
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے بواسیر کا مرض ہے جس کی وجہ سے میری شلوار خون سے آلودہ ہو جاتی ہے لیکن زخم سے خون بہنے کے قابل نہیں ہوتا فقط اس کی تری سے شلوار بار بار لگ کر آلودہ ہوجاتی ہے ،میرے لیے وضو اورنمازوں کے لیے کپڑوں کی پاکی کے متعلق کیا حکم ہوگا؟بواسیر کے مسے پچھلی شرم گاہ کے بیرونی حصے پر ہیں ،شرم گاہ کی نالی میں کوئی مسہ نہیں ہے۔
عام آدمی کا کسی دوسرے پر کفر کا فتوی لگانا
سوال: اگر کوئی شخص کفر والی بات کرے اور سننے والے کو یہ کافی حد تک لگتا ہو کہ یہ بات کفریہ ہے ،لیکن وہ اس پر حکم لگانے سے پہلے کسی سنی عالم دین سے کنفرم کروالےکہ کیا واقعی یہ کفر ہے یا نہیں،تو کیا سننے والے کے لیے ایسا کرنا درست ہے یا پھر سننے والے پر یہ لازم ہوگا کہ وہ اسی وقت ایسا بولنے والے کو کہے کہ یہ جملہ کفریہ ہے اور وہ کافر ہوگیا ہے؟
اللہ تعالی کو حاضر و ناظر کہنے کا حکم؟
جواب: لے کی سیاہی ، جبکہ نظر کے معنی ”کسی امر میں تفکر و تدبر کرنا ، کسی چیز کا اندازہ کرنا اور آنکھ سے کسی چیز میں تامل کرنا“لکھے ہیں ۔ ان دونوں لفظوں کے ل...
دورانِ نماز قبلہ سے منہ پھیرنے سے نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب"نماز کے احکام"کے صفحہ 195 پر مذکور ہے:”اگر صرف منہ قبلہ سے پھرا تو واجب ہے کہ فوراً قبلہ کی طرف منہ کرلے اور نماز نہ جائے گی مگر بلا عذر ایسا کرنا مکروہِ تحریمی ہے۔“ میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ صورتِ مسئولہ میں فقط یہ فعل مکروہِ تحریمی ہے یا پھر نماز بھی مکروہِ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی؟؟ حوالے کے ساتھ رہنمائی فرمادیں۔
زوجہ کی زکوۃ شوہر دے، تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری بیوی کے پاس اتنا گولڈ ہے کہ جس سے زکوٰۃ فرض ہوجاتی ہے ، تو میں اپنی خوشی اور بیوی کی اجازت سے اپنی بیوی کی طرف سے زکوٰۃ نکالتا ہوں ، تو کیا اس طرح زکوٰۃ ادا ہوجاتی ہے یا نہیں ؟
جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو کیا وہ اپنے بچوں کا عقیقہ کرسکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے خاندان میں یہ مشہور ہے کہ جس کا اپنا عقیقہ نہ ہوا ہو وہ اپنے بچوں کا بھی نہیں کر سکتا کیا اس کی کچھ حقیقت ہے یا نہیں ؟ سائل:نصیر احمد (بلدیہ ٹاؤن کراچی)
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ آج سے تقریباََ21سال قبل میری والدہ کاانتقال ہواجن کوایک وقفی قبرستان میں دفن کیا گیا۔بعداَزتدفین جب قبرتعمیرکی گئی توقبرکے سلیپ کے اوپرچاروں طرف دیواریں کھڑی کردی گئیں اوربیچ والاحصہ کچّارکھاگیا۔اب چونکہ اس تعمیر کوکافی عرصہ ہوگیااورقبربھی کچھ بیٹھ گئی ہےاندیشہ ہے کہ اگرقبرکی مرمّت نہ کی گئی توکچھ عرصہ بعداُس کی حالت اورزیادہ خستہ ہوجائے گی لہذاہم چاہتےہیں کہ قبرکی تعمیرات کریں ۔اس کے لئے پہلے اوپر کی پرانی تعمیرات ختم کرناہوں گی اس حدّتک کہ سلیب نظرآجائیں لیکن اس میں قبر کُشائی کی نوبت نہ آئے گی پھرنئے سرے سے قبرکی تعمیرات کریں گے اوراُس کاطریقہ یہ ہوگاکہ ہم بیچ کے مٹی والے حصے پرسَریے کاجال بچھاکر قبرکے اوپرچاروں طرف دیواربنائیں گےاوراُس پرماربل بھی لگائیں گےاوربیچ کاحصہ کچّاہی رکھیں گے۔کیاشرعااس اندازمیں قبرتعمیرکرنے کی ہمیں اجازت ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حدیثِ پا ک میں دوپٹہ پہنتے ہوئے دوبار لپیٹنے سے منع کیا گیا ہے، تو آج کل عورتیں جو اسکارف کافی مرتبہ لپیٹ کر پہنتی ہیں، کیا یہ بھی منع ہوگا؟
انبیاء کے معجزات انکے وصال کے بعد ظاہر ہو سکتے ہیں؟
سوال: انبیاء کرام علیھم الصلاۃ و السلام كے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی اپنی قبروں میں حیات ہیں اور نماز پڑھتے اور رزق دئے جاتے ہیں،ان پر ایک آن كے لیے وعدہ الٰہی پورا کرنے کے لیے موت طاری ہوئی، پِھر دوبارہ زندہ کر دئے گئے،اس میں سوال یہ ہے كہ کیا اب انبیاء کرام علیھم الصلاۃ و السلام معجزہ دکھا سکتے ہے ؟