
مرد اپنی ساری کمائی عورت کے حوالے کردیتا ہو تو قربانی کس پر لازم ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں مرد جو کماتاہے اور جتنا پیسہ ملتا ہے، وہ سارا گھر خرچ کے لیے اپنی زوجہ کو دے دیتا ہے، تو مجھے یہ پوچھنا ہے کہ پھر قربانی کس کے نام سے ہوگی؟ مرد کے نام سے یا اس کی زوجہ کے؟ کیوں کہ سارا پیسہ تو بیوی کے پاس ہے تو مالک نصاب کون ہوگا؟ مہربانی فرمائے جلد جواب عنایت فرمائیں اور شکریہ کا موقع دیں۔
مل والوں کا گندم کی بوری میں مٹی کنکر کے نام پر پیسے کاٹنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ باہر سے جب گندم آتی ہے تو اس میں کنکربھی ہوتے ہیں مٹی بھی ہوتی ہےتو مل والے ایک اندازے سے گندم والے کے دو کلووزن کے پیسے کاٹ لیتے ہیں جسے کاٹ کا نام دیا جاتا ہےمثلاً 100 کلو کی بوری تیس روپے فی کلو کے حساب تین ہزار روپے کی بنی تو اس میں کاٹ کرکے اسے اٹھانوے کلو شمار کرتے اور دو کلو مٹی کنکر کے نام سے کاٹ لیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟
پلاٹ کی رجسٹری کے نام پر مٹھائی لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم پلاٹ مکان وغیرہ فروخت کر دیتے ہیں اور رجسٹری بعد میں کرانے کا وعدہ کرتے ہیں پھر جب رجسٹری کرانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو ہم مٹھائی کے نام پر خریدار سے کچھ نہ کچھ رقم وصول کرتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ ہمارے لئے مٹھائی کے نام پر یہ رقم وصول کرنا جائز ہے یا نہیں؟ نوٹ:سائل نے وضاحت کی کہ اگر کوئی رقم نہیں دیتا تو پھر رجسٹری میں ٹال مٹول کرتے ہیں اور مٹھائی کی رقم وصول ہونے کی صورت میں ہی رجسٹری کرا کے دیتے ہیں۔
مجلس میں نبی ﷺ کے ذکر کے بعد درود نہ پڑھنے کا حکم
سوال: مجلسِ ذکر میں نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نام مبارک پڑھنے یا سننے کی صورت میں ایک مرتبہ درود وسلام پڑھنا واجب اور اس سے زائد مستحب ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر کوئی بھول جائے یا کسی بھی وجہ سے نہ پڑھ سکے، تو کیا بعد میں بطورِ قضاء پڑھے گا یا نہیں؟
غلام صلاح الدین نام رکھنے کا حکم
سوال: کیا لڑکے کا نام غلام صلاح الدین رکھا جا سکتا ہے؟
عقدنکاح میں اصل والدکی جگہ گودلینے والے کانام لینا
سوال: ایک اسلامی بہن کے کاغذات میں حقیقی والد کی بجائے کسی اور کا نام ہے جن کے پاس وہ رہتی ہیں اب ان کے نکاح میں اسی والد کا نام بولا گیا تو کیا نکاح ہو گیا یا نہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ اللہ تعالیٰ کا ایک نام نور ہے تو اس نور سے کیا معنی مرا د ہیں؟ سائل: فہد جواد
جرمانے کی شرط کے ساتھ قسطوں پر خریداری کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قسطوں پرچیزلیناکیساجبکہ قسط لیٹ ہونے کی صورت میں جرمانے کی شق بھی ہوتی ہواور جس کمپنی سے وہ چیزلی جارہی ہے جب تک قسطیں مکمل ادانہ کردی جائیں اس وقت تک وہ اس چیزکوخریدنے والے کے نام نہیں کرتی ۔
کیا مکان کسی کے نام کردینے سے ہبہ مکمل ہو جاتاہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مرحوم دین محمد نے اپنی صحت و حیات میں اپنا ایک قابل تقسیم مکان اپنےدو بیٹوں کے نام کر دیا تھا۔ مگر اس کی اوپر والے حصے کی عارضی سی تقسیم ہوئی تھی، جو باقاعدہ تقسیم نہیں تھی اور وہ خود بھی وہیں رہتے رہے تھے۔ ان کا ایک تیسرا بیٹا بھی تھا جو پہلے گھر سے کہیں چلا گیا تھا۔ مگر اب ان کے فوت ہونے کے کافی عرصہ بعد وہ بھی واپس آ گیا ہوا ہے۔ اب اس کے بارے میں وضاحت سے شرعی حکم بیان فرمائیے کہ اس مکان میں اس تیسرے بیٹے کا کوئی حصہ ہو گا یا نہیں، جبکہ قانونی طور پر وہ مکان دو بیٹوں ہی کی ملکیت ہے۔ سائل: عبدالرشید عطاری (شاہدرہ، مرکز الاولیا لاہور)
بیوی کا شوہر سے گھر اپنے نام کرنے کا مطالبہ کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ میری زوجہ چند ماہ سے یہ مطالبہ کررہی ہے کہ اپنا گھر میرے نام کرو اور میرے مطالبہ پورا نہ کرنے کی وجہ سے حقوقِ زوجیت ادا نہیں کرتی برائے کرم ہماری اس معاملے میں شرعی رہنمائی فرمادیں۔ سائل:محمدانیس شاہد(نارتھ کراچی)