
مسجد کو راستہ بنانے کی وضاحت اور حکم
سوال: ایسی مساجد جن میں عینِ مسجد کے دائیں بائیں دونوں طرف فنائے مسجد کی جگہ ہوتی ہے اور ایک طرف وضو خانہ وغیرہ ہوتا ہے ، تو کیا نمازی کا ایک طرف سے فنائے مسجد میں داخل ہو کر عین مسجد سے گزرتے ہوئے دوسری طرف فنائے مسجد میں وضو کی غر ض سے جانا ، مسجد کو راستہ بنانے ( جو شرعاً ممنوع ہے )کے زمرے میں آئے گا یا نہیں ؟ برائے کرم شرعی رہنمائی فرما دیجئے۔
مسجد کی طرف اپنے گھر کا پرنالہ نکالنا اور مسجد میں پانی گرانا کیسا؟
سوال: زید نے مسجد سے بالکل ہی متصل اپنا گھر بنایا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل چھت پر موجود پرنالے پر ایک بڑا پائپ لگا کر اُس پائپ کا رخ مسجد کے احاطے کی طرف کردیا ہے۔ اس پائپ سے بارش کا پانی، یونہی ٹینکی بھرجانے کی صورت میں آنے والا پانی مسجد کے احاطے میں پریشر کے ساتھ گرتا ہے، جس سے مسجد کے فرش کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ چونکہ یہ پائپ مسجد کی محراب کے بالکل سامنے ہی لگایا گیا ہے تو اس سے گرنے والے پانی کی چھینٹوں سے مسجد کی دیوار اور محراب کا دروازہ بھی آلودہ ہوجاتا ہے، اور اگر کبھی محراب کا دروازہ کھلا ہو تو پانی کی چھینٹوں سے محرابِ مسجدکا فرش بھی کافی آلودہ ہوجاتا ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا کہ کیا مسجد انتظامیہ کو شرعاً اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ زید کے اس پرنالے کو بند کروائے؟
مسجد میں غسل خانہ نہ ہو تو معتکف کا غسل کے لیے باہر جانا
سوال: مسجد میں غسل خانہ نہیں ہے، صرف وضو خانہ بنا ہوا ہے تو کیا معتکف کو وضو خانے میں غسل کرنا ہوگا یا گھر جاکر غسل کرنے کی اجازت ہوگی؟
کیا پانی کے اسپرے سے وضو ہوجائے گا؟
جواب: مسجد کا تقدس بھی انتہائی اہم ہے لہذا عوام الناس اگر آسانی کے پیشِ نظر مسجد میں وضو کرنے لگیں تو مستعمل پانی سے مسجد کو بچانا انتہائی مشکل قریب بہ نا...
عورت کا حالتِ اعتکاف میں گرمی کی وجہ سے غسل کرنا کیسا ؟
جواب: مسجد (یعنی وہ جگہ جو نماز پڑھنے کے لئے خاص کرکے وقف ہوتی ہے) سے متصل وقف جگہ جو ضرویات و مصالحِ مسجد کے لئے وقف ہوتی ہے ، جسے فنائے مسجد کہا جاتا ہے ،...
حالت اعتکاف میں گرمی اور صفائی ستھرائی کے لیے غسل کرنا کیسا؟
جواب: مسجد سے نکلنے کے دو عذر ہیں :ایک حاجتِ شرعی مثلاً جمعہ کے لئے جانا ، جبکہ اس مسجد میں جمعہ کا اہتمام نہ ہو۔دوسری حاجتِ طبعی جو مسجد میں پوری نہ ہو سکت...
وضو کے بعد اعضائے وضو خشک کرنا کیسا
جواب: مسجد میں جانا ہے، تو پہلے ہی اتناخشک کر لیں کہ مسجد میں وضو کی ایک چھینٹ بھی نہ گرے کیونکہ مسجد کو وضو کے قطروں سے بچانا واجب ہے ۔ وَاللہُ اَعْلَمُ ع...
