
نعت خواں کو نعت پڑھنے کے دوران ملنے والے پیسوں کا حکم
سوال: ہم اگر نعت شریف پڑھیں تو اگر پڑھنے میں ہمیں کوئی پیسہ دے دے تو کیا وہ ہمارے لئے جائز ہے؟ہم نے ان سے پیسہ طلب نہیں کیا اور نہ ہی کوئی پڑھنے کا اجارہ طے کیا تھا دینے والے نے اپنی خوشی سے دیا۔
بروکر کمیشن کا مستحق کب ہوتا ہے ؟ تفصیلی فتویٰ
جواب: اجرت ہونے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ صرف زبانی بات چیت،صلاح و مشورہ کے بجائے اس کام کے لیے اپنا وقت صرف کرے،محنت و بھاگ دوڑکرے اورکام مکمل کر لے یعنی اگر...
تراویح پڑھانےکی اجرت اورحیلے کا حکم
سوال: (1)تراویح پڑھانے کی اجرت لینا کیسا ہے؟ (2) تراویح پر اجرت کا جواز اگر کسی حیلے سے نکلتا ہو، تو اس پر میرا سوال یہ ہے کہ کسی کام میں شرعاً حیلہ کرنے کی اجازت ہوسکتی ہے، لیکن میرا کہنا یہ ہے کہ حیلہ ایسے امور میں ہو سکتا ہے کہ جن کے بارے میں قرآن و حدیث میں ممانعت کا کوئی حکم نہیں آیا، جس بارے میں ممانعت کا کوئی واضح حکم قرآن یا حدیث میں آ گیا، تو اس میں حیلہ کرنا درست نہیں ہے، لہٰذا حیلے کے ذریعے تراویح پر اجرت کا جواز کیسے ہو سکتا ہے، جبکہ قرآن پڑھنے پر اجرت لینے کے بارے میں قرآن و حدیث میں ممانعت موجود ہے۔اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
مسجد کے چندے سے تراویح پڑھانے کی اجرت دینا کیسا ؟
سوال: ہم ختم قرآن کےلیے رقم جمع کرتے ہیں، جس سے شیرینی ، امام ،مؤذن ،سامع اور حافظ صاحب کے لیے تحائف خریدتے ہیں،جبکہ حافظ صاحب سے کیےگئے اجارے کو مسجد کے چندے سے ادا کرتے ہیں۔کیا مسجد کے چندے سے حافظ صاحب کو اجرت دینا جائز ہے۔
واٹس ایپ شادی گروپ میں پروفائل شیئرکر نے پر ایڈمن کا پیسے لینا کیسا؟
سوال: زید نے واٹس ایپ پر ایک شادی گروپ بنایاہواہے۔ جس میں تقریباً 800 سے زائدافراد ایڈ ہیں۔اس گروپ میں ایڈتو کوئی بھی ہوسکتا ہے ،البتہ کوئی ممبر اس گروپ میں میسج نہیں کرسکتا۔اگر کوئی ممبر اپنی پروفائل شیئر کرنا چاہتا ہے، تو اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ ممبر ایڈمن سے پرسنل پر رابطہ کرکے اسےاپنی پروفائل سینڈ کردیتا ہے ۔ایڈمن اس پروفائل کی سیٹنگ وغیرہ کرکے ، ایک کوڈ لگاکر اس فائل کو اپنے پاس سیو کرلیتاہے اور ہر 15دن بعداسے گروپ میں شیئر کرتا رہتا ہےاورچھ ماہ تک یہ پروفائل شیئر کی جاتی ہے۔اس سارے پروسیس کے بدلے ایڈمن اس ممبر سے 500 روپے اجرت کے طور پر لیتا ہے۔ آپ سے سوال یہ ہے کہ کیا ایڈمن کا اس پروسیس کے بدلے 500 روپے لینا جائز ہے؟ نوٹ:پروفائل میں لڑکے / لڑکی کی عمر،تعلیم،شہراورجاب وغیرہ کی صرف معلومات درج ہوتی ہیں۔کسی لڑکی کی تصویر شیئر نہیں کی جاتی ۔
اِجارہ کے وقت میں کوئی اور کام کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں عُلَمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مَحکَمہ میں مسجد کی تعمیر کا سلسلہ جاری تھا، مکمّل کام ٹھیکے پر کروایا جارہا تھا، مسجد کے دوسرے فلور پر جانے کے لیے سیڑھی بنائی گئی، ٹھیکیدار نے سیڑھی کو پانی نہیں لگوایا، جب وہاں کے ذمّہ دار نے سیڑھی کو دیکھا تو اس نے ٹھیکیدار کو کہا کہ ”اس سیڑھی کو پانی لگوائیں ورنہ یہ خراب ہوجائے گی“ تو ٹھیکیدار نے جواباً کہا:’’ آپ کسی سے پانی لگوالیں، میں ایک ہزار روپے اجرت دے دوں گا‘‘،پھر ٹھیکیدار نے اس مَحکمہ کے خادم سے اس کے اجارہ ٹائم میں پانی لگوایا اور اسے ایک ہزار روپے اجرت دیدی، حالانکہ اس خادم کا مَحکمہ میں جس کام پر اجارہ تھا وہ موجود تھا اس کو چھوڑ کر اس نے پانی لگایا۔ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ(1)خادم کا وقتِ اجارہ میں سیڑھی کو پانی لگانے کا کام کرنا اور ہزار روپے اجرت لینا کیسا تھا؟ (2)اگر وہ اجرت کا حقدار نہیں ہے تو کیا یہ رقم خادم سے لے کر ٹھیکیدار کو واپس دی جائے یا مسجد کے فنڈ میں ڈال دیں؟ (3)خادم نے جتنا وقت سیڑھی کو پانی لگانے کا کام کیا اس کی اتنے وقت کی کٹوتی ہوگی یا نہیں؟
فلموں،ڈراموں اور گانوں کی سی ڈیز بیچنے سے متعلق چند احکام؟
جواب: اجرت کے حرام ہونے کے بارے میں اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمدرضا خان علیہ رحمۃ الرحمن لکھتے ہیں:’’حرام فعل کی اجرت میں جوکچھ لیاجائے ،وہ بھی حرام کہ ...
میت کو غسل دینے کی اجرت لینا کیسا؟
سوال: میت کو نہلانے کی اجرت لینا کیسا؟
شادی ہال میں اللہ کے نام یا نعت چلانے کا حکم
سوال: کیا شادی ہال میں اللہ کے نام یا نعت چلا سکتے ہیں ایکو ساؤنڈ پر؟ بےادبی کا خدشہ تو نہیں؟