
سجدہ تلاوت واجب ہونے کی کیا حکمت ہے؟
سوال: آیاتِ سجدہ پر سجدہ تلاوت کرنے کا حکم کیوں دیا گیا ہے؟ اس کی حکمت کیا ہے؟
قعدہ اخیرہ بھولنے کی صورت میں کیا سجدہ سہو کفایت کرے گا؟
سوال: نمازی اگر فرض نماز میں قعدہ اخیرہ کیے بغیر ہی کھڑا ہو جائے اور تیسری یا پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلے، تو کیا اس صورت میں اسے وہ نماز نئے سرے سے پڑھنا ہوگی؟ یا پھر سجدہ سہو کرنا ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
مسبوق نے بھولے سے امام کے ساتھ سجدہ سہو میں سلام پھیر دیا، تو کیا حکم ہے؟
سوال: میں ظہر کی جماعت میں دوسری رکعت میں شامل ہوا ، نماز کے دوران امام سے سہو واقع ہوا، جس کی وجہ سے امام نے سجدہ سہو کرنا تھا، تو جب امام نے آخر میں سجدہ سہو کے لیے سلام پھیرا، تو میں نے بھی بھولےسے سلام پھیردیا اور بالکل امام کے سلام سے متصل سلام نہیں پھیرا، بلکہ تھوڑا تاخیر سے پھیرا ، بعد میں اپنی نماز میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا ، تو کیا میری نماز ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
سونے چاندی کی تسبیح بنانے اور دینے کا شرعی حکم
سوال: ہم آرڈرکے مطابق سونے،چاندی کے زیورات وغیرہ بناتے ہیں،کبھی ہمارے پاس کسٹمر زیورات کے بجائے گھریاآفس کی زینت وآرائش کےلیےسونے یا چاندی کی تسبیح کا آرڈر دیتاہے ، معلوم یہ کرناہے کہ کیاہم ایسے شخص کو سونےچاندی کی تسبیح بناکر دے سکتے ہیں ؟
فجر اور عصر کے وقت میں سجدہ تلاوت کرنے کا حکم
سوال: (1)فجر اور عصر کے وقت میں سجدہ تلاوت ادا کر سکتے ہیں؟(2) اگر جائز ہے، تو اس کے جواز کی وجہ کیا ہے؟
حمل کے آخری دنوں میں عورت نماز کس طرح پڑھے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حمل کے آٹھویں نویں ماہ میں سجدہ کرتے وقت سخت دشواری ہوتی ہو یا سجدہ کرنے میں درد ہوتا ہو، تو کیا اشارے سے نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی؟
نمازِ عصر کے بعد سجدۂِ شکر اور سجدۂِ تلاوت کرنے کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز عصر کے بعد سجدہ شکروسجدہ تلاوت ادا کرسکتے ہیں یا نہیں؟
نماز میں سورہ فاتحہ کے بجائے دوسری سورت شروع کر دی، تو کیا حکم ہے ؟
جواب: سجدہ سہو بھی لازم نہیں ہوگا۔ (2) اگر رکن کی ادائیگی کی مقداریا اس سے زیادہ پڑھ لینے کے بعد اور رکوع سے پہلے یاد آجائے،تو حکم یہ ہے کہ سورہ فاتح...
سجدہ تلاوت کرنے کے بعد دوبارہ وہی آیت سُنی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: ایک جگہ بطور وظیفہ آیت سجدہ پڑھی جا رہی تھی ، زید نے آیت سجدہ سننے کے بعد سجدہ کر لیا ، اس کے بعد بھی اسی مجلس میں کئی بارآیت سجدہ تلاوت کی گئی اور زید سنتا رہا ۔ آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ مذکورہ صورت میں زید پر کتنے سجدے کرنا لازم ہوں گے ،جبکہ مجلس تبدیل نہیں ہوئی یعنی زید وہیں بیٹھا رہا ، کسی دوسرے کام مثلا :کھانے پینے ، باتیں کرنے وغیرہ میں مشغول نہیں ہوا اور ایک ہی آیت کی تکرار ہوتی رہی ۔
فجر کے فرض پڑھتے ہوئے بھولے سے تیسری رکعت ملا لی تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کوئی شخص فجر کے فرض پڑھتے ہوئے بھول کر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے اور سجدہ بھی کرلے، پھر اسے یاد آئے کہ میں نے نمازِ فجر کی تین رکعتیں ادا کرلی ہیں، تو اب اس کے لیے کیا حکم ہے کہ وہ نماز توڑ دے، کیونکہ فجر کے فرض پڑھنے کے بعد نوافل پڑھنا مکروہ ہیں یاپھر ایک اور رکعت ملا کر چار پوری کرلے،اگر ایک رکعت اور ملاتا ہے، تو یہ چار رکعت ہو جائیں گی اور فجر کے بعد تو نفل نہیں پڑھے جاتے ،اس بارے میں کیا کیا جائے؟