
سوال: کیا بہن کے بیٹے کو زکوۃ دے سکتے ہیں تاکہ وہ اپنا قرض اتار سکےاور اسے بتانا نہیں ہے کہ یہ زکوۃ ہے؟
زکوۃ کی رقم ملازم کی تنخواہ میں دینا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے پاس کچھ غریب افراد بھی ملازمت کرتے ہیں، تو کیا زکوۃ کی رقم سے ان کی تنخواہ میں کچھ اضافہ کیا جاسکتا ہے ؟مطلب یہ ہے کہ اگر تنخواہ 12000 ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ تنخواہ میں اضافہ کریں ۔ ہمارا گزر بسر نہیں ہوتا ،تواگر ہم یوں کہیں کہ آئندہ سے تمہاری تنخواہ پندرہ ہزار ہوگی اور نیت یہ ہو کہ 12ہزار سیلری سے دیں گے اور تین ہزار اپنی طرف سے بطور زکوۃ ہی دے دیا کریں گےاور وہ ملازم شرعی فقیر ہی ہوں ، تو شرعا اس طرح ہماری زکوۃ ادا ہوجائے گی یا نہیں ؟
دادی ساس کی وفات کے 15دن بعدنئے کپڑے پہننا
سوال: ہماری دادی ساس کے انتقا ل کو 15 دن گزرگے ہیں۔کیاہم نیا کپڑا پہن سکتے ہیں یا نہیں ؟
کسی کی زکوۃ کی رقم اپنے استعمال میں لاکر بعد میں اپنے پاس سے زکوۃ دینا
سوال: زکوۃ کی رقم امانت کے طور پر ہوتی ہے ، تو کیا اگر کوئی وصول کرنے والا یا صدر و سیکرٹری وغیر ہ اس کو ذاتی استعمال میں لے آئے پھراپنی طرف سے زکاۃ کی مدمیں اتنی رقم جمع کروادے ، تو کیا ان کی زکوٰۃ ادا ہو جائے گی ۔
سسر کے بھائی اور ساس کے بھائی سے پردے کا حکم
سوال: کیا سسر کے بھائی اور ساس کے بھائی سے پردہ کرنا لازم ہے؟
کیا مسجد یا فنائے مسجد میں بھیک مانگنے والے کی مدد کر سکتے ہیں ؟
جواب: دینا بھی جائز نہیں ، یونہی عینِ مسجد کی طرح فنائے مسجد (جوتے اتارنے والی جگہ عموماً فنائے مسجد ہی ہوتی ہے، تو اس)میں بھی اپنی ذات کے لیے سوال کرنا اور...
پیشہ ور بھکاری کا مانگنا ، بد دعا سے بچنے کے لیے ایسوں کو دینا کیسا ؟
سوال: آج کل روڈوں پہ بھیک مانگنے والے افراد کی کثرت ہے،بظاہر ٹھیک ٹھاک ہوتے ہیں،لیکن مسلسل مانگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں،ان میں سے بعض کی عادت یہ ہے کہ اگر انہیں کچھ نہ دیا جائے،تو کہتے ہیں کہ’’اتنی رقم لازمی دینی پڑے گی،ورنہ ہم تمہیں بددعا دیں گے ‘‘جس کی وجہ سے لوگ ڈر جاتے ہیں اور کچھ نہ کچھ رقم انہیں دے دیتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح کے افراد کامانگنا اور نہ دینے پر بددعا کی دھمکی دینا کیسا؟نیز ان کی بددعا سے بچنے کے لیے ان کو کچھ رقم دے سکتے ہیں یا نہیں ؟
زکوٰۃ ادا کرنے کا وکیل زکوۃ کی رقم خود رکھ سکتا ہے؟
سوال: زکوۃ کا وکیل اگر خود ہی مستحقِ زکوۃ ہو، تو کیا وہ زکوۃ کی رقم کو اپنی ذات پر بھی خرچ کرسکتا ہے؟ کیا اس کی کوئی گنجائش نکلتی ہے؟
کیا گالی دینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال: کسی مسلمان کو گالی دینا کیسا؟ اور اگر کوئی شخص وضو کی حالت میں گالی دے تو کیا اس کا وضو ٹوٹ جائے گا؟