سرچ کریں

Displaying 761 to 770 out of 7577 results

761

نماز میں آمین آہستہ آواز میں ہو یا بلند آواز میں؟

جواب: پر آمین کہتے تھے اور دعا میں اِخفاء جہر سے بہتر ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے”اپنے رب کو عاجزی سے اور آہستہ پکارو“اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وس...

761
762

سفر میں جانے پر اور واپس شہر پہنچنے پر قضا ہونے والی نماز کا حکم

سوال: (1)میں 110 کلو میٹر سفر کے ارادے سے اپنے شہر سے نکلا، اس وقت ظہر کا وقت تھا، میرا ارادہ تھا کہ شہر سے نکلنے کے بعد ادا کر لوں گا، لیکن دورانِ سفر میں اس نماز کو ادا نہ کر سکا، اب اس کی قضا کرنی ہے، تو کتنی رکعات قضا کرنی ہوں گی؟(2) میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ سفر کر کے واپس اپنے گھر آرہا تھا اور ٹرین میں نمازِ عصر ادا نہیں کر سکا، ٹرین جب میرے شہر میں داخل ہوئی، اس وقت نماز کا وقت ختم ہونے میں پانچ منٹ باقی تھے، ٹرین کے اسٹیشن پر پہنچنے سے پہلے ہی نماز کا وقت ختم ہوچکا تھا، اس نماز کی قضا کرتے ہوئے کتنی رکعات ادا کرنی ہوں گی؟

762
763

دہ در دہ سے کم ٹینکی میں گوہ گر کر مر گئی تو پانی و اس سے کئے گئے وضو کا حکم؟

جواب: پرکچھ دوربہہ جائے توساری ٹینکی پاک ہوجائے گی اوربہتریہ ہے کہ اس قدرپانی نکلنے دیں کہ دوڈیڑھ ہاتھ لمبائی میں بہہ جائے ۔ چنانچہ بدائع الصنائع میں ہ...

763
764

نمازمیں جلسہ کاحکم

سوال: نماز میں جلسہ سنت ہے یا واجب؟

764
765

مسبوق اپنی نماز میں ثنا کب پڑھے گا ؟

سوال: مسبوق اپنی نمازمیں ثناکب پڑھے گا؟

765
766

مقیم مقتدی نے مسافر امام کی اقتدا کی تو باقی رکعتوں میں قراءت کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک مقیم شخص جو چار رکعت والی نماز میں ایک ‏مسافر کی اقتدا کرتا ہے، مسافر امام کے دو رکعت پر سلام پھیرنے کے بعد جب وہ شخص اپنی دو رکعت مکمل کرنے ‏کے لیے کھڑا ہوگا، تو اس وقت وہ قراءت کرے گا یا نہیں؟ نیز اگر اس نے جان بوجھ کر قراءت کرلی، تو اس کی نماز ‏کا کیا حکم ہوگا؟

766
767

کیا نماز جنازہ کی دعا حدیث سے ثابت ہے؟

سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ ایک شخص نے اپنے ویڈیو کلپ میں یہ بات کہی کہ نمازِ جنازہ میں جو مشہور دعا ”اللھم اغفر لحینا و میتنا۔۔۔“ پڑھی جاتی ہے، یہ درست نہیں ہے، پھر اس نے ایک دعا ذکر کی اور کہا کہ یہ حدیث مبارک سے ثابت دعا ہے۔ آپ سے پوچھنا ہے کہ کیا جنازے کی معروف دعا احادیث سے ثابت ہے؟

