
گھر پر آنے والے فقیروں کو خالی ہاتھ لوٹانا کیسا؟
سوال: صبح کے وقت بھیک مانگنے والی فقیرنیاں گھروں پر آتی ہیں اور ایک کے بعد ایک آتی رہتی ہے، اس طریقے سے جو مانگنے والی آتی ہیں کیا ان کو خالی ہاتھ لوٹا سکتے ہیں یا پھر کچھ نہ کچھ دینا لازم ہی ہے؟ منع کردیں، تو اس میں گناہ ہوگا یا نہیں؟
مسجد نبوی یا مسجدحرام میں بغیر سترہ نمازی کے سامنے سے گزرنا
سوال: کیامسجد نبوی میں نمازی کے آگے سے بغیر سترے کے گزر سکتے ہیں؟ اور کیا مسجد حرام میں طواف کے علاوہ نمازی کے آگے گزر سکتے ہیں؟
قریب والی مسجد چھوڑ کر دور والی مسجد میں نماز پڑھنا
سوال: اپنے گھر کے قریب مسجد ہونے کے باوجود ددوسری مسجد میں نما ز پڑھنے جانا کیسا ہے؟
شادی میں دیے جانے والے نیوتا کا حکم
جواب: مانگنے کی ممانعت نہیں، ہاں مانگنے میں بے جاسختی نہ ہو: وَ اِنۡ کَانَ ذُوۡعُسْرَۃٍ فَنَظِرَۃٌ اِلٰی مَیۡسَرَۃٍ ؕ (ترجمۂ کنز الایمان: اور اگر قرضد...
مسجد میں غسل خانہ نہ ہو تو معتکف کا غسل کے لیے باہر جانا
سوال: مسجد میں غسل خانہ نہیں ہے، صرف وضو خانہ بنا ہوا ہے تو کیا معتکف کو وضو خانے میں غسل کرنا ہوگا یا گھر جاکر غسل کرنے کی اجازت ہوگی؟
اپنی ذات کیلئے مسجد میں سوال کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد میں اپنی ذات کے لئے سوال کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ کیا مسجد میں اپنی ذات کے لئے مانگنے والے کو دینا جائز ہے یا نہیں؟ اگر کوئی اور شخص یا امام صاحب کسی فقیر کو دینے کی ترغیب دیں اور وہ فقیر مسجد میں ہی ہو تو کیا ان کا کسی کے لئے مسجد میں مانگنا جائز ہے یا نہیں؟ اور ان کے ترغیب دلانے پر حاجتمندکودیناشرعاجائزہے یانہیں؟
صاحبِ نصاب امام مسجد سے تنخواہ بھی لیتا ہو، تو اسے قربانی کی کھال دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد کے امام صاحب تنخواہ لیتے ہیں اور صاحب نصاب بھی ہیں، اس حالت میں ان کو قربانی کی کھال دے سکتے ہیں یا نہیں؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
اشراق و چاشت کی فضیلت کیا ہے اور یہ کس کو حاصل ہوگی ؟
سوال: میں ایک مسجد میں امام ہوں اور میرا معمول یہ ہے کہ فجر کی نماز پڑھاکر مصلے پر ہی مختصر وظیفہ پڑھتا ہوں، اس کے بعد تفسیر صراط الجنان سے تین آیات کی تفسیر بیان کی جاتی ہے، پھر دعا کرکے لوگوں سے ملاقات و سلام دعا کے لیےاپنی جگہ سے اٹھ جاتا ہوں ،اس کے بعد کبھی مصلے ہی پر اور کبھی مسجد کی دوسری یا تیسری صف میں بیٹھ کر اور کبھی اپنے حجرے میں جاکر وظائف پڑھتا ہوں، پھر وقت ہوجانے پر نمازِ اشراق و چاشت کی ادائیگی کرتا ہوں،اس دوران میں کوئی دنیاوی کام کاج یا بات چیت بالکل نہیں کرتا، البتہ کوئی شرعی مسئلہ پوچھے تو میں علم ہونے کی صورت میں بتادیتا ہوں اور جمعہ والے دن نمازِ فجر کے بعد صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا جاتا ہے،اب پوچھنا یہ ہے کہ میرے اس معمول کو مد نظر رکھ کر ارشاد فرمائیں کہ کیا مجھے احادیث مبارکہ میں اشراق و چاشت کی نماز کے بیان کیے گئےفضائل حاصل ہوں گے؟کیا ان فضائل کے حصول کے لیے بعد نماز ِ فجر اپنی نماز کی جگہ بیٹھے رہنا شرط ہے؟
چالیسویں پر کپڑے اور چیزیں دینے کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ چند دن قبل ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ۔ سنا ہے کہ مرحوم کے چالیسویں پر مرحوم کی طرف سے ایک کپڑوں کا جوڑا ، ایک جوتوں کا جوڑا ، ایک عدد ٹوپی ، ایک جائے نماز صدقہ کیا جاتا ہے اور عموماً مسجد کے مؤذن ، خادم وغیرہ کو یہ چیزیں دی جاتی ہیں ۔ آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا یہ چیزیں مرحوم کی طرف سے دینا شرعا ضروری ہے اور کیا مسجد کے مؤذن ، خادم کو ہی دی جاسکتی ہیں ، کسی اور کو نہیں ؟ اگر کوئی شخص ان چیزوں کے علاوہ پیسے دینا چاہے اور مؤذن خادم کے علاوہ کسی اور غریب کو دے ، تو کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہوگا ؟تفصیل سے بیان فرما دیں۔
مسجد کا غیر استعمالی قالین مدرسے میں دینا
سوال: مسجد میں کمیٹی نے چندہ جمع کر کے نیا قالین بچھوا دیا ہے، جبکہ پہلے والا قالین مسجد کے اسٹور میں رکھا ہوا ہے اور مسجد کو اس کی حاجت نہیں، اور اسی طرح پڑے رہنے سے اس کے ضائع ہونے کااندیشہ ہو تو کیا یہ قالین اسی علاقے میں بچیوں کے مدرسے کو دیا جا سکتا ہے، جس کو اس کی حاجت بھی ہے؟