
نیل پاؤڈر ملے ہوئے پانی سے وضو یا غسل ہو جائے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ نیل پاؤڈر جو کپڑوں میں استعمال ہوتا ہے، وہ اگر صاف پانی میں ڈالا جائے، تو اس سے وضو وغسل کا کیا حکم ہوگا؟
امامت کی کتنی شرائط ہیں اور کیا امامت کے لیے داڑھی ہونا ضروری ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں ہے کہ کیاامامت کے لیے داڑھی کاہوناضروری ہے، کیونکہ بعض لوگوں کاکہناہے کہ احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں امامت کی چارشرائط بیان کی گئی ہیں اور ان شرائط میں داڑھی کاذکرموجودنہیں ہےاوران لوگوں کایہ بھی کہناہے کہ فقہ حنفیہ میں امامت کی اکیس شرائط بیان کی گئی ہیں اوران میں بھی داڑھی کاذکرموجودنہیں ہے۔شرعی رہنمائی فرمائیں: کیاامامت کے لیے داڑھی ہوناضروری ہے،اس کاشریعت میں کیاثبوت ہے؟
کیا غسل کے دوران کیے گئے وضو سے نماز پڑھ سکتے ہیں؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا غسل کرتے وقت اگر وضو کرلیں تو ہمارا وضو ہوجائیگا، کیا اس وضو سے ہم نماز ادا کرسکتے ہیں؟
روزے کی حالت میں وضو و غسل کے دوران ناک میں پانی چڑھانے کا حکم
سوال: اگر روزے کی حالت میں احتلام کی وجہ سے غسل فرض ہو جائےاورغسل کرنا ہو، تو دورانِ غسل ناک کے نرم حصےتک پانی پہنچانا ضروری ہےیا نہیں؟اسی طرح وضو میں ناک میں پانی چڑھانے کا کیا حکم ہے؟
اعضائے وضو خشک ہونے کے بعد تحیۃ الوضو پڑھنا
سوال: جب وضو کر لیں اور وضو کا پانی خشک ہو جائے تو کیا اسی وضو سے تحیۃ الوضو نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جمعہ کے دن غسل کرنےکا حکم اور ایک حدیث پاک کی شرح
جواب: وضو کیا،تو یہ بھی ٹھیک ہے،البتہ غسل کرنا افضل ہے۔ علامہ بدر الدین عینی علیہ رحمۃ اللہ الغنی ارشاد فرماتے ہیں:’’وبعض اصحابنا قالوا: ان الحديث المذك...
معذورِشرعی ایک نماز کا وقت نکلنے سے معذورِ شرعی نہ رہا، تو وضو بھی ٹوٹ جائے گا؟
سوال: ایک شخص چار پانچ دن سے شرعی معذور تھا اور ہر فرضی نماز کے وقت کے لیے وضو کرتا تھا ۔ ایک دن عصر کی نماز کے لیے اس نے وضو کیا ، لیکن مغرب تک نہ تو اس کا وہ عذر پایا گیا ، جس کی وجہ سے وہ شرعی معذور ہوا تھا ، نہ ہی کوئی اور ناقضِ وضو پایا گیا ، یہاں تک کہ عصر کا وقت ختم ہوگیا ۔ اب یہ تو معلوم ہے کہ یہ شخص شرعی معذور نہ رہا ، لیکن پوچھنا یہ ہے کہ مغرب کی نماز کے لیے وضو کرنا اس پر لازم ہے یا عصر کی نماز کے لیے جو وضو کیا تھا ، وہی وضو کافی ہے ؟
بیمار شخص کو کوئی دوسرا وضو کروا سکتا ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ میری والدہ شدید بیمار ہیں۔ خود اٹھنا اور چوکی پر بیٹھ کر وضو کرنا بہت تکلیف دہ اور مشکل ہے۔ کیا میری بہن انہیں وضو کروا سکتی ہیں؟ یعنی بہن اپنے ہاتھوں سے والدہ کا چہرہ، بازو اور قدم دھوئے۔ کیا یوں وضو ہو جائے گا؟ یا خود اپنے ہاتھوں سے وضو کرنا ضروری ہوتا ہے؟
گدھے اور خچر کا جوٹھا پانی مشکوک کیوں؟
جواب: وضو جائز ہو، تو تیمم کرنے میں کوئی نقصان نہیں اور اگر اس سے وضو جائز نہ ہوتو تیمم کے ساتھ نماز درست ہو جائے گی ۔ گدھے اور خچر کے جوٹھے پانی کو مش...
جس نے بسم اللہ نہیں کہا اس کا وضو نہیں، کیا یہ حدیث ہے ؟
سوال: میں نے ایک پوسٹ پڑھی جس میں سنن ابن ماجہ شریف کے حوالے سے یہ حدیث پاک لکھی تھی:”رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جس کا وضو نہیں، اس کی نماز نہیں اور جس نے بسم اللہ نہیں کہا اس کا وضو نہیں ہوا۔“ آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ واقعی ایسی حدیث موجود ہے؟ اور کیا واقعی ایسی صورت میں وضو نہیں ہوتا؟