
جہاز میں سٹاف کھڑے ہوکر نماز نہ پڑھنے دے تو کیا کریں ؟
سوال: اڑتے جہاز میں بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جب ہم اسٹاف سے نماز پڑھنے کا کہیں تو وہ کہتے ہیں کہ آپ بیٹھ کر پڑھ لیں کھڑے نہیں ہو سکتے ،اگر کھڑے ہو کر پڑھنا بھی چاہیں تو وہ روک دیتے ہیں، تو ایسی صورت میں کیا کرنا ہوگا؟
جہاز میں عورت نماز پڑھے گی یا نہیں ؟
سوال: جہاز میں سفر کے دوران اسلامی بہن نماز پڑھے گی یا نہیں، اگر پڑھے گی تو قبلہ کا اندازہ کیسے لگائے؟
کیا اسلام ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ؟
جواب: جہاز اور دیگر ایجادات کرنے والے اس لیے سائنسی دریافتیں کر گئے کہ وہ اس طرح کی لغویات میں مصروف تھے؟ تو یقیناً جواب یہی ہو گا کہ ہرگز نہیں، بلکہ ان کی ...
جس جگہ میوزک چلتا ہو، وہاں نوکری کرنا یا ایسی گاڑی میں سفر کرنا کیسا ؟
سوال: کسی ایسے بازار ، شاپنگ مال یادفتر میں نوکری کرنا یا ایسی بس ، کوچ یا جہاز میں سفرکرنا،جہاں میوزک چلتا رہتا ہو،اس کا کیا حکم ہے؟نیز ایسی جگہوں پر خریداری کے لیے جانا کیسا؟
مسافر کے لیے تراویح اور دیگر سنتیں چھوڑنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم جس جگہ کام کرتے ہیں وہ جگہ کراچی سے تین سو کلو میٹر دور واقع ہے اور آس پاس کوئی مستقل آبادی بھی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی باقاعدہ مسجد ہے، یہ جگہ بھٹ کا پہاڑی سلسلہ کہلاتاہے اور اس کے قریب کوئی شہر یا بڑی آبادی نہیں، البتہ 45کلومیٹر کے فاصلے پر سہون شریف واقع ہے۔ کمپنی کے اندر دو جگہیں نماز کے لیے مخصوص کی ہوئی ہیں، جن میں سے ایک کو مستقبل میں باقاعدہ مسجد بنانے کا ارادہ ہے، ان دونوں جگہوں پر پنج وقتہ نماز ادا کی جاتی ہے اور ایک جگہ پر جمعہ کی نماز بھی ادا کی جاتی ہے۔ ہماری ڈیوٹی کا شیڈول کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ ہمیں چودہ دن سائٹ پر رہنا ہوتا ہے اور چودہ دن ہم فیلڈ بریک پر گھر آجاتے ہیں، لیکن کبھی کبھار طے شدہ پروگرام کے تحت اور کبھی ایمرجنسی میں سائٹ پر چودہ دن سے زیادہ بھی رکنا پڑتا ہے۔ ہماری آمد و رفت اکثر ہوائی جہاز کے ذریعے ہوتی ہے۔ جہاں ہماری رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، وہ ہائی کلاس سٹینڈرڈ کے مطابق ہے اور ہر طرح کی بنیادی سہولیات ہمیں میسر ہیں ، ہمارا ضروری سامان وہیں رکھا رہتا ہے۔اس کمپنی میں تقریباً ڈیڑھ سو ملازمین مذکورہ طریقے کے مطابق کام کرتے ہیں، جبکہ پینتیس سے چالیس افراد وہاں مستقل رہائش پذیرملازم ہیں ،جو چند مخصوص ایام میں ہی چھٹی پر گھر جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ جگہ ہر ایک کے گھر سے شرعی سفر یعنی تقریباً92 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے، لہٰذا مذکورہ صورتِ حال کے پیشِ نظر درج ذیل اُمور میں رہنمائی فرما دیں: (1)کیا ہمیں تراویح اور دیگر سنتیں چھوڑنے کی اجازت ہو گی؟ (2)مذکورہ فیکٹری میں جمعہ کی ادائیگی کا کیا حکم ہے؟
اذان سے پہلے درود نبی پاک ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے دور میں نہیں تھا تو اب کیوں پڑھتے ہیں؟
جواب: جہاز کے ذریعے سفرِحج اور اس کے علاوہ سینکڑوں کام اس مبارک دَورمیں نہیں تھے،اور اب ہیں لیکن اُنہیں کوئی گناہ و برانہیں کہتا تو پھراذان واقامت سے پ...
عمرہ کیے بغیر احرام کھول دیا اور پھر دوسرا احرام باندھ کر عمرہ کیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: ایک بزرگ اسلامی بھائی نے ہوائی جہاز میں عمرے کی نیت کی، لیکن مکہ مکرمہ پہنچ کر تھکن کی وجہ سے مسجدِ حرام نہ جا سکے اور عمرہ ادا نہیں کیا۔پھر انہوں نے عام کپڑے پہن کر پہلا احرام ختم کر دیا، پھر اگلے دن مسجدِ عائشہ سے نیا احرام باندھ کر عمرہ ادا کیا۔سوال یہ ہے کہ کیا اُن کا ایسا کرنا درست تھا یا نہیں؟ اور پہلے والا احرام نارمل کپڑے پہن کے کھول دیا ، اس پر کوئی دم لازم ہوگا اور کیا عمرے کی قضا بھی کرنی ہوگی؟
ہوائی جہاز میں نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے کیا ہوجاتی ہے ؟یا بعد میں اعادہ کرنا ضروری ہوتا ہے ؟ سائل :ارسلان (گو جرانوالہ )