سرچ کریں

Displaying 891 to 900 out of 1871 results

891

نکاح میں گواہ ضروری ہیں یا نہیں ؟

سوال: ایک مولوی صاحب کہتے ہیں کہ لڑکی اور لڑکے کو صرف کلمہ پڑھا کر قبول کروا لینے سے نکاح ہو جاتا ہے، گواہ ہونا ضروری نہیں ہے،تو بتائیے کہ صرف لڑکی اور لڑکا ہو اورمولوی صاحب پانچ ہزار روپے لے کر ان کو قبول کروا دیں اور گواہ کوئی نہ ہو، تو کیا یہ نکاح جائز ہے ؟

891
892

تعظیم کی نیت سے مزار پر چادر چڑھانا کیسا ؟

سوال: صاحبِ مزار کی تعظیم کی نیت سےمزار پر چادر چڑھانا، جائز ہےیا نہیں؟

892
893

امام کا بعض مقتدیوں کے ساتھ بلند جگہ پر جماعت کروانا

سوال: ہمارے یہاں مسجد میں اسٹیج لگا تھا۔ اُس پرامام صاحب نے جمعہ کی نمازپڑھائی ہے۔امام صاحب کے ساتھ اسٹیج پر دو صفیں بھی تھیں۔ اسٹیج عام صفوں سے 15 فٹ اونچا تھا۔اس نمازکے متعلق شرعی حکم سے آگاہ فرمائیں۔

893
894

امام نے آہستہ آواز میں سورۂ فاتحہ پڑھی، تو مقتدی آمین کہے یا نہیں؟

سوال: امام صاحب نے آہستہ آواز میں سورۂ فاتحہ پڑھی اور مقتدی کوفاتحہ مکمل ہونے کا پتہ چل گیا، تو آمین کہہ سکتا ہے یا نہیں؟

894
895

اجیر خاص (Employee)راستہ بند ہونے کی وجہ سے چھٹی کرے تو۔۔۔

سوال: 8 محرم الحرام کے دن راستے بند ہونے کی وجہ سے ہمارے مدرسہ کے ایک قاری صاحب مدرسہ نہیں آسکے اب ان کی اس چھٹی کی کٹوتی(Deduction) ہوگی یا نہیں؟ نوٹ : سائل کی وضاحت کےمطابق مدرسے جانے کا صرف وہ راستہ بند تھا جہاں سے عام طور پر قاری صاحب تین منٹ میں پہنچ جاتے ہیں۔ جب کہ جس گلی میں مدرسہ ہے وہ گلی بھی کھلی ہوئی تھی اور اس راستے کے علاوہ ایک دوسرا راستہ بھی موجود تھا لیکن وہ عام راستے کے مقابلے میں کچھ طویل ہے یعنی پہلا راستہ تین منٹ کا ہے تو دوسرا تقریباً آدھے گھنٹے کا ہے۔اگر قاری صاحب آنا چاہتے تو اس دوسرے راستے سے آسکتے تھے۔

895
896

فطرہ کی رقم حیلہ کئے بغیر قاری صاحب کی تنخواہ میں دینا

سوال: کمیٹی والے جو فطرانہ اکٹھا کرتے ہیں وہ بغیر حیلہ شرعی کے قاری صاحب کو تنخواہ دیتے ہیں، قاری صاحب عباسی ہیں،ان کو اس طرح تنخواہ دینے کا کیا حکم ہے ؟

896
897

مزار پر ختمِ قرآن کی منت ماننا

سوال: زید نے یہ نذر مانی اگر میرا فلاں کام ہوا، تو داتا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پرجا کر ختمِ قرآن کروں گا، اب وہ کام ہوگیا، تو کیا زید کو داتا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر جاکر قرآن کا ختم کرنا ہوگا یا کہیں بھی مکمل قرآن پاک پڑھ کر ان کو ایصالِ ثواب کر دے ؟

897
898

قعدہ اولیٰ میں شریک ہوتے ہی امام صاحب کھڑے ہوگئے تو حکم

سوال: کوئی مقتدی قعدہ اولیٰ میں امام کے ساتھ جماعت میں شریک ہوا، ابھی بیٹھا ہی تھا کہ امام صاحب کھڑے ہوگئے ، اب مقتدی فوراً کھڑا ہوجائے یا التحیات پڑھ کے کھڑا ہو؟

898
899

تکبیرِ رکوع بلند آواز سے نہ کہنے سے امام پر سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟

سوال: جماعت سے نماز پڑھتے ہوئے امام صاحب نے پہلی رکعت میں رکوع کی تکبیر بلند آواز سے نہیں کہی،پیچھے کھڑے ایک مقتدی نے بلند آواز سے تکبیر کہی، جس سے مقتدی رکوع میں چلے گئے،پھر امام صاحب نے بغیر سجدہ سہو کئے نماز مکمل کرلی،تو کیا وہ نماز درست ہوگئی؟

899
900

مسبوق پانچویں رکعت کے لیے امام کے ساتھ کھڑا ہوگیا، تومسبوق کی نماز کا حکم

سوال: میں عشاء کی نماز میں ایک رکعت چھوٹ جانے کے سبب مسبوق ہوگیا ،امام صاحب کے ساتھ تین رکعت باجماعت ادا کیں ،امام صاحب چوتھی رکعت پر قعدہ کرنے کے بعد پھر کھڑے ہوگئےاور دو رکعت مزید پڑھادیں اور آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرلی۔ان آخری دو رکعتوں میں، میں بھی مسئلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے امام صاحب کے ساتھ شامل ہوگیا ۔نماز مکمل کرنے کے بعد کسی سے معلوم کیا ،تو اس نے بتایا کہ آپ کی نماز نہیں ہوئی ۔برائے کرم رہنمائی فرمائیں کہ میری نماز ہوئی یا نہیں ؟

900