سرچ کریں

Displaying 1 to 10 out of 930 results

1

بیوی بیٹے کے گھر ہو اور شوہر کا انتقال ہو جائے، تو بیوی عدت کہاں گزارے ؟

سوال: اگر شوہر کا انتقال بیٹے کے گھر پر ہو تو اس کی بیوی عدت بیٹے کے گھر گزارے گی یا شوہر کے گھرپر؟نیز بیوی شوہر کے انتقال کےوقت شوہرکے گھر سے بیٹے کے گھر چلی گئی تھی ، اوروہاں بیٹے کے گھر پر چالیس دن گزر چکے ہیں،اب وہ اپنے شوہر کےگھر آنا چاہتی ہےاور عدت کے بقیہ ایام شوہر کےگھر گزارنا چاہتی ہے تو کیااب وہ بیٹے کے گھر سے شوہر کے گھر جاسکتی ہے ؟

1
2

عورت عدت کے دوران اپنے داماد سے فون پر بات کرسکتی ہے یا نہیں؟

سوال: کیا عورت دورانِ عدت اپنے داماد سے فون پر بات کرسکتی ہے؟

2
3

حج یا عمرے کے سفر میں شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کے لیے کیا حکم ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر میاں بیوی حج یا عمرے کی ادائیگی کیلئے جارہے ہوں اور اس دوران شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کی عدت شروع ہوجائے گی، اب اس صورت میں وہ آگے کا سفر کیسے جاری رکھے اور کیا وہ بغیر شوہر یا محرم کے اپنے حج و عمرہ کے ارکان ادا کرسکتی ہے؟ نیز اگر مکہ مکرمہ پہنچ جائے تو کیا اپنی عدت کے دوران مدینے شریف جاسکےگی یا مکہ شریف میں رہ کر ہی اپنے ہوٹل میں ویزے کے دن پورے کر کے اپنے شہر واپس آئے گی؟

3
4

عدت میں کیے جانے والے نکاح کاحکم

سوال: عدت میں نکاح کرنا حرام ہے تواگر کسی نے نکاح کر لیا تو کیا نکاح ہو جائے گا؟

4
5

نفاس کی حالت میں طلاق دینا کیسا؟ اورعدت کا کیا حکم ہوگا؟

سوال: جس عورت کو نارمل روٹین سے ماہواری آتی ہو ، ایسی عورت کو نفاس کی حالت میں اس کا شوہر طلاق دیدے ، تو اس کی عدت کب شروع ہوگی اور کب تک ہوگی ؟ کیا جب نفاس ختم ہوگا ،تو عدت ختم ہوجائے گی ؟

5
6

وطن کی اقسام اور ان کے احکام؟ وطن سکنٰی کا اعتبار ہوگا یا نہیں؟

سوال: زید اپنے شہر گوجرانوالہ سے اولاً مریدکے جائے گا جو کہ شرعی سفر نہیں بنتا ، مریدکے شہر میں صرف دو دن رہے گا، پھر وہاں سے آگے کراچی کے لیے روانہ ہوگا،پھر کراچی میں 15 دن سے زیادہ قیام کرے گا، پھر وہاں سے ڈائریکٹ گوجرانوالہ اپنے وطن اصلی میں آئے گا اور راستے میں مریدکے بھی آئے گا ،مگر واپسی پر اس کو مریدکے میں کوئی کام نہیں ہوگا ۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ زید جیسے ہی مریدکے میں شرعی سفر کی نیت کر لے گا ،تو اسی وقت مسافر ہو جائے گا کہ مریدکے اس کا وطن اصلی نہیں یا سفر کے ارادے سے جب مریدکے شہر کی آبادی سے باہر نکلے گا، تب سے نماز قصر کرنی شروع کرے گا ؟ اورواپسی میں جب مریدکے سے گزرے گا، تو مریدکے کی آبادی میں پوری نماز پڑھے گا یا قصر؟

6
8

شرعی سفر میں کتنی دیر ٹھہرنا سفر کو منقطع کردے گا؟

جواب: دوران سفر جہاں رکنا ہو،وہ ضمناً ہوجیسے نماز پڑھنے،کھانے پینے،آرام کرنے وغیرہ ایسے کاموں کے لئے رکنا ہو، جس کی عموماً سفر میں ضرورت پڑتی ہے اوراس ض...

8
10

وفات کی عدت کے احکام

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عدت ِوفات کے کتنے دن ہوتے ہیں ؟عدت گزارنے کا طریقہ کیا ہےاور اس میں پردے کا کیا حکم ہے ؟ہمارے ہاں بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ وفات کی عدت چالیس دن ہوتی ہے ۔

10