
میت کو دفن کرنے کے بعد 40 قدم پر دعاکرنا
سوال: لوگوں سے سنا ہے کہ میت کی تدفین کے بعد واپس لوٹتے ہوئے 40 قدم چلنے پر میت کے لیے دعا کرنی چاہیے کہ چالیس قدم واپسی پر قبرمیں نکیرین سوالاتِ قبر کے لیے آ چکے ہوتے ہیں، لہذا اُس وقت میت کے لیے دعا کرنے سے میت کو جوابات میں آسانی رہتی ہے۔ اِس کی کیا اصل ہے؟ نیز اگر کوئی شخص جل یا ڈوب کر مر جائے اور اُس کی تدفین کی صورت نہ ہو، تو اُس کے لیے چالیس قدم پر دعا مانگنے کا کیا طریقہ ہو گا؟یعنی پوچھنے کامقصدیہ ہے کہ جوڈوب گیایااسے درندےکھاگئے، تواسے تودفنایانہیں گیا، تو کیااس کے پاس فرشتے نہیں آتے؟ کیونکہ وہاں توچالیس قدم چلنے کاکوئی وجودنہیں ہوتا۔
قبر کتنی گہری ہونی چاہیے؟ تفصیلی فتویٰ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قبر کی گہرائی کے حوالے سے اسلام ہماری کیا رہنمائی کرتا ہے کہ قبر کتنی گہری ہونی چاہیے؟ ہماری جماعت میں کچھ لوگ قبر کو صرف اتنی گہری بناتے ہیں کہ میت کو لِٹایا جائے، تو میت چھپ جاتی ہے، یعنی ڈیڑھ دو فٹ تک گہری بناتے ہیں اور پھر اوپر سلیپ وغیرہ سے بند کر کے اوپر مٹی ڈال دیتے ہیں۔ اس لیے دلائل کے ساتھ رہنمائی فرما دیں، تاکہ میں اپنی جماعت والوں کو دکھا سکوں اور پھر اسی کے مطابق ہی قبریں تیار کیا کریں۔
میت کو غسل و کفن دینے کے بعد کفن ناپاک ہوجائے ، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ ایک شخص زخمی حالت میں انتقال کرگیا،غسلِ میت دیتے وقت کسی طرح زخم سے نکلنےوالاخون روک دیا گیا،غسل سے قبل خون بھی صاف کردیا ، پھرمسنون طریقہ کے مطابق میت کی تکفین بھی کردی،اس دوران خون نہیں نکلا ، کچھ دیر بعد تک بھی خون نہیں نکلا،لوگوں کو میت کا چہرہ دکھایاگیا پھر جب میت کو گھرسےجنازہ گاہ لے جایا گیا،جب نمازِ جنازہ پڑھی جانے لگی تومیت کے کفن پر نظر پڑی کہ زخم والے حصے کی طرف والاکفن خون سے لال ہوگیا ہے،اس پرکسی نے کہا کہ نمازِ جنازہ کے لئے میت کا کفن بھی پاک ہونا ضروری ہے لہذا کفن پاک کیے بغیرنمازِ جنازہ نہیں پڑھ سکتے ، مگر امام صاحب نے پھر بھی نمازِ جنازہ پڑھا دی اورمیت کی تدفین کردی گئی۔پوچھنا یہ ہے کہ اس صورت میں کفن کو پاک کرنا ضروری تھا یا نہیں؟نیز نمازِ جنازہ درست ہوئی یا نہیں؟
قبروں پر کتبے لگا سکتے ہیں؟ حدیث کی شرح
سوال: عموما قبرستان میں قبروں پر کتبے لگے ہوئے ہوتے ہیں، جس میں میت کا نام تاریخ وفات وغیرہ لکھی ہوئی ہوتی ہے، اس پر میرے دو سوال ہیں (1) کیا قبروں پر کتبے لگانا جائز ہے؟ (2)ان کتبوں پر لکھنا جائز ہے ؟ اگر لکھنا جائز ہے تو جامع ترمذی کی حدیث 1052 میں ہے کہ نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے قبروں پر لکھنے سے منع فرمایا، اس کا کیا معنی ہے؟ کیا یہ حدیث صحیح ہے ؟
غسل میت کتنی بار دیں؟ نیز مصنوعی دانت نکالنا اور بال کاٹنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرا تعلق مجلسِ تجہیز و تکفین سے ہے، مجھے چند سوالوں کے جوابات درکار ہیں: (1) میت کو دو بار غسل دینا ہو گا یا ایک بار ہی کافی ہے اور اگر پہلے غسل کے بعد کوئی نجاست ظاہر ہو، تو کیا پھر سے غسل دینا ہو گا؟ (2) میت کے منہ میں جو مصنوعی دانت لگائے جاتے ہیں، میت کو غسل دیتے وقت وہ نکالنے ہوں گےیا باقی رہنے دئیے جائیں؟ (3) میت کو غسل دیتے وقت غیر ضروری بال کاٹنے کا کیا حکم ہے؟
کرونا وائرس کی وجہ سے فوت شدہ شخص کے غسل و نمازِ جنازہ کے احکام
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ یوکے سمیت کئی ممالک میں کرونا وائرس کے سبب انتقال کرنے والے مسلمانوں کی میت کو ہسپتال کی طرف سے پلاسٹکبیگ میں لپیٹ کر تابوت میں بند کردیا جاتا ہے اور اس کو غسل نہیں دیا جاتا ،صرف اس تابوت کے ساتھ دفنانے کی اجازت ہوتی ہے ۔ تو اب اس کے غسل اور جنازے کا کیا حکم ہوگا ؟
چھوٹے بچے کا جنازہ ہاتھوں پر اٹھاکر قبرستان لے جانا کیسا؟
جواب: میت کسی نومولود یا دودھ پیتے بچے یا ان سے کچھ بڑی عمر والے کی نہ ہو،بلکہ کسی بڑے کی ہو ،توجنازہ اٹھانے میں سُنَّت یہ ہے کہ میت چار پائی پر ہو اور اس ک...
وفات کے بعد تجہیز وتکفین میں تاخیرکرنے کا حکم !
سوال: مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ یورپ میں کسی مسلمان کی وفات کے بعدتدفین میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے مثلا غسل ِمیت میں بھی وقت صرف ہوتا ہے ، پہلے نام لکھوانا پڑتا ہے اور اس نام لکھوانے میں بھی وقت لگتا ہے پھر بارہا غسل کی باری آنے میں بھی دو دن تین دن لگ سکتے ہیں ۔ پھر یہ کہ تدفین کبھی چار دن کے بعد اور کبھی ہفتے کے بعد ہو گی، کیونکہ تدفین کرنے والے لوگوں کا اپنا ایک جدول اور شیڈول ہوتا ہے، تو یہ لاش پھر کولڈ اسٹوریج میں ڈال دیتے ہیں ۔ ایسی صورت میں مسلمانوں کےلئے حکم ِ شرعی کیا ہے؟