
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟ |
مجیب: مفتی علی اصغر صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر: Gul:1032 |
تاریخ اجراء: 27محرم الحرام 1438 ھ/29اکتوبر 2016 ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ اللہ تعالیٰ کا ایک نام نور ہے تو اس نور سے کیا معنی مرا د ہیں؟ سائل: فہد جواد |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
نور اللہ تبارک وتعالیٰ کا ایک صفاتی نام ہے اور علمائے اسلام علیہم الرضوان نے اس کے مختلف معانی بیان کئے ہیں مثلازمین و آسمان کوروشن کرنےوالا، زمین وآسمان والوں کو ہدایت دینا، آسمان کو ملائکہ اور زمین کو انبیاو مومنین سے زینت دینے والاوغیرہ وغیرہ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |