سرچ کریں

سمارٹ سرچ کے لیے AI Search پر کلک کریں۔

Displaying 1 to 10 out of 1690 results

1

غیر مسلم سے جوئے کی مشین والا ریسٹورنٹ کرائے پر لینے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے غیر مسلم سے ریسٹورنٹ کرائے پر لیا، اس نے یہ شرط رکھی کہ جوئے والی مشین اس سے ہٹائی نہیں جائے گی، یہ یہیں رکھی رہے گی کیونکہ اس مشین کا مخصوص کنٹریکٹ ہوا ہوتا ہے۔ کرایہ دار کا اس مشین کے چلانے میں کوئی دخل نہیں ہوگا کیونکہ یہ آٹومیٹک ہے جس میں پیسے ڈال کر جوا کھیلا جاتا ہے اور مشین خود ہی کام کرتی ہے، اس سے پیسے نکالنے اور ڈالنے کا کام بھی مالک ہر ماہ خود دیکھے گا۔ اب یہ ریسٹورنٹ ٹھیک چل رہا ہے اور ظاہر ہے غیر مسلم اس مشین پر جوا بھی کھیل جاتے ہیں۔ مہینے کے بعد اس مشین سے نکلنے والے پیسوں میں سے مالک اس کا حصہ تقریباً 60 - 65 یورو رکھتا ہے جو کہ ہر ماہ اسے دے جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس کا اس شرط کو قبول کرتے ہوئے کنٹریکٹ کرنا جائز تھا؟ نیز ان پیسوں کا کیا کیا جائے جو مالک اسے دیتا ہے؟ کیا انہیں لینا جائز ہے؟ نوٹ: کرایہ دار کا مشین کے ساتھ تو تعلق نہیں، البتہ جوا کھیلنے والے اکثر اپنے کیش کا چینج اس سے لیتے ہیں تاکہ مشین میں ڈال کر جوا کھیل سکیں۔

1
2

غیر مسلم کی تعظیم کا حکم

سوال: غیر مسلم کی تعظیم کا کیا حکم ہے اور کوئی غیر مسلم جو عمر میں بڑا ہو، اس کو ”او انکل“ یا ”او آنٹی“ کہہ کر پکارنے کیا حکم ہوگا؟ نیز کسی غیر مسلم کو اپنا ٹیچربناسکتے ہیں یا نہیں؟

2
3

پاکستان سیکولراِزم کی بنیاد پر بنا تھا؟

سوال: سیکولر لوگ کہتے ہیں ” پاکستان اسلامی جمہوریہ کی بنیاد پر نہیں بنایا گیا بلکہ سیکولرازم کی بنیاد پر بنایا گیا تھا لیکن بعد میں مولویوں نے اس پر اسلامی نام پر قبضہ کرلیا ۔“کیا یہ بات درست ہے؟اپنی دلیل میں وہ کہتے ہیں کہ 11اپریل 1946 کو مسلم لیگ کنونشن دہلی میں تقریر کرتے ہوئے قائد اعظم نےکہا : ’’ہم کس چیز کےلئے لڑ رہے ہیں ۔ہمارا مقصد تھیوکریسی نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں تھیوکریٹک اسٹیٹ چاہیے ۔ مذہب ہمیں عزیز ہے ، لیکن اور چیزیں بھی ہیں جو زندگی کے لیے بے حد ضروری ہیں ۔مثلاً ہماری معاشرتی زندگی ، ہماری معاشی زندگی اور بغیر سیاسی اقتدار کے آپ اپنے عقیدے یا معاشی زندگی کی حفاظت کیسے کرسکیں گے؟“ 1946 میں رائٹرز کے نمائندے ڈول کیمبل کو انٹرویو دیتے ہوئے قائد اعظم کا کہنا تھا:” نئی ریاست ایک جدید جمہوری ریاست ہوگی جس میں اختیارات کا سرچشمہ عوام ہوگی۔نئی ریاست کے ہر شہری مذہب ،ذات یا عقیدے کی بنا کسی امتیاز کے یکساں حقوق ہوں گے ۔“

3
4

غیر مسلم استاذ سے بچے کو تعلیم دلوانے کا حکم

سوال: اگر استاذ غیر مسلم ہو تو اس کے پاس اپنا بچہ پڑھانا کیسا ؟

4
5

غیر مسلم کو عید گفٹ دینا جائز ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عید کے موقع پر لوگ غیر مسلموں کو بھی عید گفٹ دیتے ہیں، تو کیا غیر مسلم کو عید کا گفٹ دینا جائز ہے؟

5
6

مسلم و غیر مسلم کے کپڑے ایک ساتھ دھلنے پر پاکی ناپاکی کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم جس علاقے میں ر ہتے ہیں ، وہاں غیر مسلم کثیر تعداد میں رہائش پذیر ہیں اورایک ہی دھوبی سے مسلمان و غیر مسلم کپڑے دھلواتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح ہمارے کپڑے پاک رہیں گے یا ناپاک ہو جائیں گے؟

6
7

مسلمان کے ذبح کرنے کے بعد کافر چھری چلائے تو ذبح کا حکم

سوال: ہمارے ملک میں غیر مسلم قصاب ہوتے ہیں، ایسی صورت میں اگر کسی جانور کو مسلمان ذبح کرے اور اس جانور میں ابھی جان باقی ہونے کی حالت میں ہی غیر مسلم قصاب بھی چھری پھیر کر گلے سے کچھ کاٹے،تو کیا اس طرح غیر مسلم کے چھری پھیرنے سے جانور حلال رہے گا یا حرام ہوجائے گا؟

7
8

کیا میلاد کی سجاوٹ میں کرسمس والی لائٹیں استعمال کرنا جائز ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ غیر مسلم ممالک میں عام طور پر چھوٹی چھوٹی لائٹوں والی لڑیاں (ایل ای ڈی لائٹس) کرسمس پر بھی استعمال ہوتی ہیں، کیا مسلمان کے لیے میلاد یا دیگر ایونٹس پر انہیں لگانا جائز ہے؟

8
9

کیا مسلمان عورت ساڑھی پہن سکتی ہے ؟

سوال: شادی میں ساڑھی جوکہ غیرمسلموں کاپہناواہے،اسلامی بہن پہن سکتی ہے؟

9
10

کیا غیر مسلم کی غیبت کرنا گناہ ہے ؟  

سوال: کیا غیر مسلم کی غیبت کرنا گناہ ہے؟

10