
جدہ کا رہائشی عمرہ کرلے تو وہ اسی سال حج کرسکتا ہے یا نہیں ؟
سوال: میں جدہ کا رہائشی ہوں، میرا حج کا ارادہ تھا اور میں نے حج کےمہینوں میں عمرہ کر لیا ہے تو کیا اب میں اس سال حج کر سکتا ہوں؟
ناسمجھ بچے کو مسجدالحرام اورمسجد نبوی میں لے کرجانا
سوال: کیا ایک سال کے بچے کو پیمپر(PAMPER) پہنا کر اپنے ساتھ عمرہ اور طواف کیلئے جاتے وقت مسجد الحرام لے جاسکتے ہیں یا نہیں ؟یونہی مسجد نبوی شریف میں حاضری کیلئے جاتے وقت ساتھ لے جانا کیسا ہے؟اگر شرعاً یہ درست نہیں تو پھر ایسی صورت میں والدین عمرہ کرنےا ور مدینہ شریف حاضری کیلئے سفر کیسے کریں، جبکہ ان کے پیچھے ،بچے کو کوئی سنبھالنے والا نہ ہو۔اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔
عمرہ کئے بغیر احرام کھولنے کا حکم
سوال: ایک شخص جو کہ مکہ مکرمہ میں ہی قیام پذیر ہے،اس نے کرونا کے زمانے میں مسجد عائشہ سے عمرے کا احرام باندھا، جب وہ عمر ہ کرنے کیلئے حرم کعبہ میں داخل ہونے لگا،تو اُسے کسی وجہ سے عمرہ کرنے سے روک دیا گیا۔لہذا اس شخص نے احرام کھول دیا ۔اور اس کے بعد سے اب تک اس نے عمرے یا حج کا احرام نہیں باندھا۔اب ایسی صورت میں اس کیلئے کیا حکم ہوگا؟اور کیا اس پر دم لازم ہوگا یا نہیں؟ نوٹ:سائل نے بتایا کہ جب اس نے احرام کھولا تو اس نے اپنے گمان میں یہ سمجھا کہ اس طرح وہ احرام سے باہر ہوجائے گا۔
حیض ونفاس کی حالت میں آیت کریمہ پڑھنا
سوال: کیا عورت حیض و نفاس کی حالت میں ،آیت کریمہ’’ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ‘‘ پڑھ سکتی ہے یا نہیں؟
حج یا عمرے کے سفر میں شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کے لیے کیا حکم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر میاں بیوی حج یا عمرے کی ادائیگی کیلئے جارہے ہوں اور اس دوران شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کی عدت شروع ہوجائے گی، اب اس صورت میں وہ آگے کا سفر کیسے جاری رکھے اور کیا وہ بغیر شوہر یا محرم کے اپنے حج و عمرہ کے ارکان ادا کرسکتی ہے؟ نیز اگر مکہ مکرمہ پہنچ جائے تو کیا اپنی عدت کے دوران مدینے شریف جاسکےگی یا مکہ شریف میں رہ کر ہی اپنے ہوٹل میں ویزے کے دن پورے کر کے اپنے شہر واپس آئے گی؟
حج بدل میں حج کی قربانی کا خرچہ کس پر لازم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے ایک دوست کا مسئلہ ہے کہ ان کو ان کادوست اپنے والد مرحوم کی طرف سےسرکاری حج اسکیم پر حج بدل کےلئے بھیج رہا ہے۔جس کو بھیجا جا رہا ہے وہ اپنا فرض حج ادا کرچکا ہے،اب جبکہ وہ حج بدل کے لئے جائے گا اور سرکاری حج اسکیم کےحساب سےاس کاحج تمتع ہوگایعنی پہلے وہ عمرہ کرے گاپھرعمرے کااحرام کھول دے گا اور ایامِ حج میں حج کا احرام باندھے گااور یہ بات بھیجنےوالےکو بھی معلوم ہے،اس کی طرف سے اس کی اجازت بھی ہے۔اس کاسوال یہ ہے کہ حج بدل کی قربانی کس پر لازم ہے؟جس کو بھیجا جا رہا ہے،اس پر یابھیجنےوالےپر لازم ہے کہ اس کے بھی اخراجات دے؟جو شخص حج بدل کرنے جا رہا ہے،اس کی اتنی اسطاعت ہے کہ حج کی قربانی وہ خود کر سکتا ہے۔
سوال: حیض کی حالت میں طلاق دی ہو تو طلاق ہو جائے گی؟
میقات سے باہر رہنے والے کا بغیراحرام عزیزیہ جانا
سوال: ہم میقات سے باہرجاب کرتے ہیں، ہم حاجیوں کی خدمت کیلئے احرام کے بغیر ہی میقات سے گزر کر منی سے قریب مکہ مکرمہ کے ایک علاقہ عزیزیہ میں گئے اور وہاں تین دن رہے اور پھر واپس اپنی جگہ آگئے، ہم نےاس سفر میں عمرہ بھی ادا نہیں کیا ،توکیا ایسی صورت میں ہم پر دم لازم ہوا یا نہیں؟
اذان کے دوران کام کاج کرنا کیسا؟
جواب: حیض و نفاس والی عورت، خطبہ سننے والے، نماز میں مشغول، جماع، قضائے حاجت، کھانے پینے اور علمِ دین سیکھنے سکھانے میں مشغول افراد پر اذان کا جواب نہیں۔ ...
عمرہ کر کے منی، مزدلفہ و عرفات جانا اور بغیر احرام واپس مکہ مکرمہ آنا
سوال: پاکستان سے عمرہ کے لیے گئے، عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد اگلے دن منی ، مزدلفہ، عرفات اور مسجدِ نمرہ وغیرہ کی زیارت کے لئے گئے، تو واپسی میں احرام باندھنا ضروری ہے ؟ اگر کسی نے احرام نہ باندھا اور ویسے ہی واپس آگیا، تو کیا حکم ہے؟