
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے مثانے کی کمزوری کی وجہ سے شرمگاہ پر وقتاً فوقتاً پیشاب کی تری ظاہر رہنے کا عارضہ ہے ،پیشاب کے قطروں کا مسئلہ نہیں بلکہ پیشاب کی تری فقط ظاہر رہتی ہے ۔تری کا یہ سلسلہ بعض اوقات کافی دراز ہوجا تا ہے، یہ فرمائیں کہ میرے لیے وضو کا کیاحکم ہے؟
فرض کے بعد سنت یا نفل نماز کیلئے جگہ بدلنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میںکہ کیا مقتدی کے لئے ضروری ہے کہ فرض پڑھ لینےکے بعد سنن و نوافل اس جگہ سےہٹ کرپڑھے، وہاں نہ پڑھے۔ کیا یہ مسئلہ درست ہے؟
نابالغ،بالغ ہونے کے بعد نماز کا اِعادَہ کرے یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں عُلمائے دین و مُفتیانِ شرعِ مَتین اس مسئلہ کے بارے میں کہ نابالغ، وقتی فرض نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنے کے بعد اسی وقت میں بالغ ہو تو کیا یہ نماز اسے دوبارہ پڑھنی ہوگی یا نہیں؟بیان فرمادیں۔
فوت شدہ بیوی کا چہرہ دیکھنا ، جنازے کو کندھا دینا اور قبر میں اتارنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ بیوی کے انتقال کے بعد شوہر اس کا چہرہ دیکھ سکتا ہے یا نہیں ؟نیز کیا اس کے جنازے کو کندھا بھی دے سکتا ہے اور قبر میں بھی اتار سکتا ہے ؟ سائل:عبد الرزاق باوانی (فیڈرل بی ایریا، کراچی)
خصی کرنے کی وجہ سے ایک کپورا ضائع ہوجائے تو ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک بکرے کو خصی کیا گیا ، خصی کرنے کے دوران اس کا ایک کپورا خراب ہو گیا ، جس کو بعد میں نکالنا پڑا ، لیکن وہ بکرا مکمل طور پر خصی ہوگیا۔ جس پر بعض لوگوں نے کہنا شروع کردیا ، کہ اس کا چونکہ ایک کپورا نکالا گیا ہے ، اس لیے اس کی قربانی نہیں ہو سکتی۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ آیا اس ایک کپورے والے بکرے کی قربانی ہوسکتی ہےیا نہیں؟ شرعی راہنمائی فرما دیں۔ (سائل : محمد رمضان )
یورپ میں ہیلتھ انشورنس کرانا کیسا ہے ؟
سوال: یورپ میں رہتے ہوئے ہیلتھ انشورنس کروا سکتے ہیں یا نہیں ؟ چاہے مریض مستقل طور پر بیمار ہو یا فی الحال کوئی بیماری وغیرہ ہو ، جو ٹھیک ہو سکتی ہو ۔ بڑی عمر کے مسلمان جن کو شوگر ، بلڈ پریشر کا مسئلہ ہوتا ہے ، وہ ڈاکٹر کو چیک کروا کر دوائی وغیرہ لیتے رہیں گے ، تو ٹھیک رہیں گے ، دوائی چھوڑیں گے ، تو مسئلہ زیادہ بن جائے گا ، اس لیے انہیں کئی بار ڈاکٹر کو چیک کروانا پڑتا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں انتظار کر کر کے باری ہی نہیں آتی اور پرائیویٹ ہاسپٹل میں اگر انشورنس نہ کروائیں ، تو وہ علاج بہت مہنگا ہوتا ہے۔ ڈاکٹر صرف ایک بار چیک اپ کی فیس پاکستانی 30 ہزار سے زیادہ لے لیتا ہے ، ٹیسٹ وغیرہ یا میڈیسن علیحدہ ہوتی ہیں ۔ انشورنس سے علاج سستا ہو جائے گا ، تو کیا اس صورت میں ہیلتھ انشورنس کروا سکتے ہیں؟
بیوی کی موجودگی میں بیوہ سالی سے نکاح کرنا کیسا؟
جواب: احرام خدا راحلال می نمایند ہمچو کسان راحرام وسخت حرام ست کہ تصدی بافتاکنند درحدیث فرمود من افتی بغیر علم لعنتہ ملئکۃ السماء والارض“( ترجمہ: جنھوں نے ب...
ایک وقت میں چارسے زیادہ شادیاں کرنا کیسا؟
سوال: کیا ہم چار سے زیادہ بیویاں اپنے نکاح میں رکھ سکتے ہیں؟ اگر کسی نے پانچویں شادی کرنی ہو اور پچھلی چار بیویوں میں کوئی مسئلہ بھی نہ ہو، تو کیا وہ کر سکتا ہے؟
کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد میں نماز کے انتظار میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو سلام کرنا کیسا ہے کیونکہ کچھ لوگ سنتیں ،نوافل اور بعض ذکر و اذکار کررہے ہوتے ہیں جبکہ آنے والے اکثر بہت اُونچی آواز میں سلام کرتے ہیں نیزاس کے علاوہ کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے ؟
مسافر شرعی سفر سے پہلے واپسی کا ارادہ کر لے تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر زید شرعی مسافت طے کرنے کی نیت سے اپنے گھر سے روانہ ہو اور50 کلو میٹر سفر طے کر چکا ہو ،پھر کسی سبب سے سفر وہیں پر ختم کر دے اور گھر کی طرف واپس آئے، تو کیا واپسی پر دوران ِ سفر گھر آنے سے پہلے وہ قصر نماز پڑھے گا یا پوری نماز پڑھے گا؟ نوٹ :زید کو کام کے سلسلے میں اکثر اوقات باہر جانا پڑتا ہے، تو کبھی کبھار اس کے ساتھ ایسا بھی ہوتا ہے کہ اسے دوران سفر گھر واپس آنا پڑتا ہے، لہذا اس مسئلے کے متعلق رہنمائی فرما دیں۔