سرچ کریں

Displaying 771 to 780 out of 1650 results

771

جھوٹی رپورٹ بنانے کی نوکری کا حکم

سوال: میں ایک کمپنی میں جاب کرتا ہوں جو seagrass سمندر کے کنارے اگنے والی گھاس کو کاٹنےاور گاڑیوں میں اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے پروجیکٹ پر کام کررہی ہے۔ ہماری کمپنی کو دوماہ میں یہ پروجیکٹ مکمل کرنا ہے ، میرا کام صبح سے شام تک ان تمام کاموں کو سپر وائز کرنا ہے اور شام میں مینیجر کو پورے دن کے کام کی رپورٹ دیناہے۔ کمپنی کے کام کی رفتار سے یہ بات بالکل واضح ہے کہ وہ دو ماہ میں کسی صورت یہ پروجیکٹ مکمل نہیں کرسکے گی۔ اب مجھے رپورٹ بناتے وقت مینیجر کی جانب سے یہ کہا جاتا ہے کہ جتنا کام کیا گیا ہے ، اس سے زیادہ کام کیے جانے کی رپورٹ بنا کر آگے پیش کروں تاکہ جس کمپنی نے ہماری کمپنی کو یہ پروجیکٹ دیا ہے، وہ یہ سمجھے کہ کام کی رفتار اچھی ہے اور مقررہ مدت میں کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا، اس غلط رپورٹ بنانے کے عوض مجھے کوئی اضافی رقم یا رشوت وغیرہ نہیں ملتی ۔ اب اگر میں یہ غلط رپورٹنگ کرنے سے انکار کروں گا تو مجھے ڈر ہے کہ مجھے یہ جاب چھوڑنی پڑجائے گی، کیا میرا اس طرح آگے غلط رپورٹنگ کرنا، جائز ہے ؟

771
772

شوہر طلاق کے بعد رجوع کرے، تو کیا عورت کا قبول کرنا ضروری ہے ؟

سوال: ایک شوہر نے اپنی مدخولہ بیوی سے کہا: میں تمہیں ایک طلاق دیتا ہوں“ صرف یہی بولا اور ایک ہی طلاق دی۔ اِس سے پہلے کبھی طلاق نہیں دی۔ پھر تین دن بعد رجوع کی نیت سے یوں کہا کہ ”میں تم سے صلح کرتا ہوں“ لیکن عورت نے اِس رجوع کو قبول نہیں کیا اور کیس (Case) کر دیا۔ تین سال یونہی گزر گئے۔ اِس عرصے میں خلع یا طلاق وغیرہا کچھ نہیں ہوا۔ اب دونوں خاندان راضی ہیں اور یہ مرد وعورت اکٹھے رہنا چاہتے ہیں۔ کیا یہ دونوں ایک ساتھ رَہ سکتے ہیں اور اِن کا نکاح باقی ہے یا دوبارہ نکاح کرنا ضروری ہے؟

772
773

حرم شریف میں کام کرنے والوں کا لوگوں سے ہدیہ لینا

سوال: میری حرم شریف میں ڈیوٹی ہے۔ یہاں پر بعض لوگ جو حج یا عمرہ کرنے آتے ہیں، بغیر مانگے کچھ پیسے کام کرنے والوں کو ہدیۃً دے دیتے ہیں، بعض کام کرنے والے لوگوں سے مانگ کر لیتے ہیں، ایسا کرنا کیسا ہے؟ یہ پیسہ لینا ہمارے لئے درست ہے یا نہیں؟

773
774

کیا اعمال کو مخلوق کہنا درست ہے؟ - دار الافتاء اہلسنت

سوال: کیا ہمارے اعمال بھی مخلوق ہیں؟ کیا نماز و صبر کو مخلوق اور غیر اللہ بولاجائے گا؟

774
775

نفاس کی حالت میں طلاق دینا کیسا؟ اورعدت کا کیا حکم ہوگا؟

جواب: غیر حاملہ قابلِ حیض آزاد عورت کے لیے ہے ۔ “(تفسیر نعیمی ، جلد 2 ، صفحہ 406 ، مطبوعہ مکتبہ اسلامیہ ، لاھور ) عدت میں نفاس کو شمار نہیں کیا جاتا ، چ...

775
776

اعضائے وضو خشک ہونے کے بعد تحیۃ الوضو پڑھنا

جواب: مسلم يتوضأ فيحسن وضوءه ثم يقوم فيصلي ركعتين يقبل عليهما بقلبه إلا وجبت له الجنة“ترجمہ: وضو کے بعد، اعضاےوضو خشک ہونے سے پہلے دو رکعتیں پڑھنا مستحب ہے،...

