
مسافر قصر کرنے کے بجائے پوری نماز پڑھے تو نماز کا حکم؟
سوال: مسافر بھول کر ظہر کی قصر کی بجائے پوری نماز پڑھ لے اور عصر کے وقت یاد آئے ، تو کیا حکم ہو گا؟
اوابین کے چھ نوافل میں ثناء اور درود کا طریقہ
سوال: مغرب میں اوابین کی نماز 6 رکعت ایک سلام کے ساتھ پڑھیں تو تیسری اور پانچویں رکعت میں پھر سے ثنا پڑھنی ہے یا نہیں؟ اور قعدے میں التحیات کے بعد درود ابراہیمی پڑھنا ہے یا نہیں؟ اسے پڑھنے کا صحیح طریقہ ارشاد فرمادیں۔ اور ان چھ رکعتوں میں ہماری مغرب کی سنتیں بھی ہوجائیں گی یا نہیں؟ رہنمائی فرمادیں۔
امام کا ہر نماز کے بعد قبلہ سے پِھر کر بیٹھنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امام صاحب ہر فرض نماز کے بعد دائیں جانب رخ کرکے بیٹھتے ہیں اور پھر دعا کرواتے ہیں،اس پر بعض مقتدیوں کو اعتراض ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ حکم صرف فجر و عصر کی نماز کے لیے ہے، اس کے علاوہ بقیہ فرض نمازیں کہ جن میں فرض کے بعد سنن و نوافل پڑھے جاتے ہیں ،ان میں رخ پھیرنے کا حکم نہیں ہے۔کیا یہ بات درست ہے یا نہیں ؟ اس کی وضاحت فرمادیں۔
قعدہ میں بیٹھنے کی وجہ سے تکلیف ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھنے کا حکم
سوال: میں قیام اور رکوع وسجود کر لیتا ہوں، لیکن جب قعدہ میں بیٹھتا ہوں تو کچھ دیر کے بعد کافی تکلیف ہوتی ہے تو کیا میں مکمل نماز بیٹھ کر ادا کر سکتا ہوں؟فرض اور نفل دونوں کا حکم بتا دیں۔
پنج وقتہ نماز کے نوافل میں مزید نفل نمازوں کی نیت کرسکتے ہیں؟
سوال: پنج وقتہ نماز کے نفل کی ادائیگی کرتے ہوئے مزید نوافل مثلاً صلوٰۃ التوبہ، صلوٰۃ الحاجات، تحیۃ الوضو وغیرہ کی بھی نیت ساتھ ہی کرسکتے ہیں؟ اس میں شرعاً کوئی حرج تو نہیں؟
لوگوں کو نماز فجر کے لیے جگانا
سوال: صبح صبح لوگوں کو نماز فجر کے لیے جگانا کیسا ہے ؟ عورتیں بھی سورہی ہوتی ہیں،ان کو جگانا کیساہے؟
وقت کی کمی کی وجہ سے نماز میں تشہد کے بعد درود پاک پڑھے بغیر سلام پھیرنا
سوال: اگر کوئی فرض نماز میں وقت کی کمی کی وجہ سے التحیات کے بعد درود شریف پڑھے بغیر سلام پھیر دے یعنی التحیات کے بعد کچھ بھی نہ پڑھے تو اس نماز کا کیا حکم ہے؟
ظہر، مغرب اور عشاء کے فرض کے بعد 4 رکعات ایک سلام سے ادا کرنے پر سنت و نفل کا حکم
سوال: ظہر کے فرض کے بعد والی دو سنتوں کو پڑھتے ہوئےنمازی قعدہ اخیرہ کے بعد سلام پھیرنے کے بجائے بھولے سے کھڑا ہوجائے اور یاد آنے پر مزید دو رکعات ملا کر آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرے، تو کیا اس صورت میں انہی چار رکعات سے اس کی سنتِ مؤکدہ اور نفل نماز ادا ہوجائے گی ؟؟ رہنمائی فرمائیں۔
سنت بعدیہ کوفرض نماز سے پہلے پڑھنے کا کیا حکم ہیں؟
سوال: اگرفرض نمازسے پہلے سنّتِ بعدیہ پڑھ لیں ،تو کیا سنّتِ بعدیہ ادا ہو جائیں گی ؟
بھاری لباس کی وجہ سے دلہن کا بیٹھ کر نماز پڑھنا
سوال: کیا دلہن کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتی ہے کیونکہ اس نے میک اپ کیا ہوتا ہے اور پھر شادی کا لباس جو اس نے پہنا ہوتا ہے وہ کافی بھاری ہوتا ہے، اگر اس صورت میں سجدہ وغیرہ ادا کرتے ہوئے بے حد مشکل ہوتی ہے؟