
مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1382
تاریخ اجراء: 04رجب المرجب1445 ھ/16جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا شادی ہال میں اللہ کے نام یا نعت چلا
سکتے ہیں ایکو ساؤنڈ پر ؟ بےادبی کا خدشہ تو نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
شادی ہال میں اگر مخلوط نظام نہ ہو اور ادب کے
ساتھ بغیر شور و غل کے محفل نعت کر لی جائے نعتیں چلا کر یا خود پڑھ کر تو اس میں حرج نہیں
البتہ اگر مرد و عورتیں ایک ساتھ ہوں بے پردگی کا ماحول ہو یا
الگ الگ ہوں لیکن ہر کوئی باتوں میں مصروف ہو اور شورو غل والا
ماحول ہو تو ایسے ماحول میں نعت چلانا یہ نعت کی بے ادبی
ہے لہٰذا ایسے ماحول میں
نعت نہ چلائی جائے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم