
سوال: شب قدر یا کوئی سی خاص رات یا پروگرام ہوتا ہے، توکئی لوگ اچھے کپڑے پہن کر مساجد میں فوٹو شوٹنگ کرتے ہیں، انہیں امام صاحب منع بھی نہیں کرتے،تو کیا ان کا فوٹو شوٹنگ کرنا درست ہے؟
گزشتہ سالوں کے روزوں کا فدیہ دینے میں کس سال کی قیمت کا اعتبار ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ 20 سال پہلے ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا تھا ۔ والد صاحب کے کچھ روزے زندگی میں چھوٹ گئے تھے ، اُن روزوں کا فدیہ ہم اب دینا چاہتے ہیں،حیلہ وغیرہ نہیں کرنا ، پوری پوری رقم ادا کرنی ہے ۔ جس کے لیے آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ فدیہ ادا کرنے میں کس سال کے صدقہ فطر کی قیمت کا اعتبار ہوگا ؟ جس سال والد صاحب کے روزے قضا ہوئے تھے ، اس سال کے صدقۂ فطر کی قیمت کا اعتبار ہوگا یا ابھی جب ہم ادا کریں گے ، تو اِس سال کے صدقۂ فطر کی قیمت کا اعتبار ہوگا ؟
ایک کرنسی قرض دے کر دوسری کرنسی میں مطالبہ کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں چند سال قبل جب سعودیہ میں تھا، تو کسی رشتہ دار نے ایک لاکھ روپے قرض مانگا، اس وقت میں نےوہاں ایجنسی کے ذریعے 2500 سعودی ریال کنورٹ کروا کر اسے ایک لاکھ روپے بھیجے تھے اور ہمارے درمیان وعدہ ہوا تھا کہ دس سال بعد قرض واپس ہوگا، اب تقریباً سات سال گزر چکے ہیں اور حالیہ ریٹ کے مطابق 2500 ریال کی رقم دو لاکھ کے قریب بن رہی ہے۔ اب مجھے اچانک رقم کی ضرورت پیش آ گئی ہے، تو اس میں ایک تو یہ پوچھنا ہے کہ مقروض پر کتنی رقم واپس کرنا ضروری ہے، 2500 ریال یا پھر ایک لاکھ روپے پاکستانی؟ نیز معاہدہ کا عرصہ پورا ہونے سے پہلے قرض کی واپسی کا مطالبہ جائز ہے؟رشتہ دار کا کہنا ہے کہ حالات کی وجہ سے ابھی رقم واپس کرنا مشکل ہے اور جب کروں گا، تو ایک لاکھ ہی واپس کروں گا، کیونکہ آپ نے مجھے ایک لاکھ روپے ہی دئیے تھے۔
امام کے ساتھ رکوع میں ملنے کی تفصیل
سوال: امام صاحب رکوع میں ہوں اور اب کوئی نمازی آئے اور نیت باندھے لیکن امام صاحب کھڑے ہو جائیں اور کھڑے ہو کر سمع اللہ لمن حمدہ کہیں ، امام کے کھڑے ہونے کے بعد اور سمع اللہ لمن حمدہ کہنے سے پہلے ہم رکوع میں جائیں ، تو رکعت مل جائے گی یا نہیں ؟
واجب قراءت ہوجانے کے بعدلقمہ دینا
سوال: امام صاحب نے مغرب کی دوسری رکعت میں سورت ماعون کی چار آیتیں تلاوت فرما لی تھیں، یعنی واجب ادا ہو چکا تھا،پھر غلطی سے پانچویں کی جگہ چھٹی آیت پڑھ لی، جس پر مقتدی نے لقمہ دیا اور امام صاحب نے وہ لقمہ لیا اور پانچویں آیت سے تلاوت دہرائی اور نماز مکمل کی۔کیا مقتدی کا لقمہ درست تھا اور سب کی نماز ہو گئی؟ یا یہ غیر ضروری کلام میں آئے گا اور سب کی نماز فاسد ہو گئی؟
کسی آدمی کی وجہ سے کوئی چیز حرام کردی جانے کے متعلق حدیث کی وضاحت
سوال: اس حدیث پاک کی وضاحت فرما دیں : "سب سے بڑا مجرم وہ مسلمان ہے جس نے کسی ایسی چیز کے متعلق پوچھا جو حرام نہیں تھی اور اس کے سوال کرنے کی وجہ سے و ہ حرام کر دی گئی ۔"
لقطہ بغیر تشہیر کئے صدقہ کرنے کا شرعی حکم
جواب: صاحبھا کما فی الکافی“ترجمہ : اگر اسے اپنے لیے اٹھایا، تو اس کے تاوان سے بَری نہیں ہو گا ، سوائے اس کے کہ اس کے مالک کو واپس کرے جیسا کہ کافی میں ہے ۔ ...
مقدس نام والی انگوٹھی پہن کر بیت الخلاء جانے کا شرعی حکم
جواب: صاحبہ علیہ، وعلی جواز نقش اسم اللہ تعالی علیہ من غیر کراھۃ ، لأن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نقش علی خاتمہ محمد رسول اللہ، واتخذ کثیر من السلف من الع...
قرآنی آیت میں کلمے کا اضافہ کرنے سے نماز کا حکم؟
سوال: امام صاحب نے نمازِ عشاء میں قراءت کرتے ہوئے اس آیتِ مبارک"وَ اذْكُرْ رَّبَّكَ كَثِیْرًا وَّ سَبِّحْ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِبْكَارِ۠(۴۱)"(پارہ 03، سورۃ آل عمران، آیت41)کو پڑھتے ہوئے غلطی سے"سَبِّحْ بِالْعَشِیِّ"کی جگہ"سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِیِّ"پڑھ دیا۔ اور پھر نماز کے آخر میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا، تو کیا اس صورت میں امام صاحب کی نماز درست ادا ہوگئی؟