
کرایہ کے گھر میں رہنے والی عورت کا دورانِ عدت گھر تبدیل کر نا
سوال: ہمارے رشتہ دار ہیں وہ کرایہ کے گھر میں رہتے ہیں اور ان کی بہو عدت میں ہے انہوں نے گھر تبدیل کرنا ہے کیا وہ کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ کیا ان کی بہو کو اسی گھر میں ہی عدت مکمل کرنی ہوگی یا گھر تبدیل کرنے پر وہاں بھی کرسکتی ہے ؟
کیا رجعی طلاق عدت کے بعد تین طلاق میں بدل جاتی ہے ؟
سوال: (1) کیا عورت کو ایک طلاق ہوجانے کے بعد بھی ا س پر عدت لازم ہوتی ہے؟ جبکہ اولاد بھی موجود ہو اور طلاق واقع ہونے سے کافی عرصہ پہلے سے ہی عورت شوہر سے جھگڑ کر بذاتِ خود اپنے والدین کے گھر رہتی رہی ہو۔نیزاس صورت میں عورت نفقے کی حق دار ہوگی یا نہیں؟ (2) اگر عورت کو ایک رجعی طلاق دی جائے اور شوہر قولی یا فعلی رجوع نہ کرے اور طلاق کی عدت گزر جائے، تو کیا عدت گزر جانے سے ایک طلاق تین طلاقوں میں تبدیل ہوجاتی ہے یا ایک ہی شمار میں رہتی ہے؟
شوہر کے دو مکان ہوں تو عورت وفات کی عدت کہاں گزارے ؟
سوال: اسلامی بہن کے شوہر کا انتقال ہوا ان کے دو گھر ہیں، ایک شہر میں اور ایک گاؤں میں(دونوں کے درمیان شرعی سفر نہیں ہے) ،شوہر اپنی فیملی(بیوی ، بچوں) کے ساتھ شہر والے گھر میں مقیم تھے ۔لیکن کسی کام سے صرف شوہر گاؤں گئے اوروہیں وفات و تدفین ہوئی، زوجہ کو اطلاع شہر والے گھر میں ملی ،سوال یہ ہے کہ ان کی زوجہ عدت کون سے گھر میں گزاریں گی؟
عدت میں کیے جانے والے نکاح کاحکم
سوال: عدت میں نکاح کرنا حرام ہے تواگر کسی نے نکاح کر لیا تو کیا نکاح ہو جائے گا؟
نفاس کی حالت میں طلاق دینا کیسا؟ اورعدت کا کیا حکم ہوگا؟
سوال: جس عورت کو نارمل روٹین سے ماہواری آتی ہو ، ایسی عورت کو نفاس کی حالت میں اس کا شوہر طلاق دیدے ، تو اس کی عدت کب شروع ہوگی اور کب تک ہوگی ؟ کیا جب نفاس ختم ہوگا ،تو عدت ختم ہوجائے گی ؟
طلاق کی عدت والی عورت کے لیے دورانِ عدت نوکری کرنے کے لیے گھر سے نکلنا کیسا ؟
سوال: ہندہ کو اس کے شوہر نے تین طلاقیں دے کر اپنے گھر سے نکال دیا ہے اور وہ اپنے والد کے گھر عدت گزار رہی ہے ، دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا ہندہ عدت میں نوکری کرنے کے لیے جاسکتی ہے؟جبکہ ہندہ کا والد اس کا خرچہ برداشت کررہا ہے ۔
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عدت ِوفات کے کتنے دن ہوتے ہیں ؟عدت گزارنے کا طریقہ کیا ہےاور اس میں پردے کا کیا حکم ہے ؟ہمارے ہاں بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ وفات کی عدت چالیس دن ہوتی ہے ۔
حج یا عمرے کے سفر میں شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کے لیے کیا حکم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر میاں بیوی حج یا عمرے کی ادائیگی کیلئے جارہے ہوں اور اس دوران شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کی عدت شروع ہوجائے گی، اب اس صورت میں وہ آگے کا سفر کیسے جاری رکھے اور کیا وہ بغیر شوہر یا محرم کے اپنے حج و عمرہ کے ارکان ادا کرسکتی ہے؟ نیز اگر مکہ مکرمہ پہنچ جائے تو کیا اپنی عدت کے دوران مدینے شریف جاسکےگی یا مکہ شریف میں رہ کر ہی اپنے ہوٹل میں ویزے کے دن پورے کر کے اپنے شہر واپس آئے گی؟
عدتِ وفات کی مدت اور اس میں پردے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے۔انتقال کی انگریزی تاریخ 2018۔10۔21 اور چاند کی تاریخ12صفر المظفر1440ہے۔اس تاریخ کے حساب سے آپ ہمیں بتا دیں کہ عدت کتنی ہوگی اور یہ بھی بتادیں کہ عدت میں کس کس سے پردہ کرنا ہوگا؟ نوٹ!عورت حاملہ نہیں ہے۔