776
777

Hamster Kombat گیم کھیلنے اوراس کے کوائنز کا حکم

سوال: ایک آن لائن گیم ہے (HAMSTER KOMBAT)اور اس گیم کے ڈویلپرز کی طرف سے یہ دعوی ہے کہ اس گیم سے حاصل ہونے والے کوائنز کی لسٹنگ کی جائے گی اور اس کو بطور کرپٹو کرنسی متعارف کروایا جائےگا۔ اس گیم کو کھیلنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ: سب سے پہلے آپ کو ٹیلی گرام نامی سوشل میڈیا ایپ پر اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے، اس کے بعد کسی ایسے بندے کا ریفرل لنک چاہیے ہوتا ہے، جو پہلے یہ گیم کھیل رہا ہو ،اس لنک پر کلک کرنے سے آپ کا گیم میں خودبخود اکاؤنٹ بن جاتا ہے، پھر اس کے بعد اس گیم میں کوائنز حاصل کرنے کے مختلف طریقے ہیں: •مثلاً: آپ کو ڈیلی گیم اوپن کرنا ہوتی ہے ،جس کے آپ کو کوائنز ملتے ہیں۔ •یونہی دوسرے لوگوں کو اپنے لنک کے ذریعے ایڈ کروانے پر بھی آپ کو کوائنز ملتے ہیں۔ •گیم اوپن کرکے اسکرین پرٹیپ(Tap)کرتے رہنے سے بھی آپ کے اکاؤنٹ میں کوائنز کا اضافہ ہوتا رہتاہے۔ اوراس گیم کوکھیلنے کایہی طریقہ ہوتاہے کہ اسکرین کوٹیپ کرتے جائیں اورکوائنز حاصل کرتے جائیں ،اس کے علاوہ اورکچھ نہیں کرناہوتا۔ •یونہی اپنے اکاؤنٹ میں موجود کوائنز کے ذریعے کارڈز خرید سکتے ہیں(اس خریداری میں علیحدہ سے رقم نہیں دینی پڑتی، بلکہ کوائنزکے بدلے ہی کارڈخریدسکتے ہیں) اور ان کارڈز کی وجہ سے آپ کو خود بخود مزید کوائنز ملتے ہیں، اگر آپ آف لائن ہیں،تو ان کارڈز کی وجہ سے تین گھنٹے تک آپ کے کوائن بڑھتے رہیں گے،تین گھنٹے بعد کارڈز اپنا کام روک دیں گے،پھر جب آپ دوبارہ گیم اوپن کریں گے،تو وہ کارڈز دوبارہ اپنا کام شروع کردیں گے اور آپ کے کوائنز بڑھنا شروع ہوجائیں گے۔ •اس کے علاوہ روزانہ کے مختلف ٹاسکس بھی دئیے جاتے ہیں، جن کو پورا کرکے آپ کوائنز حاصل کرسکتے ہیں اور ان ٹاسکس میں گیم ڈویلپرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو اور یوٹیوب چینلز کو سبسکرائب کرنا ہوتا ہے یا ان کی ویڈیوز دیکھنا ہوتی ہیں جوکہ گیم کی تشہیر پر مشتمل ہوتی ہیں،ویڈیوزپرایڈزبھی ہوتی ہیں،جوغیرشرعی انداز(بے پردگی وغیرہ) پربھی مشتمل ہوتی ہیں،اسی طرح ان ویڈیوزمیں میوزک بھی ہوتاہے۔ ابھی تک اس گیم کےکوائنز کی لسٹنگ نہیں ہوئی(یعنی اس کو باقاعدہ کرپٹو کرنسی کا درجہ نہیں دیا گیا) لیکن ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ ستمبر 2024 کے آخر تک اس کی لسٹنگ ہوجائے گی اور سب کو ایئر ڈراپ مل جائے گا(یعنی اس گیم کو کھیلنے والے سب لوگ اس بات کے اہل ہوں گے کہ وہ ان کوائنز کے ذریعے دوسری ڈیجیٹل کرنسیز خریدلیں یا اس کو فزیکل کرنسی میں کنورٹ کرلیں)۔

777
778

بیوہ آگے شادی کر لے تو پہلے شوہر کی وراثت سے اس کا حصہ ختم ہوجاتاہے؟

جواب: غیر اومطلقاً اجماعاً بتقادم زمان زنہار ساقط نشود ( ترجمہ : ) جب کوئی حق ثابت ہوجائے اور وہ کسی خاص وقت کے ساتھ مقید نہ ہوچاہے میراث ہو یاکوئی اور مطلق...

778
779

تراویح میں حافظ صاحب کا مدات اور غنے کا خیال نہ رکھنا کیسا؟

سوال: اگر کوئی حافظ صاحب تراویح میں اس انداز سے قرآن پڑھے کہ ہر حرف کی پہچان بھی ہوتی ہو اور اُن کا پڑھنا سمجھ میں بھی آتا ہو، مگر وہ حافظ صاحب مدات اور غنے وغیرہ کی بالکل بھی رعایت نہ کرتے ہوں، تو اس انداز سے قرآن پڑھنے میں شریعت ہماری کیا رہنمائی کرتی ہے؟

779
780

مسافر کے لیے نمازِ مغرب میں قصر کرنے، نیز سنتوں اوروتر کا حکم؟

جواب: غیرہ کی سواری کی متوسط مسافت کی مقدارمتصل سفر شرعی سفر کہلاتا ہے اور اتنی مقدار میں متصل سفر کرنےوالاشخص شرعی مسافرکہلاتا ہے، آج کل کے حساب سے اس کی ...

780