
واٹس ایپ شادی گروپ میں پروفائل شیئرکر نے پر ایڈمن کا پیسے لینا کیسا؟
جواب: ہمارے زمانے میں ممبر کی پروفائل پر کام کرکے اسے گروپ میں شیئر کرتے رہنا منفعت مقصودہ ہے اور اس کام کے عوض اجر ت کا لین دین لوگوں میں رائج بھی ہے،لہذا ...
طلاق کے بعد بچی کس کے پاس رہے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری شادی چھ سال پہلے ہوئی ،میری تین سال کی ایک بیٹی ہے ۔ہم میاں بیوی میں جھگڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے ہماری بن نہیں پا رہی ہے،مجھے پوچھنا یہ ہے کہ اگر میں ان کو طلاق دے دیتا ہوں تو جدائی کے بعد مندرجہ ذیل معاملات میں شرعاً کیا حکم ہے ؟ (1)میری بیٹی کس کے پاس رہے گی ؟ (2)اگر بچی کی ماں کہیں اور شادی کر لیتی ہے تو اب بچی کس کے پاس رہے گی ؟ (3)اگر بچی اپنی ماں کی پرورش میں ہوتو کیا وہ لوگ مجھے بچی سے ملنے سے روک سکتے ہیں ؟
حلال و حرام کے لیے اسلام کے ہی اصول کیوں ضروری ہیں؟
جواب: ہم السلام کو بھیج کر اس کائنات میں رہنے کا سلیقہ بھی سکھایا۔یہ سلسلہ قرآن پاک اور حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر ختم فرمایا ۔ قرآن پاک...
12 ربیع الاول یومِ ولادت یا یومِ وفات؟
سوال: بعض لوگ کہتے ہیں کہ 12 ربیع الاول کے دن نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی پیدائش نہیں ہوئی ، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات اس دن ہوئی ہے، تو اس دن خوشی نہیں ، بلکہ غم منانا چاہیےکہ اس دن تمام صحابہ کرام اور نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے اہل بیت سب رنجیدہ تھے اور ہم خوشی مناتے ہیں۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں ارشاد فرمائیں کہ(1) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی تاریخ ولادت کیا ہے؟ (2)اور اس دن خوشی منانا ،جائز ہے یا نہیں؟
فوت شدہ کا وسیلہ پیش کرنا کیسا ہے؟
سوال: زید کہتا ہے کہ زندوں سے توسل جائز ہے، لیکن فوت شدہ سے توسل کی اجازت نہیں اور وہ اس پر وہ روایت بطورِ دلیل پیش کرتا ہے کہ جس میں حضرت سیدناعمر رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کیا: اے اللہ ! ہم تیرے نبی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے وسیلے سے دعا کیا کرتے تھے، تو تُو بارش نازل فرماتا تھا، اب ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا(حضرت سیدنا عباس رضی اللہ عنہ) کے وسیلے سے دعا کرتے ہیں، ہم پہ بارش نازل فرما۔پھر ان پر بارش ہو جاتی۔(بخاری)سوال یہ ہے کہ(1)زید کا قول درست ہے یا نہیں؟(2) اگر درست نہیں، تو اس کی دلیل کا کیا جواب ہو گا؟
بالغہ غیر شادی شدہ لڑکی کا نفقہ کس پر ہے ؟
جواب: ہم باپ پر نفقے کا لازم ہونا نہیں کہیں گے،ہاں اس صورت میں کہ جب اس کی کمائی اسے کافی نہ ہو تو باپ پراتنی مقدار میں مال دے کر جس کو حاصل کرنے سے وہ عاجز...
میلاد کے موقع پر سجاوٹ کی جگہ غریب کی مدد کرنا کیسا؟
جواب: ہم الرضوان نے اس عظیم نعمت کے ملنے پرجلسہ سجایاہے، جس پررب رحمان جل جلالہ نے ان کی تعریف فرمائی ہے ۔ قرآن پاک میں ارشادخداوندی ہے :﴿قُلْ مَنْ حَرّ...
سوال: شادی کے بعد میری بیوی کی عادت یہ تھی کہ گھر میں بہت کم اور میکے بہت زیادہ رہتی تھی،جس پر ہمارے لڑائی جھگڑے بھی ہوتے رہے،مگر وہ اپنی عادت سے باز نہ آئی ۔ابھی دو دن پہلے اسی موضوع پر ہماری بات چیت چل رہی تھی اور میں اسے سمجھا رہا تھا، مگر وہ یہ بات سمجھنے کے لیے تیار نہیں تھی،تو میں نے غصہ میں کہہ دیا کہ ’’اگرکبھی تومیری اجازت کے بغیر میکے گئی،تو تجھے طلاق ہے،طلاق ہے،طلاق ہے۔‘‘ میری طرف سے طلاق کے الفاظ بولے جانے کے بعد وہ میکے نہیں گئی۔پوچھنا یہ ہے کہ اگر وہ میری اجازت کے بغیر میکے چلی جاتی ہے ،تو کیا تینوں طلاقیں واقع ہو جائیں گی؟نیز کوئی ایسا حل ہو سکتا ہے کہ بغیر اجازت جانے کی صورت میں بھی طلاق نہ ہو؟ نوٹ:ابھی تک قولاً فعلا کسی طرح رجوع نہیں کیاگیا۔
رشتہ دینے کے عوض سسرال والوں کا سونے و رقم کا مطالبہ کرنا
سوال: میرا رشتہ طے ہو چکا ہے، لیکن ہمارے رواج کے مطابق شادی اس وقت ہوگی جب میں لڑکی والوں کو تین تولہ سونا اور چار لاکھ روپے کیش ادا کروں گا۔ میرے پاس ان چیزوں کا انتظام نہیں ہو پا رہا، والد صاحب وفات پاچکے ہیں اور بھائی میری مدد نہیں کر رہے۔ اس صورت میں اگر میری وجہ سے لڑکی کی شادی میں تاخیر ہورہی ہے، تو کیا مجھ پر گناہ ہوگا؟
جس عورت سے زنا کیا، اس کی بیٹی سے نکاح کرنا کیسا؟
سوال: زید نے ہندہ کے ساتھ زنا کیا جبکہ ہندہ کی پہلے ہی سے ایک لڑکی موجود ہے۔ تو کیا زید ہندہ زانیہ کی اُس لڑکی سے نکاح کرسکتا ہے؟ شریعت اس بارے میں ہماری کیا رہنمائی کرتی ہے؟