
جسم یا کپڑوں پر نجاست لگی ہو اور نماز کا وقت کم ہو ، تو نماز کا کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کے جسم یا کپڑوں پر نجاست لگی ہو اور نماز کا وقت اتنا کم ہو کہ طہارت بقدرِ جوازِ نماز حاصل کرنے میں نماز کا مکمل وقت نکل جائے گااور کپڑا تبدیل بھی نہیں کر سکتا ، تو ایسی صورت میں کیا حکم ہے ؟
چوڑیاں بیچنے والے کا عورتوں کو چوڑیاں پہنانا کیسا؟
جواب: ہاتھ سے چوڑی پہننا اور اس مرد کا پہنانا، ناجائز وحرام ہے کہ اس میں غیر محرم کو بلاضروت شرعی کلایئاں دکھانا اور غیر محرم کا ہاتھ اور کلائیوں کوچھونا پ...
حالتِ نماز میں ہاتھ یا پاؤں کی انگلیاں چٹخانے کا حکم؟
سوال: حالتِ نماز میں ہاتھ یاپاؤں کی انگلیاں چٹخانے کا کیا حکم ہے؟
عشا ء کا وقت باقی سمجھتے ہوئےفجر کے وقت میں عشاء پڑھ لی، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کسی نے فجر کے وقت کو عشاء کا وقت سمجھتے ہوئے، عشاء کی نماز ادا کر لی، تو کیا حکم ہے؟ کیا بطورِ قضا کے یہ نماز شمار کی جائے گی یا قضا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟
سوال: یہ جو تسبیح فاطمہ پڑھتے ہیں، یہ دائیں ہاتھ پر پڑھنا سنت ہے یادونوں ہاتھوں پر پڑھنا سنت ہے؟
نماز میں جماہی روکنے کے لیے تین بار ہاتھ اٹھانا
سوال: نمازمیں اگرجماہی آئے، توکیا 3 بارہاتھ اٹھا کرجماہی روک سکتے ہیں؟
کیا دعا کے بعد ہاتھ منہ پر پھیرنا سنت ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا دعا کے بعد ہاتھ منہ پر پھیرنا سنت ہے ؟ سائل : محمد بلال ( صدر ، کراچی)
تفسیر صراط الجنان، تعلیم القرآن اور افہام القرآن کو بے وضو چھونے کا حکم
سوال: کتبۃ المدینہ سے مفتی محمدقاسم قادری دامت برکاتہم العالیہ کی تین تفسیریں جاری ہوئی ہیں:(1)تفسیرصراط الجنان (2)تفسیرتعلیم القرآن (3)اوراِفہام القرآن (حاشیہ قرآن)۔شرعی رہنمائی درکارہے کہ ان تفاسیرکو بے وضوشخص کاچھونا کیساہے؟نیز اسلامی بہن مخصوص ایام میں ان تفاسیرکوپکڑ سکتی ہے یانہیں ؟اور اسی حالت میں اس کی عبارت پر ہاتھ لگا سکتی ہے یا نہیں ؟
نماز کے دوران دونوں ہاتھوں سے خارش کرنے سے نماز ٹوٹ جائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز کے دوران اگر کوئی دونوں ہاتھ چھوڑ کر خارش کرنا شروع کر دے تو کیا اس سے نماز ٹوٹ جائے گی؟
علم نجوم کی تعریف ،اقسام ،حکم نیز علم توقیت کی حیثیت کیا ہے ؟
سوال: (1)علم نجوم کی تعریف کیا ہے؟اور کیا اس کا تعلق ستاروں کے ساتھ ہے؟ اگر ہے، تو ان کی تخلیق کے کیا مقاصد ہیں؟ (2) علم نجوم کی کتنی قسمیں ہیں، مع التفصیل بیان کریں؟ (3)علم توقیت حاصل کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے، اورا گر سمت قبلہ، اوقات نماز، زکوۃ و حج معلوم کرنے کے لیے علم توقیت کے ساتھ علم نجوم کا بھی سہارا لینا پڑے، تو اس مقصد کے لیے علم نجوم کا حاصل کرنا کیسا؟ (4) تعریف سے ظاہر کہ اس علم کا تعلق تشکلاتِ فلکیہ و نجوم کے ساتھ ہے، جن سے حوادثات پر استدلال کیا جاتا ہے، تو تشکلاتِ فلکیہ و گردشِ نجوم کی ان حوادثات کے لیے کیا حیثیت ہو گی؟ (5) حوادثات جاننے کےلیے اس علم کو حاصل کرنااور اس کو استعمال کرنا کیسا؟ ہمارے معاشرے میں اس علم کے حامل افراد نجومی کہلاتے ہیں، اور وہ حساب لگا کر دوسروں کو مستقبل کے واقعات بتاتے ہیں، اس بارے میں شرع مطہرہ کیا فرماتی ہے؟ (6) اور ان نجومیوں سے قسمت و مستقبل کا حال معلوم کرنا کیسا؟ (7) آج کل اخبارات میں اس عنوان سے ’’آپ کا ہفتہ کیسا گزرے گا‘‘ کالم چھپتے ہیں، ان کا کیا حکم ہے؟ (8) فال دیکھنا دکھانا کیسا؟