
قربانی کرنے کے بعد گوشت غریبوں میں تقسیم نہ کیا تو ؟
سوال: اگر کوئی شخص قربانی کرے ، لیکن غریبوں کو حصہ نہ بانٹے تو اس کی قربانی ہوجائے گی یا نہیں ؟ اورکیا صدقہ نہ کرنے کی وجہ سے وہ شخص گناہ گار ہوگا؟
قربانی کس پر واجب ہے؟ - اگر قربانی واجب ہو اور رقم نہ ہو؟
سوال: میری زوجہ کے پاس تین تولے سونا اور چاندی کا سیٹ ہے، لیکن اس کے پاس نقد رقم موجود نہیں، جس سے وہ جانور خریدے یا حصہ ڈال سکے، کیا وہ قرض لے کر قربانی کر سکتی ہے؟ اس طرح اس کا واجب ادا ہو جائے گا؟
سوال: کیا سورج گرہن کی نماز اداکرناضروری ہے ؟ دوسرا سوال :یہ نماز جماعت کےساتھ ادا کی جائے یا اکیلے بھی پڑھ سکتےہیں ؟ تیسرا سوال :اس نماز کی جماعت کون کرواسکتاہے ؟ چوتھا سوال :یہ نما زکس وقت پڑھی جائے؟ پانچواں سوال :سورج گرہن کی نماز اد اکرنے کا طریقہ کارکیاہے ؟ چھٹا سوال :امام دعا کس انداز میں کروائے گا؟ ساتواںسوال :کیاعورتیں بھی یہ نماز ادا کریں گی؟
قربانی کے دنوں میں ناخن ٹوٹ جائے تو قربانی کا حکم
سوال: قربانی کے دنوں میں ناخن اور بال نہیں کاٹ سکتے لیکن اگر کام کرنے میں ناخن خود ہی ٹوٹ جائے توکیا قربانی کا عمل ماناجائے گا ؟
ہیجڑوں کو پیسے نہ دینے سے ان کی بددعا لگتی ہے؟
سوال: شادی بیاہ کے موقع پر ہیجڑے گھروں میں آتے ہیں اور پیسے مانگتے ہیں ،لوگ مجبوراً انہیں پیسے دے دیتے ہیں کہ اگر انہیں کچھ بھی نہ دیا جائے ، تو جان نہیں چھوڑتے اور برا بھلا کہتے ہیں اور بد دعائیں دیتے ہیں اور یہ بھی مشہور ہے کہ اگر ان کو پیسے نہ دئیے جائیں اور یہ بد دعا دے دیں تو ان کی بد دعا قبول ہوجاتی ہے ،ہماری رہنمائی فرمائیں ، ان کو پیسے دینا جائز ہے یا نہیں؟ نیز کیا ان کی بددعا قبول ہونے کی کوئی حقیقت بھی ہے یا نہیں ؟
پانچ سال قربانی نہیں کی، اب کرنے کا کیا طریقہ ہوگا؟
سوال: میری شادی کو پانچ سال ہوگئے، شادی کے بعد میں صاحبِ نصاب ہوگئی تھی، ہر سال زکوٰۃ ادا کرتی ہوں ، لیکن ان پانچ سالوں میں قربانی نہیں کی ، پانچ سال کی قربانی قضا ہوگئی ، اس کو ادا کرنے کا کیا طریقہ ہوگا؟ اور قضا قربانی کا گوشت غریب کو دینے کے علاوہ خود بھی استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟
قربانی کے دنوں میں قربانی افضل ہے یا رقم کا صدقہ کرنا؟
سوال: ایک اسلامی بہن ہر سال سرکار صلی اللہ علیہ وسلم ،غوث پاک رضی اللہ عنہ،اور مرحوم والدین کے ایصال ثواب کے لیے قربانی کرتی ہے۔اب سوال یہ ہے کہ قربانی کے دنوں میں یہ قربانی کرنا بہترہے یا اتنی رقم غریبوں میں دے دی جائے؟
اذان کے وقت دعا قبول ہوتی ہے، اس سے کون سا وقت مراد ہے؟
سوال: حدیث مبارک میں ہے کہ اذان کے وقت دعا قبول ہوتی ہے،یہاں کون سا وقت مراد ہے ؟ اذان کے دوران دعا قبول ہوتی ہے یا اس کے بعد ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کس جانور کی قربانی افضل ہے؟
قربانی کے جانور کی دو ٹانگیں ٹوٹ جائیں تو قربانی ہو جائے گی؟
سوال: قربانی کا بیل ، گاڑی سے اس زور سے گرا کہ بیچارے کی اگلی دونوں ٹانگیں ہی ٹوٹ گئیں، اب نہ تو وہ اٹھ سکتا ہے اور نہ ہی وہ چل سکتا ہے ۔ اس صورت میں قربانی کے حصہ داروں کے لیے کیا حکم ہے؟