
قضا روزہ ٹوٹ جائے، تودوبارہ کتنے روزے رکھنے ہوں گے ایک یا دو؟
سوال: اگر کوئی شخص قضا روزے رکھے،مگر پھر روزہ توڑ دے یا کسی وجہ سے روزہ ٹوٹ جائے ،تواب اس صورت میں کیا اسے دو(2) روزے رکھنے پڑیں گے،ایک وہی روزہ جس کے لیے قضا کی جارہی تھی،اور دوسرا اس قضا روزے کی قضا کے طور پر ایک روزہ ؟
مہمان کا میزبان کی وجہ سے نفل روزہ توڑنا کیسا ؟ کیا اُس نفل روزے کی قضا لازم ہوگی؟
سوال: زید نے نفل روزہ رکھا لیکن صبح سات بجے اسے اپنے کسی عزیز کے گھر مہمان بن کر جانا پڑا، جس کی وجہ سےزید نے مجبوراً وہ روزہ توڑدیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید پر اُس روزے کی قضا لازم ہوگی؟
جواب: قضاکے ساتھ اس کا کفارہ بھی لازم ہوتا ہے، جبکہ کفارے کی تمام شرائط پائی جائیں۔اس کے علاوہ کسی بھی فرض (اگر چہ وہ رمضان ہی کی قضا ہو)، واجب یا نفلی روزہ...
کیا مجبوراً نفل روزہ توڑنے کی صورت میں قضا لازم ہے؟
سوال: زید نے نفل روزہ رکھا لیکن صبح سات بجے اسے اپنے کسی عزیز کے گھر مہمان بن کر جانا پڑا، جس کی وجہ سےزید نے مجبوراً وہ روزہ توڑدیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید پر اُس روزے کی قضا لازم ہوگی؟
جواب: قضا لازم ہےاور اگر یہ رمضان کا ادا روزہ تھا ، تو قضا کے ساتھ ساتھ کفارہ بھی لازم ہوگا۔ واضح رہے کہ بلا عذرِ شرعی جان بوجھ کر روزہ توڑنا، ناجائز و...
آنکھ نہ کھلنے کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکے تو کیا حکم ہے؟
سوال: ماہِ رمضان میں سحری کے وقت آنکھ نہیں کھلی، جس وجہ سے روزہ نہیں رکھا، تو کیا اب اس روزے کی صرف قضا کافی ہے یا کفارہ بھی دینا ہو گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص مسئلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سےرمضان میں سحری میں اذان کے بعد تک کھاتا پیتا رہا تو کیا اس دن کا روزہ ہوجائے گا یا نہیں ؟اس روزے کی قضا لازم ہوگی یا نہیں؟
چہرے پر سٹیم دینے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟
سوال: فیشل کرنے میں جو steam چہرے پر دی جاتی ہے، کیا اس سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ اور اگر ٹوٹ جاتا ہے تو کیا صرف قضا لازم ہو گی یا پھر کفارہ بھی دینا ہو گا؟
حیض کی وجہ سے روزے رہ جائیں تو کیا ان کی قضا ضروری ہے؟ نیز قضا کا وقت کب تک ہے؟
سوال: عورت کے فرض روزے جو حیض کی وجہ سے رہ جاتے ہیں کیا ان روزوں کی قضا کرنا ضروری ہے؟ اگر ضروری ہے تو ان روزوں کی قضا کا وقت کب تک ہے؟ کچھ لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ آنے والے رمضان سے پہلے پہلے عورت ان روزوں کی قضا کرلے ورنہ اسے ایک روزے کے بدلے میں 60 روزے رکھنا ہوں گے، یہ بات کہاں تک درست ہے؟ رہنمائی فرمادیں۔
رات میں قضا روزے کی نیت کی، مگر سحری بھولے سے مطلق روزے کی نیت سے کی تو کیا حکم ہے؟
سوال: زید کی رات میں یہ نیت تھی کہ اگر میری سحری میں آنکھ کھلی تو میں نے قضا روزہ رکھنا ہے، لیکن سحری کے وقت زید قضا روزے کی نیت کرنا ہی بھول گیا اور مطلق روزے کی نیت سے اس نے روزہ رکھا، پھر صبح اسے یاد آیا کہ میں نے تو آج قضا روزہ رکھنا تھا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں زید دن میں اس قضا روزے کی نیت کرسکتا ہے؟ کیا دن میں نیت کرلینے سے اس کا وہ قضا روزہ ادا ہوجائے گا؟؟