
کرائے پر دی ہوئی دوکانیں،مکان گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ کسی شخص کی بہت ساری جائیداد ہوتی ہے ،جس میں دوکانیں ، مکان بھی ہوتے ہیں ، جو کرائے پر دیے ہوتے ہیں ۔ وہ شخص اپنی زندگی میں ہی بچوں میں تقسیم کرتے ہوئے مکان اور دوکانیں بچوں کے نام کر دیتا ہے،جس کا کرایہ وغیرہ والد کی زندگی میں ہی بچے لینا شروع ہوجاتے ہیں ، لیکن والد نے دوکانیں مکان جن لوگوں کو کرائے پر دیے ہوتے ہیں،ان لوگوں سے خالی کروا کر بچوں کو نہیں دیتا ،صرف دوکانوں کی رجسٹری بچوں کے نام کروا کر مکمل اختیارات بچوں کو دے دیتا ہے ، یہاں تک کہ اگر وہ بچے ان کرائے داروں کو نکالنا چاہیں ، تو نکال بھی سکتے ہیں ، ان کی جگہ کسی اور کو کرائے پر دے سکتے ہیں ، لیکن بچے سوچتے ہیں کہ کسی اور کو بھی تو کرائے پر دینا ہی ہے ، ان کے پاس ہی رہنے دیتے ہیں ، تو اس طرح بچے بھی ان کو نہیں نکالتے اور جو کرایہ پہلے والد صاحب وصول کرتے تھے ، اب والد کی موجودگی میں بچے وصول کرتے رہتے ہیں ، اپنی اپنی دوکان مکان کے معاملات دیکھتے رہتے ہیں ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ والد نے کرائے پر دی ہوئی دوکانیں ، مکان کرائے داروں سے خالی کروا کر بچوں کو قبضہ نہ دیا ہو ، تو کیا اس طرح وہ دوکانیں ، مکان بچوں کے ہوجائیں گے یا کرائے داروں سے خالی کروا کر بچوں کو دینا ضروری ہے ؟ اگر کرائے داروں سے خالی کروا کر قبضہ نہ دیا ہو اور والد کا انتقال ہوجائے ، تو اب بعد میں وہ کرائے پر دی ہوئی دوکانیں ، مکان وراثت کے طور پر تقسیم ہوں گے یا جن بچوں کو زندگی میں والد نے دے دیے تھے ، ان کے ہوگئے ؟
طائف سے احرام کے بغیر مکہ آنے اور وہاں سے عمرہ کیے بغیر پاکستان آنے کا حکم ؟
جواب: شادی الساری ،صفحہ123،مطبوعہ ،مکۃ المکرمہ) یونہی تنویر الابصار و درمختار میں ہے۔ (الدرالمختارمع رد المحتار،کتاب الحج ،جلد3،صفحہ712 ، 713،مطبوعہ ک...
زمین بیچ کر کاروبار کرنا کیسا ؟ ایک حدیثِ پاک کی شرح
سوال: ہم دو بھائیوں نے اپنی وراثتی زمین بیچ کر اس سے حاصل ہونے والی رقم آپس میں تقسیم کر لی ہے۔ اب میرا ارادہ ہے کہ میں اس رقم سے ٹرانسپورٹ کا کاروبار کروں۔ جب لوگوں کو میرے ارادے کے متعلق معلوم ہوا، تو کہنے لگے کہ سنی سنائی بات ہے کہ زمین کو نہیں بیچنا چاہیے۔ اس وجہ سے میں کافی پریشان ہوں کہ میں اپنا کاروبار شروع کر وں یا نہیں؟ برائے کرم میری رہنمائی فرمائیے کہ اس بات کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
میاں بیوی کا 15 سال ایک دوسرے سے الگ رہنے کے بعد ایک ساتھ سفر کرنا
سوال: میں امریکہ میں رہتی ہوں، شادی کو 27 سال ہوچکے ہیں، کم و بیش 15 سال سے ہم میاں بیوی ایک ہی شہر ،ایک ہی ایریا میں الگ الگ رہتے ہیں، میاں بیوی والے کوئی تعلقات نہیں، بات چیت ملنا جلنا ہوتا ہے، ہمارے درمیان طلاق وغیرہ نہیں ہوئی۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں ایسے شوہر کے ساتھ شرعی سفر کرسکتی ہوں یا عمرہ پر جا سکتی ہوں؟
محرم الحرام میں سلائی کرنے کا حکم
جواب: شادی نہیں کرتے ہیں۔ (۴) ان ایّام میں سوائے امام حسن و امام حسین رضی اﷲ تعالی عنہما کے کسی کی نیازفاتحہ نہیں دلاتے ہیں، آیا یہ جائز ہے یانہیں؟ اس کے جو...
کیا ماموں کی پوتی سے نکاح ہوسکتا ہے؟
جواب: شادی ہوسکتی ہے۔“(فتاوٰی بحر العلوم ، ج 02، ص 495، شبیر برادرز، لاہور) ...
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص کی دو بیویاں ہوں اور پہلی بیوی سے لڑکی ہو تو کیا اس لڑکی کی شادی کے بعد اس کے شوہر سے دوسری بیوی کو پردہ کرنا ہوگا یعنی سوتیلے داماد سے پردہ لازم ہوگا یا نہیں؟
مریض کس طرح بیٹھ کر نماز ادا کرے؟
سوال: جس شخص کو شریعت بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت دے، کیا اسے تشہد کے انداز میں بیٹھ کر نماز ادا کرنا ضروری ہے یا کسی بھی انداز میں بیٹھ کر ادائیگی کر سکتا ہے؟
اپنے آپ کو دوسری برادری کا ظاہر کرنے کا حکم
سوال: میرا تعلق تیلی ملک برادری سے ہے ، جبکہ جہاں میری شادی ہوئی ہے ، تو وہ اعوان ہیں، انہوں نے اپنے رشتے داروں میں میرا تعارف یہی کروایا ہے کہ میں ملک اعوان برادری سے تعلق رکھتا ہوں، مجھے بھی اب ان کے رشتے داروں میں اپنے آپ کو ملک اعوان کہنا پڑتا ہے ،اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہے؟
تین ماہ کا ناجائز حمل ضائع کروانے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ایک لڑکی جس کی منگنی اس کی رضامندی کے ساتھ ہی کسی جگہ کی گئی تھی لیکن چند ماہ پہلے وہ اپنے کزن کے ساتھ بدکاری میں مبتلا ہوئی اور اس کو اس وقت تین ماہ کا حمل ہے اور اس کی شادی میں چار ماہ باقی ہیں یہ بات منگیتر یا اس کے گھر والوں کو معلوم نہیں ہے اور اب لڑکی اور اس کے گھر والوں کی عزت کا معاملہ بہت نازک مراحل میں ہے تو کیا ایسی صورت میں اس ناجائز حمل کو باقی رکھنا کیا اب ضروری ہے یا اس کو ضائع بھی کروایا جاسکتا ہے ؟