
اذان کے دوران کام کاج کرنا کیسا؟
جواب: نمازِ جنازہ میں مشغول، جماع، قضائے حاجت، کھانے پینے اور علمِ دین سیکھنے سکھانے میں مشغول افراد پر اذان کا جواب نہیں۔ (تنویر الابصار مع الدر المخت...
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ہمارےمحلے میں نوابشاہ سےتعلق رکھنے والے کچھ افراد کرائے پر رہتے ہیں ،ان کے والد کا انتقال ہوگیا تو ان کی نماز جنازہ محلے کی جامع مسجد کے سنی صحیح العقیدہ امام صاحب(جو ماشاء اللہ بہت متقی وپرہیز گار بھی ہیں) نے پڑھایا لیکن ان کے بیٹوں نے اس وجہ سے جنازہ کی نماز میں شمولیت اختیار نہیں کہ جنازہ نوابشاہ لے کر جانا تھاتاکہ وہاں پر موجود رشتے دار بھی ان بیٹوں کے ساتھ دوبارہ نمازِجنازہ میں شریک ہوسکیں تو معلوم یہ کرناہےکہ اس صورت میں نماز جنازہ دوبارہ پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ نوٹ: زبانی معلومات لینے پر سائل نے بتایا کہ میت کے ورثاء نارمل قسم کے لوگ ہیں نمازی ہیں لیکن نیکی وپرہیز گاری میں نمایاں نہیں ۔
بالغ لڑکے کے ساتھ نابالغ لڑکی کا جنازہ پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا بالغ لڑکے اورنابالغ لڑکی کا جنازہ ایک ساتھ پڑھاجاسکتاہے اور اگر پڑھا جاسکتاہے تونمازِجنازہ میں نابالغ والی دعا پڑھی جائے گی یا بالغ والی اور اگر دونوں پڑھی جائیں گی، تو اس کا طریقہ کیا ہوگا؟ اور ایک ساتھ کتنےلوگوں کے جنازے پڑھ سکتے ہیں؟
بیٹا اپنے والد کا جنازہ پڑھا سکتا ہے یا نہیں ؟
سوال: کیا بیٹا والد کا جنازہ پڑھا سکتا ہے ؟
کن اوقات میں قضا نماز پڑھنا جائز نہیں؟
جواب: نمازِ جنازہ ادا کرنا مکروہ ہے، مگر صاحبِ ترتیب کے لیے فوت شدہ نماز پڑھنا مکروہ نہیں، خطبہ جمعہ کا ہو یا عیدین کا یا پھر حج کا یا نمازِ کسوف یا نمازِ ...
نماز تراویح فرض واجب یا سنت ہے ؟ نیز تراویح کی قضا کا حکم
سوال: نمازِ تراویح پڑھنے کا کیا حکم ہے؟یعنی فرض ہے یا واجب ہے یا سنت ہےیانفل ہے؟ اور اگرنہ پڑھی ،تو کیا قضا لازم ہو گی؟
آیت سجدہ کے بعد سجدہ نہ کیا، آخرمیں تین سجدے کر دئیے تو ؟
سوال: نمازِ تراویح میں حافظ صاحب سجدہ تلاوت کرنا بھول گئے اور مزید آگے تلاوت جاری رکھی، پھر یاد آنے پر نماز کے آخر میں تین سجدے کرکے بغیر سجدہ سہو کیے ہی نماز مکمل کرلی۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس صورت میں نمازِ تراویح درست ادا ہوگئی؟
نمازِ جنازہ میں کون سا درود پڑھنا افضل ہے؟
سوال: کیا نمازِ جنازہ کا کوئی مخصوص درودِ پاک بھی ہےکہ اُسے پڑھنا افضل ہو یا پھر درودِ ابراہیمی کا پڑھنا افضل ہے؟
سُترہ ایک انگل موٹا ہونا لازم ہے ؟نیزپردے یا باریک شیشے کے ذریعے سُترہ ہو جائےگا؟
سوال: نمازی کے آگے سے گزرنے کے لیے جو سترہ رکھتے ہیں، کیا اس کا ایک انگلی کے برابر موٹا ہونا ضروری ہے یا صرف مستحب ہے ؟یعنی اگر کسی نمازی کے سامنے ایک انگلی سے بھی باریک چھڑی نصب کی گئی ہویا اوپر سے زمین تک لٹکتا ہوا کپڑے کا پردہ ہو یا ایک انگلی سے باریک شیشہ ہو جیسا کہ عام طور پر مساجد وغیرہ میں ہوتا ہے،تو کیاان صورتوں میں سترہ ہو جائے گا؟اورنمازی کے آگے سے گزرنے والا گنہگار ہوگا یا نہیں ؟ بحرالرائق میں ہے: ’’اختلفوا فی مقدار غلظھا ففی الھدایۃ وینبغی أن تکون فی غلظ الاصبع لأن ما دونہ لا یبدو للناظر وکان مستندہ ما رواہ الحاکم مرفوعا استتروا فی صلاتکم ولو بسھم ویشکل علیہ ما رواہ الحاکم عن أبی ھریرۃ مرفوعا یجزیٔ من الستر قدر مؤخرۃ الرحل ولو بدقۃ شعرۃ ولھذا جعل بیان الغلظ فی البدائع قولا ضعیفا وأنہ لا اعتبار بالعرض وظاھرہ أنہ المذھب‘‘ ترجمہ:سترے کی موٹائی کی مقدار میں اختلاف ہے ،ہدایہ میں ہے کہ ایک انگلی کے برابر موٹا ہو، کیونکہ اس سے کم ہونے کی صورت میں دیکھنے والے کو ظا ہر نہیں ہوگا اور اور ان کا استناد اس مرفوع حدیث سے ہے جسے امام حاکم نے روایت کیا کہ نماز میں سترہ رکھو ،اگرچہ تیر کے ساتھ۔ اس پر اس روایت سے اشکال ہوتا ہے ،جو امام حاکم نے حضرت ابو ہریرہ سے مرفوعا روایت کی کہ سترے کے لیے کجاوے کی پچھلی لکڑی کافی ہے،اگرچہ وہ بال برابر باریک ہو ، اسی وجہ سے موٹائی کے بیان کو صاحب بدائع نے ضعیف قول قرار دیا اور کہا کہ چوڑائی کا اعتبار نہیں ہے ، اور بظاہر یہی مذہب ہے ۔(بحر، جلد2، صفحہ18)اس عبارت سے تو یہی لگتا ہے کہ موٹائی ہونا ضروری نہیں۔