
اس شرط پر قرض دینا کہ مقروض اسے مارکیٹ سے کم ریٹ پر اشیاء بیچے گا؟
سوال: اکیا فرماتےہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے عمرو سے کہا کہ مجھے کاروبار کے لیے رقم چاہیے ،اس رقم سے کاروبار کرنے کی وجہ سے مجھے بھی فائدہ ہو گا اور آپ کو بھی فائدہ دوں گا۔عمرو نے کہا کہ مجھے کیا فائدہ ہو گا؟زید نے کہا کہ میں اس رقم سے اپنا کاروبار کروں گا اور آپ کو فائدہ یہ ہو گا کہ میں آپ کو ہر ماہ ایک ہزار تولہ چاندی بیچوں گا اور اس کا ریٹ فی تولہ مارکیٹ سے 80روپے کم ہو گا اور اگر کسی ماہ چاندی نہ بیچ سکا، تو اس سے اگلے ماہ پچھلا وزن بھی پورا کروں گا اور فی تولہ مارکیٹ سے 80روپے کمی کے بجائے 160روپے کمی کے ساتھ بیچوں گا۔یونہی جب تک آپ کو رقم واپس نہیں کردیتا،اس وقت تک اسی طرح مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر چاندی بیچتا رہوں گا۔یاد رہے کہ زید عمرو کی رقم سے جو کاروبارکرے گا،اس کاروبار کے ساتھ عمرو کاکوئی تعلق نہیں ہوگا،اس میں نفع ہو یا نقصان ،بہر صورت زید بعد میں عمرو کو اس کی پوری رقم واپس کرے گا ۔براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ زید اور عمرو کے ما بین طے پانے والا مذکورہ معاہدہ شرعا درست ہے یا نہیں ؟
الیکٹرک بائیک یا ویل چیئر پر بیٹھ کر طواف کرنے کا شرعی حکم نيز دم يا صدقہ کا حکم
جواب: قیمت بھیج دے کہ حرم میں ذبح کر دی جائے، واپس آنے کی ضرورت نہیں۔۔۔ سعی کے چار پھیرے یا زیادہ بلا عذر چھوڑدیے یا سواری پر کیے، تو دَم دے اور حج ہوگیا او...
نابالغ لڑکے کو سونے کی انگوٹھی پہنانا
سوال: بچے کی پیدائش پر ننھیال کی طرف سے مختلف تحائف دئیے جاتے ہیں، اُن تحائف میں بعض اوقات ایک تحفہ ”سونے کی انگوٹھی“ کی صورت میں بھی ہوتا ہے۔ یہ انگوٹھی لڑکی کے لیے تو جائز ہے، کیا یہ نابالغ لڑکے کو پہنانا بھی شریعت کی نظر میں درست ہے؟
اچھی کوالٹی والے چاول ، نارمل کوالٹی والے چاولوں کے بدلے بیچنا
جواب: سونے کو سونے کے بدلے،چاندی کو چاندی کے بدلے،کھجور کو کھجور کے بدلے،گندم کو گندم کے بدلے،نمک کو نمک کے بدلے اور جو کو جو کے بدلے برابر ، برابر بیچو۔پس ...
سونے کو سونے کے بدلے بیچنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارا کام یہ ہے کہ ہم سونے کے زیور بناتے ہیں اور دکانداروں کو بیچتے ہیں اس میں ہمارا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ ہم جب سونا بیچتے ہیں تو اس کے بدلے سونا ہی لیتے ہیں مثال کے طور پراگر دس تولے سونا ہم نے دکاندار کو بیچاتو اس کے بدلے میں دس تولہ سونا ہی لیتے ہیں لیکن دکاندار ایک تولہ سونا نَقْد دیتا ہے اور بقیہ سونا ادھار کر لیتا ہے ۔ اس طرح عَقْد کرنا جائز ہے یا نہیں؟اس کی تفصیل یہ ہے دوکاندار کارخانہ والے سے زیورات خریدتا ہے وہ چوبیس کیرٹ (Karat)کے نہیں ہوتے لیکن ان کے بدلہ جو سونا وہ حاصل کرتا ہےوہ چوبیس کیرٹ کا ہوتا ہے۔
خواتین کے لیےآرٹیفیشل جیولری پہننے کا حکم ؟
جواب: سونے چاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں سے بنائی گئی ہوتی ہے اوراصولی احکام کے اعتبار سے سونے چاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں سے بنے زیورات کا استعمال مردوں اور...
مُحْرِمْ کا منہ سوتے ہوئے چادر سے چھپ گیا، تو کیا حکم ہے؟
جواب: سونے کی حالت میں بھی چہرہ چھپنے سے اگرچہ کفارے کے لزوم پر کوئی فرق نہیں آئے گا،مگر اس صورت میں چونکہ مُحرمہ کا اپنا قصد و ارادہ نہیں پایا گیا،لہذا...
صدقۂ فطر کی ادائیگی میں اصل دینے والے کی جگہ کا اعتبار ہوگا یا وکیل کی جگہ کا ؟
سوال: صدقہ فطرکی ادائیگی میں کس کااعتبارہے ،جس کے ذمہ لازم ہے ،اس کااعتبارہے یاکسی اورکا مثلاایک پاکستانی عارضی طورپریوکے میں رہتاہے،اس کے بیوی بچے پاکستان میں ہیں ،وہ پاکستان میں کسی کووکیل بناتاہے کہ میری اورمیرے بیوی ،بچوں کی طرف سے صدقہ فطر اداکردو ، بچے سب اس کے عیال میں ہیں ،کچھ عاقل بالغ ہیں اورکچھ نابالغ۔بالغ اولاداوربیوی توصاحب نصاب ہیں ،لیکن نابالغ صاحب نصاب نہیں ،تواس صورت میں یوکے میں صدقہ فطرکی جتنی رقم بنتی ہے ،اس کااعتبارہوگایاپاکستان میں جتنی رقم بنتی ہے ،اس کااعتبارہوگا؟اسی طرح اگریہ یوکے میں خوداداکرتاہے،توکس جگہ کی قیمت کااعتبارہوگا؟
دو تولہ سونا ہے اور ماہانہ آمدن ہزار روپے، زکوۃ کا کیا حکم ہے ؟
جواب: سونے پر زکوۃ تب واجب ہوتی ہے کہ جب ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو ، لہٰذا اگر ان اسلامی بہن کے پاس فقط دو تولہ سونا ہی ہے اس کے علاوہ کوئی مالِ زک...
قربانی نہ کرنے کی صورت میں بکری کی قیمت دینے میں کس وقت کا اعتبار ہوگا؟
سوال: بکری کی قیمت صدقہ کرنے میں ادائیگی کے وقت کی قیمت کا اعتبار ہوگا یا جس سال قربانی نہیں کی اُس سال کی قیمت کے حساب سے رقم صدقہ کرنا ہوگی؟