالت میں عصر اور مغرب کی نماز صرف دکھاوے کے لیے پڑھی مگر اس نے نماز کی نیت نہیں کی اور نہ ہی نماز میں اس نے کچھ پڑھا، صرف ارکان ادا کیے اور اپنے اس عمل کو گناہ سمجھتے ہوئے صرف دکھاوے کے لیے کیا، تو اس پر کیا حکم شرع ہوگا؟ کیا ایسے شخص کو تجدید ایمان کرنا ہوگا؟
امام کا ہر نماز کے بعد قبلہ سے پِھر کر بیٹھنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امام صاحب ہر فرض نماز کے بعد دائیں جانب رخ کرکے بیٹھتے ہیں اور پھر دعا کرواتے ہیں،اس پر بعض مقتدیوں کو اعتراض ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ حکم صرف فجر و عصر کی نماز کے لیے ہے، اس کے علاوہ بقیہ فرض نمازیں کہ جن میں فرض کے بعد سنن و نوافل پڑھے جاتے ہیں ،ان میں رخ پھیرنے کا حکم نہیں ہے۔کیا یہ بات درست ہے یا نہیں ؟ اس کی وضاحت فرمادیں۔
اکاؤنٹ میں آنے والی رقم کا کیا کریں؟
سوال: میرے جاز کیش اکاؤنٹ میں چند ہزار روپے کی رقم آگئی ، اب چھ ماہ ہوچکے ہیں کوشش کے باوجود اصل مالک کا علم نہیں ہوا اور معلومات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ رقم کسی ایجنٹ کے ذریعے بھیجی گئی ہے اور ایجنٹ کے پاس کئی افراد آ کر رقم ٹرانسفر کرواتے رہتے ہیں ، اس لیے مالک تک پہنچنے کی فی الحال کوئی امید نہیں ہے اور کسی نے خود سے بھی رابطہ نہیں کیا۔ اب اس رقم کا کیا کیا جائے ؟
عورت کا اپنے شوہر کے حکم پر سر کے بال کاٹنا
سوال: کیاعورت اپنے شوہرکے حکم پر اپنےسر کے بال کاٹ سکتی ہے؟
عورت کا مخصوص دنوں میں آیتِ سجدہ سننے کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن گھر میں بچیوں کو قرآنِ پاک پڑھاتی ہے۔ اگر اس اسلامی بہن کے مخصوص دنوں میں بچیاں سبق سناتے ہوئے آیتِ سجدہ تلاوت کریں ، تو کیا اس پڑھانے والی اسلامی بہن پر سجدۂ تلاوت لازم ہوگا؟ بالغ بچی آیتِ سجدہ تلاوت کرے ، تو کیا حکم ہوگا اور نابالغ تلاوت کرے ، تو کیا حکم ہوگا ؟
حج قران والا طواف قدوم کے بعد سعی کرلے تو طواف الزیارۃ کے بعد سعی کرے یا نہیں؟
جواب: پر لازم نہیں،جیسا کہ علامہ علی بن ابوبكر فرغانی رحمۃ اللہ علیہ،ہدایہ شریف میں فرماتے ہیں:’’فإن كان قد سعى بين الصفا والمروة عقيب طواف القدوم لم يرمل ف...
احرام کی حالت میں ڈائپر (Diaper) پہننے کا حکم
سوال: کیا احرام کی حالت میں ڈائپرپہن سکتے ہیں ؟
نابالغ یا بالغ شخص کے ہاتھوں سے قرآن گرجائے، تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کسی شخص کے ہاتھ سے غلطی سے قرآن پاک گر جائے تو کیا حکم ہے؟ کیااس پر کوئی صدقہ نکالنا ضروری ہوجاتا ہے ؟نیز اگر کسی نابالغ بچے سے قرآن پاک گر جائے تو اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ سائل: نعمان رضا(via،میل)
ادھار میں خریداری کر کے چیز سے نفع اٹھانا کیسا ؟
سوال: زید،بکر سے ایک گھر پندرہ لاکھ روپے میں قسطوں پر خریدنا چاہتا ہے جس میں سے دس لاکھ روپے زید بوقتِ خریداری ادا کر دےگا اور پانچ لاکھ روپے ایک طے شدہ مدت میں قسط وار ادا کرے گا ،دس لاکھ روپے ادا کرنے کے بعد زید وہ گھر اپنے قبضے میں لے کر کرائے پر دے دےگا اور اس سے حاصل ہونے والے کرائے سے بکر کو گھر کی بقیہ قیمت قسطوں کی صورت میں ادا کرے گا میراسوال یہ ہے کہ کیا زید کا گھر کی مکمل قسطیں ادا کرنے سے پہلے گھر کرائے پر دینا جائز ہے؟