
ویب ڈویلپنگ میں شرکت بالعمل کا حکم
سوال: ہم دو افراد پہلے علیحدہ علیحدہ ویب سائٹ وغیرہ بنانے کا کام کرتے تھے، اب ہم نے اس بات پر پارٹنر شپ کی ہے کہ ہم دونوں مل کر کمپنیوں اور دیگر لوگوں کو جائز ویب سائٹ بناکر دیا کریں گے ، لوگوں سے کام لینے اور عمل کرنے میں دونوں برابر شریک ہوں گے، پیسے کوئی بھی نہیں ملائے گا اور جو بھی نفع ہوا کرے گا وہ آدھا آدھا تقسیم ہوگااخراجات جو بھی ہوں گے وہ کام کی ایڈوانس رقم سے پورے کئے جائیں گے، شریک اپنی رقم نہیں لگائیں گے۔ براہ کرم رہنمائی فرمادیں کیا ہمارا اس طرح کام کرنا، جائز ہے ؟
کسی کی جگہ پر بغیر اجازت مسجد بنانے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید کا دو مرلے گھرتھا اس کے پیچھے بکر کا چار مرلے کا پلاٹ تھا ۔بکراپنی جگہ پر مسجد بنانا چاہتاتھااورزید کا مکان جو متصل ہے اس کو مسجد میں شامل کرنا چاہتا تھا۔ زید اپنا مکان بیچنا ہی نہیں چاہتاکیونکہ زید کو اس کے مکان کی قیمت کم دی جارہی تھی۔بکر کو اپنے چارمرلے والی جگہ کے لئے بھی راستہ گلی سے مل رہا تھا اور زید کے علاوہ بھی ایک پلاٹ اور ساتھ خالی پڑا تھا۔بکر نےزید کے والد کو ساڑھے چار لاکھ کی رقم دے کرجگہ خریدلی جبکہ اس جگہ کی قیمت اس سے زیادہ بنتی تھی۔ جب زید کو اس بات کا پتہ چلا کہ میرے والد کو پیسے دے کر میرا گھر خرید لیا گیا ہے تو زید نے فورا اس کا انکار کیا اور قانونی کاروائی کی کہ میں یہ جگہ بیچنے پر راضی نہیں۔بکر نے جگہ کی رقم دیتے ہی فورا زید کا سامان باہر نکال کر اس گھر کو ختم کردیا اور مسجد کی جگہ میں شامل کردیا۔زید کے گھر والی جگہ پر مسجد کے استنجاء خانے بنا دیئے ہیں۔شرع اس بارے میں کیا کہتی ہے ؟کیا یہ جگہ مسجد کی ہوگئی؟
کیا قرض حسنہ واپس کرنا ضروری ہے؟
جواب: دینا اس کا بندوں پر محض لطف، بہت رحمت، خاص کرم اور صرف بندہ پروری ہے۔نیز اس میں کمال درجے کی ترغیب اور اجر و ثواب کی از حد تلقین ہے کہ جس طرح دیا ہوا ...
امتحانات کے عملے کو کھلانے پلانے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ Examination Staff کو اس لئے کھانا کھلانا اور تحفہ دینا تاکہ وہ ہمارے طَلَبہ کو چیٹنگ (نقل) کرنے دیں۔ یہ کیسا ہے؟ سائلہ :بنتِ نواز(خوشاب)
پھل نہ کھانے کی قسم کھانے والا اگرپھل کھالے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: ایک شخص نے قسم کھائی کہ وہ کوئی پھل نہیں کھائے گا ، اب اس کا دل چاہتا ہے پھل کھاؤں، تو کیا اس پرقسم کا کفارہ دینا لازم ہوگا ؟
کیا نابالغ سمجھدار بچے کی دی ہوئی اذان صحیح اور معتبر ہے ؟
سوال: بعض اوقات ہماری مسجد میں نابالغ سمجھ دار بچے اذان دیتے ہیں، کیا اُن کا اذان دینا معتبر وصحیح ہے؟