
لقطہ بغیر تشہیر کئے صدقہ کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِشرع متن اس مسئلے کے بارے میں کہ زید ریلوے میں جاب کرتا ہے، آج سے سات سال پہلے اس طرح واقعہ پیش آیا کہ زید رات دو بجے کے قریب گھر آنے لگا ، تو اسٹیشن پر کسی کا بَیگ ( سوٹ کیس ) ملا ۔ اس وقت وہاں نہ تو اسٹاف موجود تھا ،نہ ہی کوئی اور شخص موجود تھا ، تو مالک کو پہنچانے کی نیت سے اٹھانے کی بجائے اس نے اپنے لیے اٹھا لیا ۔ گھر آ کر دیکھا، تو اس میں کپڑے تھے، جن کی مالیت اس وقت کے حساب سے بیگ سمیت تقریباًبارہ ہزار روپے ہو گی ۔ بیگ کی نہ تو تشہیر کی اور نہ ہی مالک کو تلاش کیا اور چند دن بعد سارا سامان بغیر تشہیر کیے فقراء میں تقسیم کر دیا ۔ اب چونکہ مالک کا ملنا ایک طرح سے ناممکن ہے ، لہذا اب اس کے لیے کیا حکم ہے ؟ تشہیر کی جائے اور اس کے بعد اس سامان کے برابر مالیت دوبارہ صدقہ کی جائے ؟ یا کیا کیا جائے ؟
صرف سات تولہ سونا ہو ،تو زکوۃ کا کیا حکم ہے؟
سوال: میرے پاس صرف سات تولے سونا ہے ،جس پر سال بھی گزر چکا ہے ، اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے، شرعی رہنمائی فرمائیے کیا مجھ پر زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے ؟
قربانی سے پہلے جانور کا دودھ پینے کا کفارہ
جواب: مستحقِ زکوٰۃ پر صدقہ کرے۔ قربانی کا جانور اپنے تمام اجزاء کے ساتھ قربت کے لیے متعین ہوجاتا ہے لہذا اُس کے کسی بھی جزء سے منفعت حاصل کرنا حلال نہی...
میّت کے ترکہ سے گزشتہ سالوں کی زکوۃ ادا کرنا
سوال: ابھی کچھ عرصہ قبل میری بیوی کا انتقال ہوا ہے، اس نے اپنی فرض زکوٰۃ ادا نہیں کی تھی۔معلوم یہ کرنا ہے کہ مرحومہ کے چھوڑے ہوئے زیورات اور سامان سے زکوٰۃ نکالنے کے بعد پھر ترکہ تقسیم کیا جائے گا یا پھر اس کی کیا صورت بنے گی؟ جبکہ مرحومہ بیوی نے زکوٰۃ ادا کرنے کی وصیت بھی نہیں کی تھی۔
رضاعی خالہ زاد بہن سے پردہ ہوگا یا نہیں؟
سوال: جمیلہ اور بکر دونوں میاں بیوی ہیں اور بےاولاد تھے، ان دونوں نے زید کو گود لیا۔ زید کو جمیلہ کی بہن نے دودھ پلاکر رضاعت کا رشتہ قائم کیا۔ کچھ سالوں کے بعد جمیلہ اور بکر کی اپنی بیٹی زینب بھی پیدا ہوگئی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ بالغ ہونے کے بعد زید اور زینب کے درمیان پردے کا کیا معاملہ ہو گا؟
زانیہ سے نکاح کے دو ماہ بعد بچہ پیدا ہوا، تو کیا مرد سے اس بچے کا نسب ثابت ہوگا؟
سوال: زید نے ہندہ سے زنا کیا جس سے ہندہ حاملہ ہوگئی۔ پھر زید نے ہندہ ہی سے نکاح کیا اور نکاح کے تقریباً دو ماہ بعد ہندہ کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس بچے کا نسب زید سے ثابت ہوگا؟ اور زید کی جائیداد میں اس بچے کا حصہ ہوگا؟
رہائش کے لیے خریدے ہوئے فلیٹ پر زکوٰۃکا حکم
جواب: زید دیگر دونوں اموال زکوٰۃ میں سے بھی نہیں ہے، لہذا اس کی قیمت پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ جہاں تک رہا کرائے کا معاملہ تو اس پر زکوٰۃ کا حکم یہ ہے کہ اگر ک...
ایک تولہ سے کچھ زائد سونے پر زکوٰۃ کا حکم
سوال: ایک تولہ،پانچ ماشے ،پانچ رتیاں سونے پر زکوٰۃ ہوگی یا نہیں اوراگر ہوگی تو کتنی ہوگی؟
نماز کے رکوع اور سجدے سے سجدہ تلاوت ادا ہونے کی صورت
سوال: زید نے نماز میں سورۃ العلق پڑھی جس کی آخری آیت میں آیتِ سجدہ ہے۔ زید سجدہ تلاوت کرنے کے بجائےفوراً رکوع میں چلا گیا اور رکوع کے بعد سجدہ کرکے آگے باقاعدہ نماز جاری رکھی، پھر نماز کے آخر میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید کی وہ نماز درست ادا ہوئی ہے ؟ یا پھر اسے دوبارہ سے وہ نماز ادا کرنا ہوگی؟
ساری فصل بیچ کر رقم مسجد میں دے دی تو عشر ادا ہوا یا نہیں ؟
جواب: مستحقِ زکوٰۃ کو مالک بنانا ضروری ہے یونہی عشر میں بھی کسی مستحقِ زکوٰۃ کو مالک بنانا ضروری ہوتا ہے ، لہذا صورت مستفسرہ میں کل رقم مسجدمیں دینےسےعشرادا...