
مل والوں کا گندم کی بوری میں مٹی کنکر کے نام پر پیسے کاٹنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ باہر سے جب گندم آتی ہے تو اس میں کنکربھی ہوتے ہیں مٹی بھی ہوتی ہےتو مل والے ایک اندازے سے گندم والے کے دو کلووزن کے پیسے کاٹ لیتے ہیں جسے کاٹ کا نام دیا جاتا ہےمثلاً 100 کلو کی بوری تیس روپے فی کلو کے حساب تین ہزار روپے کی بنی تو اس میں کاٹ کرکے اسے اٹھانوے کلو شمار کرتے اور دو کلو مٹی کنکر کے نام سے کاٹ لیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟
قسط لیٹ ہونے پر قیمت میں اضافہ کرنا کیسا؟
سوال: اس طرح چیز بیچنا کہ یہ اتنے کی ہے اور اگر اتنے دنوں میں پیسے نہ دے سکے تو اتنے پیسے زیادہ دینے پڑیں گے، اور اسی طرح بڑھتے رہیں گے، کیسا ہے؟
ویزہ لگوانے کے لیے پیسے دے کرعمربڑھواناکیسا؟
سوال: میرا بھتیجا پاکستان میں ہے۔اس کا ویزہ لگوانے کے لیے عمر بڑھوانی ہے ۔اس کے لیے ادارے والے پیسے مانگتے ہیں ۔کیا ان کو پیسے دینا جائز ہے؟
رکوع اور سجدے کی تسبیحات تین سے کم پڑھنے کا حکم؟
سوال: دار الافتاء اہلسنت کے ایک فتوی میں رکوع کی تسبیح تین بار سے کم پڑھنے کو مکروہ تنزیہی قرار دیا گیا تھا ، یہی بہارِ شریعت میں بھی موجود ہے ، لیکن ایک عالم صاحب کا کہنا ہے کہ رد المحتار کے مطابق ان تسبیحات کا پڑھنا سنت مؤکدہ ہے اور اس سے کم پڑھنے پر سنت مؤکدہ کے ترک کی تفصیل کے مطابق گناہ ہوگا ۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا واقعی یہ سنت مؤکدہ ہے ؟
صف کے درمیان میں دیوار یا ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا
جواب: نعت نہیں۔ البتہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے ہوئے عین مسجد، فنائے مسجد یا خارج مسجد کی جس صف میں بھی دیوار یا ستون ہوں، تو وہاں صف بنانے کا حکم یہ ہے کہ ب...
پیسوں کی شرط کے ساتھ گھوڑے کی ریس لگانا
سوال: ایسے شرط لگانا کہ اگر میرا گھوڑا آگے نکل گیا تو تم مجھے اتنے پیسے دو گے اور اگر تمہارا گھوڑ اآگے نکل گیا تو میں پیسے دوں گا، کیسا ہے؟
فیک فالوورز اور لائکس بڑھانے کے لیے پیسے دینا
سوال: یو ٹیوب ، فیس بک وغیرہ پر فیک فالوورز اور لائکس بڑھانے کے پیسے لیے جاتے ہیں یعنی اگر آپ نے یہ شو کرنا ہے کہ آپ کے اتنے ہزار فالوورز ہیں یا اتنے ہزار لائکس ہیں تو پیسے دے کر ایسا کر سکتے ہیں، سوال یہ ہے کہ ایسا کرنا اور اس کی رقم ادا کرنا کیسا ہے؟
پیسے دے کر کسی اور کو پیپر دینے کے لئے بھیجنا
سوال: کیا عذر کی وجہ سے ادارے کو زیادہ پیسے دے کر اپنی جگہ کسی اور کو پیپر دینے کےلیے بھیجنا جائز ہے ؟
دورانِ عبادت ریاکاری کے خیالات آئیں، تو کیا کرنا چاہیے؟
سوال: اگر کوئی شخص خلوت میں کسی نیکی کا عادی ہو (مثلاً نعت سن کر روتا ہو یا دعا میں روتا ہو) تو اب اگر وہ کسی ایسی جگہ ہو کہ جہاں لوگ اسے دیکھ رہے ہوں، اور وہ اپنے معمول کے مطابق اس نیک کو عمل کو بجالائے جس پر اس کے دل میں یہ خیالات آئیں کہ فلاں مجھے دیکھ رہا ہے، وہ مجھے نیک سمجھے گا۔ تو کیا ان خیالات کا آنا بھی ریاکاری میں شمار ہوگا؟ نیز ریاکاری کے خیالات آنے کی صورت میں شریعت کی کیا تعلیمات ہیں؟ کیا ان خیالات کی وجہ سے نیکی کو ترک کردینا چاہیے یا پھر اس نیکی کو بجا لانا چاہیے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔سائلہ: بنت علی
ویزہ کے حصول کے لئے سودی قرض لے کر بینک اکاؤنٹ میں رقم شو کروانا
سوال: قانون یہ ہے کہ جو لوگ اسٹڈی ویزا کسی دوسرے ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کچھ ماہ اپنا بینک اکاؤنٹ شو کروانا پڑتا ہے جن لوگوں کے اکاؤنٹ میں زیادہ پیسے نہیں ہوتے وہ دوسروں سے پیسے لیتے ہیں جو لوگ ان کے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کرتے ہیں وہ اس کے بدلے ان سے پیسے مانگتے ہیں یعنی پانچ لاکھ دیں گے تو پھر ان سے چھ لاکھ واپس لیں گے ایسا کرنا کیسا؟