
جواب: پر اپنی بے پناہ خوشی اور شکر گزاری کا اظہار کر سکیں۔ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّمَ کی ولادت صرف ایک شخصیت کی پیدائش نہیں، بلکہ...
کیا تجوید سیکھنا فرض واجب ہے ؟ کیا اِس کے بغیر قرآنِ پاک پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: قرآن پاک کو تجوید کے ساتھ پڑھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟نیز جس شخص نے تجوید کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا نہیں سیکھا ہوا، لیکن تجوید سیکھنے پر قادر ہے، تو کیا وہ بغیر تجوید سیکھے قرآن پاک کی تلاوت کرسکتا ہے یا اس کے لیے تجوید سیکھنا ضروری ہے؟
پہلی رکعت کے بعد قعدے میں بیٹھ گیا تو نماز کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص پہلی رکعت کے دو سجدوں کے بعد دوسری رکعت کے قیام کے لیے کھڑا ہونے کی بجائے قعدہ میں بیٹھ گیا اور ”التحیات“شروع کر دی، ابھی صرف ”التحیات للہ“ تک پہنچا، تو یاد آیا کہ میں نے دوسری رکعت پڑھی ہی نہیں، چنانچہ وہ فوراً تکبیر کہتا ہوا کھڑا ہو گیا اور آخر میں سجدہ سہو کر کے نماز مکمل کر لی۔ کیا اُس پر سجدہ سہو واجب تھا اور کیا مذکورہ صورت میں اُ س کی نماز ہو گئی؟
نسب بدلنے والے پر جنت حرام ہے، اس میں حرام سے کیا مراد ہے ؟
سوال: ایک حدیث پاک کا مفہوم ہے: ”جو اپنے نسب کاعلم ہونے کے باوجود کسی دوسرے کی طرف خو د کو منسوب کرے اس پر جنت حرا م ہے‘‘ اس کا مطلب کیا ہے؟حالانکہ جنت تو کفار پر حرام ہے۔ سائل: محمد سالک عطاری (نارووال)
کیا لیٹ کر نیند کے جھونکے آنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
جواب: پر یہ مطلع ہو۔ البتہ یہاں اونگھ ہے یا نہیں؟ اس میں خوب غور کرنے کی حاجت ہے کہ بسا اوقات انسان پر غفلت طاری ہوچکی ہوتی ہے ،مگر وہ یہی سمجھ رہا ہوتا ہ...
جس عورت کو سترہ سال کی عمر میں پہلی بار حیض آیا وہ قضا نمازوں کا حساب کس طرح کرے گی؟
جواب: پر نماز بھی فرض ہوگئی ۔ اب نماز نہ پڑھنے کی صورت میں ان نمازوں کی قضا لازم ہوگی۔پوچھی گئی صورت میں جس عورت کو پہلی دفعہ حیض سترہ سال کی عمر میں آیا ...
سامان نقد خرید کر اُدھار بیچنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مُفْتِیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زیدمیرے پاس آتا ہے اسے فریزر یا موٹر سائیکل لینی ہے وہ مجھ سے اس کیلئے قرض مانگتا ہے، میں زید سے کہتا ہوں کہ میں آپ کو مارکیٹ سے فریزر نقد لے کر دیتا ہوں، آپ کو جو قسطیں (Installments) اور نفع (Profit) مارکیٹ میں دینا ہے وہ مجھے دے دینا، وہ اس پر راضی ہو کر میرے ساتھ مارکیٹ جاتا ہے، میں اسے نقد میں فریزر یا موٹرسائیکل خرید کر دے دیتا ہوں، اس صورت میں شرعی حکم کیا ہوگا؟ اور جو قبضہ کرنے کا کہا جاتا ہے تو اس قبضہ کرنے سے کیا مراد ہے؟ کیا مجھے وہ موٹرسائیکل ایک دو دن کیلئے گھر لے جاکر پھر زید کو دینی ہوگی؟ یا یہ مراد ہے کہ مجھے اپنے ہی نام کی رسید بنانی چاہئے؟
قرآن و حدیث کی روشنی میں وسیلہ کا ثبوت؟
سوال: میرا ایک دوست ہے ، جو وقتاً فوقتاً مجھے پریشان کرتا رہتا ہے ۔ کہتا ہے کہ تم لوگ جو دعا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلہ سے دعا مانگتے ہو ، یہ درست نہیں ہے ، گناہ ہے ، مجھےبتائیں کہ قرآن و حدیث میں کس جگہ پر وسیلہ اختیار کرنے کا کہا گیا ہے ؟ برائے کرم تفصیل سے آگاہ کر دیجیے ۔
غیر مسلم ممالک میں مورگیج پر مکان لینا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ میں انگلینڈ میں رہتا ہوں میں نے ایک پراپرٹی خریدنے کے لئے یہاں کے بینک سے مورگیج کے طور پر قرض لیا ہے جس کے میں ماہانہ £700 ادا کرتا ہوں جس میں سے مثلاً £50 تو سود کے طور پر اور باقی قرض کی ادئیگی کے طور پر۔ معلوم یہ کرنا تھا کہ کیا اس طرح بینک سے قرض لینا ہمارےلئے جائز ہے؟
قرض کی رقم مقروض تک پہنچانے کی اجرت کس پر ہوگی؟
سوال: قرض کی رقم مقروض تک پہنچانے کی اجرت کس پر ہے؟ یعنی اگر باہر ملک سے کوئی شخص پیسے بطور قرض بھیجے تو اس بھیجنے پر جو پیسے لگیں گے وہ آیا قرض خواہ پر ہی ہوں گی یا مقروض سے ان کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے؟