
سُودی رقم قبرستان کی تعمیر میں لگانے کا حکم
سوال: مجھے انشورنس ملی ہے، اس میں سے میں نے جو رقم خود دی تھی وہ میں نے اپنے پاس رکھ لی ہے اور باقی سود ہے 10 لاکھ، کچھ رقم میں نے شرعی فقیر کو دے دی اور باقی رقم کے لیے میں چاہتا ہوں کہ گاؤں میں لوگ قبرستان کی چاردیواری نہیں بنوا سکتے ،جس کی وجہ سے جانور قبرستان میں آتے ہیں،تو کیا میں ان سود والے پیسوں سے بغیر ثواب کی نیت کے قبرستان کا کام کروا سکتا ہوں؟
بیوہ اگر نصاب کی مالکہ ہو، تو اس پر زکاۃ کا حکم
سوال: بیوہ اگر نصاب کی مالکہ ہو،تو کیا اس پر زکاۃ فرض ہوتی ہے؟ اور جو بیوہ صاحبۂ نصاب ہونے کے باوجوداس بنا پرزکاۃ ادا نہ کرے کہ وہ بیوہ ہےاور بیوہ پر زکاۃ لازم نہیں ہوتی ۔اس کے لئے کیا حکم ہے؟
جس ملک میں انشورنس لازمی ہو وہاں انشورنس کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں جس ملک میں رہتا ہوں، وہاں پر ہیلتھ انشورنس اور گاڑی کی انشورنس کروانا لازمی ہے،کیا ایسی صورت میں مجھے انشورنس کروانے کی اجازت ہے؟ اور ایسی صورت میں اگر میری گاڑی کو کچھ نقصان پہنچتا ہے تو کیا میں اپنی گاڑی کو انشورنس سے رپئیر کرواسکتا ہوں، یونہی اگر میں بیمار ہوتا ہوں، تو کیا میں انشورنس سے اپنی بیماری کا علاج کرواسکتا ہوں، جبکہ ایسی جگہیں اور ہسپتا ل موجود ہیں جہاں بغیر انشورنس کے بھی گاڑی کا کام اور اپنی بیماری کا علاج کروایا جاسکتا ہے۔
موٹر سائیکل نقد میں سستی خرید کرقسطوں پر مہنگی بیچنا
سوال: جو چیز ہم قسطوں میں لیتے ہیں، تو ہمیں وہ مہنگی ملتی ہے، اکثر اوقات ڈبل قیمت میں ہمیں ملتی ہے، قسطوں کی صورت میں وہ جو اوپر رقم ہو گی اس کا شرعی حکم کیا ہو گا؟ نیزہم نے ایک موٹر سائیکل نقد خریدی ساٹھ ہزار کی ،اب ہم نےوہ قسطوں میں ایک لاکھ کی آگے بیچ دی، تو اس کا شرعی حکم کیا ہو گا؟
پلاٹ بیچنے کی وجہ سے حج فرض ہوگیا، لیکن کیا نہیں تو حکم؟
سوال: ایک شخص نے 2012 میں 7 لاکھ کا پلاٹ بیچا تھا پھر 2016 میں ان پیسوں سے ایک اور پلاٹ لے کر گھر بنا لیا تو کیا اس پر اس وقت حج فرض ہو گیا تھا؟ نیز اب اس کے پاس پیسے نہیں ہیں تو کیا اب بھی اس پر حج فرض ہے ؟
قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کر کے استنجاکرنے کا حکم
جواب: پر تفصیلی گفتگو سے پہلے احناف کا موقف جان لیجیے ۔احناف کے نزدیک حکم یہ ہے کہ کھلا میدان ہو یا گھروں کے واش رومز و چار دیواری ہو ، پیشاب وغیرہ کرتے وقت...
کسی کی جگہ پر بغیر اجازت مسجد بنانے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید کا دو مرلے گھرتھا اس کے پیچھے بکر کا چار مرلے کا پلاٹ تھا ۔بکراپنی جگہ پر مسجد بنانا چاہتاتھااورزید کا مکان جو متصل ہے اس کو مسجد میں شامل کرنا چاہتا تھا۔ زید اپنا مکان بیچنا ہی نہیں چاہتاکیونکہ زید کو اس کے مکان کی قیمت کم دی جارہی تھی۔بکر کو اپنے چارمرلے والی جگہ کے لئے بھی راستہ گلی سے مل رہا تھا اور زید کے علاوہ بھی ایک پلاٹ اور ساتھ خالی پڑا تھا۔بکر نےزید کے والد کو ساڑھے چار لاکھ کی رقم دے کرجگہ خریدلی جبکہ اس جگہ کی قیمت اس سے زیادہ بنتی تھی۔ جب زید کو اس بات کا پتہ چلا کہ میرے والد کو پیسے دے کر میرا گھر خرید لیا گیا ہے تو زید نے فورا اس کا انکار کیا اور قانونی کاروائی کی کہ میں یہ جگہ بیچنے پر راضی نہیں۔بکر نے جگہ کی رقم دیتے ہی فورا زید کا سامان باہر نکال کر اس گھر کو ختم کردیا اور مسجد کی جگہ میں شامل کردیا۔زید کے گھر والی جگہ پر مسجد کے استنجاء خانے بنا دیئے ہیں۔شرع اس بارے میں کیا کہتی ہے ؟کیا یہ جگہ مسجد کی ہوگئی؟
نو مولود لڑکے کو سونے چاندی کے کنگن پہنانا کیسا؟
جواب: پر سوائے چاندی کی ایک انگوٹھی کےجس کا وزن ساڑھے چار ماشہ سے کم ہو، بقیہ تمام سونے اور چاندی کےزیورات پہننا، ناجائز وحرام ہے، لہذا نومولود بچے کو ...
نماز میں درست محل میں لقمہ دینا اور لینا؟
جواب: پر واجب کفایہ ہوتاہے اورصورت مستفسرہ میں بھی امام جب چوتھی رکعت کے لیے کھڑے ہو نے کے بجائے بھولے سےبیٹھا ، تو تین تسبیح کی مقدار تاخیرہو جانے سے واج...