
بچیوں کو نماز سکھانے کے لیے عورت نماز میں آواز بلند کر سکتی ہے؟
جواب: قرآن کی آیات ہی کیوں نہ ہوں، کیونکہ اس صورت میں یہ کلام الناس یعنی گفتگو کرنے کے زمرے میں آجاتا ہے، اور نماز میں گفتگو سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔ لیکن...
کیا قرآنِ پاک کے عموم و اطلاق سے صحابہ کرام علیہم الرضوان کا استدلال کرنا ثابت ہے ؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ کیا قرآن پاک کے عموم و اطلاق سے استدلال کرنا صحابہ کرام علیہم الرضوان سے ثابت ہے؟
دعا یا ثنا والی آیات بے وضو شخص تعویذ کے لیے لکھ سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بے وضو کے لیے ایسی آیاتِ قرآنی تعویذ میں لکھنا جو دعا یا ثناء کا معنی رکھتی ہوں جائز ہے؟ جیسے جس پر غسل فرض ہواس کےلیے ایسی آیت جو دعا یا ثنا ءکے معنی رکھتی ہو، اس نیت سے پڑھنا جائز ہے، کیا اسی طرح ایسی آیات کو دعا یا ثناء کی نیت سے تعویذ میں لکھنے کی اجازت ہے؟
کیا نماز میں سجدہ تلاوت کر کے قیام میں کچھ آیات پڑھنا ضروری ہیں ؟
سوال: الحمد للہ میں حافظ قرآن ہوں ۔ہر سال تراویح میں قرآن پاک سناتا ہوں ۔تراویح میں آیت سجدہ کی تلاوت اور سجدہ تلاوت کرنے کے بعد جب ہم کھڑے ہوتے ہیں تو کچھ آیات مزید پڑھنے کے بعد پھر رکوع و سجدہ کرتے ہیں ۔پوچھنا یہ ہے کہ کیاکچھ آیات پڑھ کر پھر رکوع و سجدہ کرنا ضروری ہے ؟یا بغیر کچھ پڑھے فوراً بھی رکوع و سجدہ کر سکتے ہیں ؟
حیض و نفاس کی حالت میں دلائل الخیرات پڑھنے اور چھونے کا حکم
جواب: قرآن مجید کی آیات مبارکہ کی تلاوت کرنا حرام ہے۔ ہاں! قرآن پاک کی وہ آیات مبارکہ جن میں دعا یا حمد و ثنا کے معنی پائے جاتے ہیں، ان کو حالتِ حیض و ن...
قراءت میں غلطی سے نماز فاسد ہونے سے متعلق ایک اہم اصول اور حکم
جواب: قرآن کریم میں پایا جانا کافی ہے،اگرچہ دونوں کے معنیٰ میں موافقت نہ ہو، جبکہ طرفین کے نزدیک اس صورت میں نماز فاسد ہوجائےگی ، کیونکہ طرفین کے نزدیک د...
حیض ونفاس کی حالت میں آیت کریمہ پڑھنا
جواب: قرآن عظیم کی تلاوت کی نیت کے بغیر، ذکر و ثنا و دعا کی نیّت سے پڑھنا شرعاً جائز ہے،اس کی ممانعت نہیں ہے۔آیتِ کریمہ "لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُ...
شہید قرآنِ پاک اور دیگر مقدس اوراق کو جلا دیا جائے یا کیا کیا جائے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ شہید قرآن پاک اور دیگر مقدس اوراق کو جلانا ، جائز ہے یا نہیں؟ اگر جلانا ، جائز نہیں ، تو ان کو محفوظ کرنے کا بہتر طریقہ کون سا ہے؟ سائل:شیخ کامران (راولپنڈی)
قرآنی آیت والے فریم کو بغیر وضو چھونے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ ہمارے گھر کی دیواروں پر آیت قرآنیہ پر مشتمل کچھ پلیٹیں اور فریم آویزاں ہیں،جن پرصرف آیات قرآنیہ کندہ ہیں اوران کے ساتھ مزید کچھ نہیں لکھا ہوا، اب ہمیں صفائی ستھرائی کے لیے انہیں اتارنے کی ضرورت پیش آتی ہے اوربسا اوقات ہمارا وضو بھی نہیں ہوتا، ایسی صورت میں انہیں بلا حائل چھونا، جائز ہے یا نہیں؟ واضح رہے کہ مذکورہ فریم بلکل کَوَر ٹائپ ہے اوراس کےسامنے کی جانب شیشہ لگا ہواہے، نیز ان کے درمیان میں خالی جگہ بھی ہے، جہاں سے اس کے اندر صفحہ یا گتا ڈالا جاتا ہے، یہیں سے فریم کے اندر آیت سے کندہ گتّا ڈالا گیا ہے، اور اسے فریم کے کسی حصے کے ساتھ چپکایا نہیں گیا، اگر چاہیں تو اسے بآسانی نکال بھی سکتے ہیں۔ باقی پلیٹوں کا معاملہ اس سے بلکل جدا ہے، ان کے ساتھ کوئی کَوَر یا شیشہ نہیں لگا ہوا، لہذا اس تفصیل کو مد نظر رکھتے ہوئےدونوں چیزوں کے حوالے سے شرعی رہنمائی فرمادیں، نیز یہ بھی بتادیں کہ اگر انہیں چھونا منع ہے، تو صرف آیت لکھے ہوئےحصے کو نہیں چھوسکتے یا ہر حصے کوچھونا منع ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض عاملین ایک کاغذ پہ قرآن پاک کی متعدد آیات اور دیگر مقدس نام لکھ کر لپیٹتے ہیں اور پھر کسی روحانی مرض کی شفایابی کے لیے اسے جلا کر دھونی لینے کا کہتے ہیں، تو کیا ایسے کاغذ کو جلایا جا سکتا ہے جس میں قرآن کریم کی آیات اور پاکیزہ نام لکھے ہوں؟