مسجد کے اوپر مدرسہ بنا دینا کیسا ؟ مدرسے کی جگہ کو امام کی رہائش بنانا کیسا ؟
سوال: ہماری جامع مسجد کئی سالوں سے قائم ہے،کچھ عرصہ قبل تقریباً دو سال پہلے مسجد میں لینٹر ڈالنے کے لیے اور کچھ اس کے احاطے کو مزید بڑھانے کے لیے اس کی دوبارہ تعمیر کی گئی، اس وقت انتظامیہ میں سے ہی ایک شخص نے اس مسجد کی دوسری منزل کو( جو کہ عینِ مسجد ہے ) مدرسہ میں تبدیل کر دیا، وہاں واش روم، وضو خانہ، وغیرہ بنا کر عورتوں کے لیے تعلیمِ قرآن کا سلسلہ شروع کر دیا، اب روزانہ بعدِ فجر وہاں خواتین بالغہ، نابالغہ، شادی شدہ، غیر شادی شدہ پڑھنے کے لیے آتی ہیں، انہیں پڑھانے کے لیے بھی خاتون ہی مقرر ہیں۔اس اوپر والی منزل کا دروازہ اور سیڑھیاں مسجد سے باہر کر دیا گیا، یعنی اس کا لنک مسجد سے ختم کر دیا گیا، کلاس مکمل ہونے کے بعد اسے تالا لگا دیا جاتا ہے، وہاں مردوں کی جماعت بھی قائم نہیں کی جاتی، یعنی اوپر والا پورشن مکمل طور پر بطورِ مدرسہ استعمال کیا جاتا ہے ہماری مسجد کے اکثر نمازی اس عمل کی مخالفت بھی کرتے ہیں، جس سے مسجد میں فتنہ و فساد بھی پیدا ہو رہا ہے، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ (1) کیا عینِ مسجد پر مدرسہ تعمیر ہو سکتا ہے اور اس کے لیے مسجد کے اوپر واش روم اور وضو خانہ بن سکتا ہے؟ (2) واقف نے جب جگہ وقف کی تھی، تو مسجد کے ساتھ کچھ معین جگہ مدرسہ کے لیے بھی وقف کی تھی، کافی عرصہ وہ جگہ خالی پڑی رہی، پھر امام صاحب کی رہائش کی ضرورت درپیش تھی، تو وہاں امام صاحب کو مکان بنا کر دے دیا گیا، اب نئے امام صاحب کا اپنا گھر قریب ہے، تو وہ اس رہائش کو استعمال نہیں کر رہے، گھر چلے جاتے ہیں، مسجد انتظامیہ نے اس مکان کو کرایہ پر دے دیا،کیا مدرسہ کے لیے وقف جگہ پر امام صاحب کی رہائش بنا سکتے ہیں اور پھر وقتی ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے اسے کرائے پر دے سکتے ہیں؟ (3) اگر مسجد کے اوپر مدرسہ نہیں بن سکتا، تو کیا مدرسے کی جگہ جہاں امام صاحب کی رہائش بناد ی گئی، اسے مدرسہ میں تبدیل کر کے وہاں عورتوں کا مدرسہ منتقل کیا جا سکتاہے ؟
کیا مسجد یا فنائے مسجد میں بھیک مانگنے والے کی مدد کر سکتے ہیں ؟
سوال: آج کل بھیک مانگنے والے نماز کے فوراً بعد صف میں کھڑے ہو کر اپنی مجبوریاں بیان کر کے مانگنا شروع کر دیتے ہیں ،انہیں مسجد میں تو نہیں دے سکتے، لیکن اگر وہ واقعی مجبور ہوں ، تو کیا فنائے مسجد میں (جہاں جوتے اتارے جاتے ہیں ) یا مسجد کے باہر جا کر دے سکتے ہیں ؟
امام مسجد کی رہائش کے بجلی گیس کے بلز کس پر لازم ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ امام صاحب کی رہائش مسجد کے وضو خانے کے اوپر ہے، تو کیا امام صاحب کی رہائش کے بجلی، گیس وغیرہ کے بلز مسجد انتظامیہ پردینا لازم ہیں؟ اور کیا وہ چندے سے دے سکتے ہیں یا امام صاحب کو خود ہی اداکرنے ہوں گے؟