
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
کیا لڑکے کا نام غلام صلاح الدین رکھا جا سکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
غلام صلاح الدین نام رکھ سکتے ہیں کہ صلاح الدین، مسلمانوں کے عظیم سپہ سالار، فاتح بیت المقدس حضرت یوسف صلاح الدین ایوبی علیہ الرحمۃ کالقب ہے توان کی نسبت سے بچے کانام "غلام صلاح الدین" رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
صلاح کے معنی کے متعلق فرہنگِ آصفیہ میں ہے"صلاح: نیکی، بھلائی، اچھائی، پارسائی۔" (فرہنگِ آصفیہ، جلد 3، صفحہ 230، مشتاق بک کارنر، لاہور)
اسی میں غلام کے معنی کے متعلق ہے "نیاز مند، عقیدت مند۔" (فرہنگِ آصفیہ، جلد 3، صفحہ 329، مشتاق بک کارنر، لاہور)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا احمد سلیم عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-3875
تاریخ اجراء: 01ذو الحجۃ الحرام 1446 ھ / 29 مئی 2025 ء