
والدہ کے انتقال کے بعد نانا نانی نے پرورش کی، تو ان کے انتقال کے بعد جائیداد میں حصہ بنے گا یا نہیں؟
سوال: زید کی والدہ کا انتقال اس وقت ہوا جب زید کی عمر صرف سات ماہ تھی ان کی والدہ کے انتقال کے بعد سے زید کو اس کے نانا نانی نے ہی پالا پوسا، حتی کہ زید کی شادی بھی اس کے نانا نانی نے ہی کی۔ اب جب کہ زید کے نانا نانی کا انتقال ہو چکا ہے، تو کیا زید کو اس کے نانا نانی کی وراثت میں سے ان کی والدہ کا حصہ کچھ ملے گا؟
والدہ کا انتقال نانا سے پہلے ہوا، تو نانا کی جائیداد میں نواسوں کا کوئی حصہ ہے؟
سوال: میری والدہ کا انتقال ہمارے نانا جان سے پہلے ہو چُکا تھا اور ہمارے نانا کا انتقال ابھی ہوا ہے جن کے دیگر بیٹے بیٹیاں موجود ہیں، ہم کل چھ بہن بھائی ہیں، کیا ہم اپنے نانا جان کی وراثت میں حصہ دار ہوں گے؟
جائیداد سے عاق کرنے پر اولاد کا حصہ ختم ہو جائے گا؟
سوال: ایک شخص کا انتقال ہوگیا ہے ، اس نے اپنے بیٹے کو عاق کردیا تھا،تو کیا اسے مرحوم کی جائیداد سے حصہ ملے گا؟اور ان کے بیٹے نے پسند کی شادی کرلی ہو، تو کیا پسند کی شادی کرنے کے سبب وہ اپنے والد کی جائیداد سے محروم ہوجائے گا؟نیز کیا اس شخص کے انتقال کے بعد ان کے کل مال کی مالک ان کی زوجہ ہیں ؟
گود لینے والا شخص لے پالک بچے کو کوئی چیز گفٹ کرے تو ہوجائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے معاشرے میں یہ رواج ہے کہ جس شخص کی اولاد نہ ہو تو وہ کسی کا بچہ گود لے لیتا ہے، پھر گود لینے کےبعد بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ گود لینے والا چاہتا ہے کہ میرے بعد اس بچے کو کوئی پریشانی نہ ہو اس لئے وہ اپنی مرضی اور رضامندی سے اپنی کچھ متعین جائیداد اس نابالغ بچے کو ہبہ کردیتا ہے۔ نابالغ بچے کا جو حقیقی والد ہے وہ بھی موجود ہوتا ہے مگر حقیقی والد جب اپنے بچے کو کسی کے ہاں پرورش کے لیے اس کے قبضے میں دے دیتا ہے تو اس بچے سے لاتعلق ہوجاتا ہے، وہ یہ سمجھتا ہے کہ اب مجھ پر اس بچے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے، ساری ذمہ داری گود لینے والے کی ہے کہ اسی کے قبضے میں ہی بچہ ہے، اس لئے گود لینے والا شخص جب اپنی کوئی جائیداد اس نابالغ کے نام ہبہ کرواتا ہے تو حقیقی والد کا کوئی قبضہ نہیں دیا جاتا۔ سوال یہ ہے کہ حقیقی والد کے قبضے کے بغیر کیا نابالغ اس جائیداد کا مالک بنے گا جو گود لینے والے نے اس کے نام ہبہ کی ہے؟
بیوہ آگے شادی کر لے تو پہلے شوہر کی وراثت سے اس کا حصہ ختم ہوجاتاہے؟
جواب: جائیداد میں حصہ پانے کی مستحق ہے ۔ اگر اس کے خاوند نے کوئی اولاد نہیں چھوڑی ، تو اس صورت میں اس کی کل جائداد میں سے 4/1حصہ بیوی کا ہے اور اگر لڑکی یا ...
جواب: نانا، نانی۔ پھر حکم یہ ہے ہوتا ہے کہ رضاعی ماں، باپ، دادا، دادی، نانا، نانی، رضاعی بہن بھائی، چچا،پھوپھی، رضاعی بھتیجے، بھانجے، خالہ، ماموں وغیرہ سب ...
عورت دوران عدت والد کے تیجے میں شرکت کر سکتی ہے؟
سوال: میرے والد صاحب کا ایک مہینہ پہلے انتقال ہوا ہے اور پھر اب میرے نانا کا انتقال ہوا ہے، تو میں نے دار الافتاء سے فتوی لیا تھا کہ میں اپنی والدہ کو اپنے نانا جان کی میت دکھانے کے لیے دن ہی دن میں لے کر جا سکتا ہوں اور شام سے پہلے واپس لانا ہو گا۔ہم نے اس کے مطابق عمل کیا۔ اب میرے نانا ابو کا تیجہ ہے اور والدہ عدت میں ہیں ، تو کیا اس میں بھی دن ہی دن میں لے کر جا سکتا ہوں؟
وراثت کی کرائے پر دی ہوئی مشترکہ دکانوں میں بہنوں کا حق؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ، والد صاحب کی جائیداد ،دکانیں وغیرہ کسی کی تقسیم نہیں ہوئی ، سب کچھ بھائیوں کے قبضے میں ہے اور بہنوں کے مطالبے پر بھی ان کا حصہ انہیں نہیں دے رہے ۔اب بھائیوں نےبہنوں کی اجازت کے بغیر اپنی مرضی سے کچھ دکانیں کرایہ پر دے دی ہیں ،توان دکانوں سے آنے والے کرائے پر کس کا حق ہے ؟ بہنیں مطالبہ کرسکتی ہیں یا نہیں ؟ برائے کرم تفصیل سے رہنمائی فرما دیں ۔ نوٹ : تمام ورثاء عاقل بالغ ہیں ۔ نیز اگر بہنیں اب اجازت دے دیں ، پھر کیا حکم ہوگا ؟