
بدبودار جرابیں پہن کر مسجد میں جانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل سردی سے بچنے کے لیے بہت سے لوگ جرابیں استعمال کرتے ہیں۔جرابوں کے ساتھ اگر زیادہ دیر تک بوٹ پہنے جائیں،تو بعض لوگوں کے پاؤں سے عجیب سی بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔اب مسئلہ یہ ہے کہ کچھ افراد بوٹ اتار کر اسی طرح بدبو والی جرابیں لے کر مسجد میں نماز پڑھنے آجاتے ہیں،جس کی وجہ سے مسجد میں بھی عجیب سی بدبو پھیل جاتی ہے،تو ایسے افراد کا بدبو والی جرابیں پہن کر مسجد میں آنا کیسا ہے؟
عشاء کی نماز میں بھولے سے فرض نہیں پڑھے تو قضا کیسے کرنی ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کسی شخص نے چند دن تک عشاء کی نماز میں عشاء کے فرض بھول کر چھوڑ دئیے ہوں، تو اب فقط عشاء کے فرض قضا کرنے ہوں گے یا پھر وتر کی قضا بھی لازم ہو گی؟ میری والدہ کی عمر کافی زیادہ ہے، مزید حال ہی میں اچانک دو قریبی رشتہ داروں کے انتقال کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں، اب کچھ بہتر ہوئی ہیں، تو انہوں نے بتایا کہ ان دنوں بقیہ نمازیں ٹھیک ادا کرتی رہی ہوں، لیکن یقینی طور پر یاد آیا ہے کہ چند دن نمازِ عشاء میں فرض ادا نہیں کئے، بس سنن ونوافل اور وتر پڑھے ہیں، تو اب قضا میں فرض ہی ادا کریں یا وتر بھی پڑھنے ہوں گے، کیونکہ میں نے سنا تھا کہ وتر، فرض کے بعد ہی ادا کرنے ہوتے ہیں؟ نیز کیا ان پر عشاء کے فرض قضا کرنے کا وبال بھی ہوگا؟
زخم پر پٹی بندھی ہو، تو وضو ہی کرنا ہوگا یا تیمم بھی کر سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ میری آنکھ کا آپریشن ہوا ، جس کی وجہ سے میری آنکھ پر پٹی باندھی گئی ہے، ڈاکٹرصاحب نے کہا ہے کہ آپ اسے پانی سے بچائیے گا ، اگر اس پر پانی لگاتو آپ کی آنکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہےاورنماز کے لیے وضو کرنے کی بجائے تیمم کیجئے گا ۔ میں نے اپنے علاقے کے ایک عالم صاحب سے اس کے متعلق مسئلہ پوچھا ، تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ وضو کرنے کی بجائے تیمم کرکے نماز پڑھیں پھر ایک مفتی صاحب سے اپنی کیفیت بیان کرکے کال پر مسئلہ پوچھا ، تو انہوں نے کہا کہ آپ وضو ہی کریں گے جس جگہ پر پٹی بندھی ہوئی ہے ، اس جگہ مسح کریں گے۔میری شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس صورت میں وضو کا کیاحکم ہے؟کیا مجھے تیمم کی اجازت ہے؟
خاص کپڑوں میں نماز نہ پڑھنے کی قسم کھائی، پھر ان کپڑوں میں پڑھ لی، تو کیا حکم ہے
سوال: ایک شخص نے قسم کھائی کہ میں فلاں کپڑے پہن کر نماز نہیں پڑھوں گا، پھر اس نے وہی کپڑے پہن کر نماز پڑھ لی، تو کیا نماز ہوجائے گی؟
اِضطبِاع کی حالت میں نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ طواف میں اِضْطبِاع کیا پھر طواف کے بعد اسی حالت میں نماز پڑھ لی تو کیا نماز ہوگئی؟ سائل: محمد مقصود (کراچی)
کیا مسجد کو آلودگی سے بچانے کے لیے پرندے کا گھونسلہ ہٹنا سکتے ہیں ؟
جواب: نماز کے لیے کھڑا ہو تو بیشک وہ رب سے مناجات کر رہا ہوتا ہے یا اُس کے رب کی رحمت ، اُس کے اور قبلہ کے درمیان ہوتی ہے، لہذا تم میں سے ہر گز کوئی قبلہ ...
جس کی ابھی داڑھی نہیں آئی، ایسے بالغ لڑکے کی امامت کا حکم
سوال: ایسا بالغ لڑکا ، جس کی ابھی داڑھی نہ آئی ہو،وہ فرض و تراویح وغیرہ نمازوں میں امامت کر سکتا ہے یا نہیں؟
کیا نیک بندوں کا وسیلہ جائز ہے یا شرک ہے؟
جواب: نماز پڑھے، قرآن کی تلاوت کرے اور خدا کی راہ میں صدقہ دے، وہ ان اعمال کے ذریعے خدا سے تَوَسُّل کرکے اُس کا قرب حاصل کرتا ہے ، اِس میں کوئی بحث نہیں ہے...
سوال: زید روزانہ نمازِ فجر کا وقت شروع ہونے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے تہجد کی نماز کے لیے اور لوگوں کو جگانے کے لیے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کرتا ہے، جس سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ زید کا اعلان کرنا کیسا ہے؟ لوگوں کے منع کرنے پر زید کہتا ہے کہ میرے اعلان کرنے سے بہت سے لوگ نیکی کرتے اور تہجد پڑھتے ہیں اور مزید یہ بھی کہتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانہ میں بھی لوگوں کو نمازِ تہجد کے لیے جگایا جاتا تھا، لہٰذا میرا اعلان کرنا درست ہے۔ ہمیں رہنمائی فرمائیں کہ اِس کا شرعی حکم کیا ہے؟
عام نمازوں میں نمازِ جنازہ والی ثناء پڑھنے سے نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز پنجگانہ کی ثناء میں’’وتعالی جدک‘‘کے بعد’’وجل ثناؤک‘‘پڑھ لیا، تو نماز کا کیا حکم ہے ؟