767
768

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ایک خط کی حقیقت

سوال: رحمۃ للعالمین، خاتم النبیین،رسو ل اللہ ﷺکی طر ف سےعیسائیوں کے نام لکھا گیا خط یہ پیغام محمدبن عبداللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے عیسائیت قبول کرنے والوں کے لیے ہے،خواہ دور ہوں یا نزدیک ۔یہ ایک عہد ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں،بے شک میں، میرے خدمتگار،میرے مددگار اورپیروکار ان کا تحفظ کریں گے،کیونکہ عیسائی بھی میرے شہر ی ہیں اور خدا کی قسم میں اس سے پرہیز کروں گا جو ان کو ناخوش کرے، ان پر کوئی جبر نہیں ہوگا،نہ ان کے منصفوں کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے گا اور نہ ہی ان کے راہبوں کوان کی خانقاہوں سے۔ ان کی عبادت گاہوں کو کوئی بھی تباہ نہیں کرے گا ، نقصان نہیں پہنچائے گا اور نہ ہی وہاں سے کوئی شے مسلمانوں کی عبادت گاہوں میں لے جائی جائے گی،اگر کسی نے وہاں سے کوئی چیز لی،تو وہ خدا کا عہد توڑنے اور اس کے نبی کی نافرمانی کا مُرتکب ہوگا ، بے شک وہ میرے اتحادی ہیں اورانہیں ان تمام کے خلاف میری امان حاصل ہے،جن سے وہ نفرت کرتے ہیں،کوئی بھی انہیں سفر یا جنگ پر مجبور نہیں کرے گا،بلکہ مسلمان ان کے لیے جنگ کریں گے، اگر کوئی عیسائی عورت کسی مسلمان سے شادی کرے گی، تو ایسا اس کی مرضی کے بغیر ہرگز نہیں ہوگااوراس عورت کو عبادت کے لیے گِرجا گھر جانے سے نہیں روکا جائے گا،ان کے گرجا گھروں کا احترام کیا جائے گا،انہیں گرجا گھروں کی مرمّت یا اپنے معاہدو ں کے احترام سے نہیں روکا جائے گا،قوم میں سے کوئی بھی فرد ، یعنی کوئی بھی مسلمان روزِ قیامت تک اس معاہدے سے رُو گردانی نہیں کرے گا ۔( ) (1)اس خط کے تناظر میں سوال یہ ہے کہ کیا نبی پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے عیسائیوں کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ فرمایا تھا؟ (2)اگر کوئی معاہدہ فرمایا تھا ،تو اس کی اصل اور حقیقت کیا ہے؟ (3)کیا اسلامی ریاست میں عیسائیوں کو ہرمعاملے میں کھلی آزادی ہے اورکسی بھی صورت میں کسی عیسائی کو قانوناً سزا نہیں دی جاسکتی؟ (4)کیاہرفرداپنی مرضی اور چاہت سے کوئی بھی دین اختیار کرسکتا ہے،چاہے دین اسلام کے علاوہ ہو اور پھر بھی وہ حق پر ہو گا؟اور کیا تمام مذاہبِ عالَم دُرست اور قابلِ احترام ہیں؟

768
769

نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ہمارےمحلے میں نوابشاہ سےتعلق رکھنے والے کچھ افراد کرائے پر رہتے ہیں ،ان کے والد کا انتقال ہوگیا تو ان کی نماز جنازہ محلے کی جامع مسجد کے سنی صحیح العقیدہ امام صاحب(جو ماشاء اللہ بہت متقی وپرہیز گار بھی ہیں) نے پڑھایا لیکن ان کے بیٹوں نے اس وجہ سے جنازہ کی نماز میں شمولیت اختیار نہیں کہ جنازہ نوابشاہ لے کر جانا تھاتاکہ وہاں پر موجود رشتے دار بھی ان بیٹوں کے ساتھ دوبارہ نمازِجنازہ میں شریک ہوسکیں تو معلوم یہ کرناہےکہ اس صورت میں نماز جنازہ دوبارہ پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ نوٹ: زبانی معلومات لینے پر سائل نے بتایا کہ میت کے ورثاء نارمل قسم کے لوگ ہیں نمازی ہیں لیکن نیکی وپرہیز گاری میں نمایاں نہیں ۔

769
770

مقتدی نے بھول کر امام سے پہلے سلام پھیردیا تو؟

سوال: جماعت میں شروع سے شامل مقتدی اگر بھولے سے امام کے سلام پھیرنے سے پہلے ہی ایک طرف سلام پھیرے، پھر یاد آنے پر فوراً لوٹ آئے اور امام کے ساتھ سلام پھیر کر نماز مکمل کرے، تو اس صورت میں اُس کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟

770