logo logo
AI Search

تجھ سے خدا بھی نہیں جیت سکتا کہنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

یہ کہنے کا کیا حکم ہے کہ تجھ سے خدا بھی نہیں جیت سکتا؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

لڑائی کے دوران ایک شخص دوسرے سے کہے کہ تجھ سے خدا بھی نہیں جیت سکتا تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

معاذ اللہ، ایسا کہنا انتہائی غلط بات بلکہ کفر ہے کہ اس کا مطلب ہوا کہ معاذ اللہ، خدا کمزور اور مغلوب ہے، ایسا کہنے والے پر توبہ و تجدیدِ ایمان لازم ہے۔

بہار شریعت میں ہے: کسی زَبان دراز آدمی سے یہ کہنا کہ خدا عَزَّوَجَلَّ تمہاری زَبان کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتا میں کس طرح کروں یہ کفر ہے۔ یونہی ایک نے دوسرے سے کہا: اپنی عورت کوقابو میں نہیں رکھتا؟ اُس نے کہا: عورتوں پر خدا کو تو قدرت ہے نہیں مجھ کو کہاں سے ہوگی۔ (یہ بھی کفر ہے۔) (بہار شریعت، ج 2، ص 179، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2369
تاریخ اجراء: 23 صفرالمظفر 1447ھ / 18 اگست2025ء