
کتے کی خرید و فروخت اور کمائی کا حکم
جواب: کتوں کا ثمن حرام ہونے والی جس حدیث کاذکرکیایہ حکم اس وقت تھا،جب کتوں سے نفع لینے کی ممانعت تھی اور ان کو قتل کرنے کاحکم تھا،اُس وقت ان کا ثمن لینابھی...
جانوروں کو آپس میں لڑوانے کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بہت سی جگہوں پر جانوروں مثلاً: کتوں، مرغوں اور ریچھوں وغیرہا کی لڑائی کروائی جاتی ہے، اِس لڑائی کے لیے جانوروں کے مالِکان اُنہیں اِسی مقصد کے لیے پالتے اور لڑائی کی تیاری کرواتے ہیں، تیاری کے دوران مرغوں کے ناخنوں کو تراش کر تیز کیا جاتا ہے، یونہی کتوں وغیرہ کے دانتوں کو نوکیلا بنایا جاتاہے، تا کہ دوسرے جانور کو جلد پچھاڑ سکیں، اِس لڑائی میں جانور بالیقین زخمی بھی ہوتے ہیں اور بعض اوقات مربھی جاتے ہیں، اِس پر انعامات بھی دئیے جاتے ہیں اور جوا بھی کھیلا جاتا ہے ۔ ایسے کھیل کا کیا حکم ہے؟
کیا جانور کی آنتیں بیچنا شرعاً جائز ہے ؟
سوال: جانور کی آنتیں بیچنا کیسا ہے؟
سوال: کیافر ما تے ہیں علما ئے کر ام و مفتیا ن شر ع متین اس مسئلے میں کہ جانورمثلاً بکرا،گائے وغیرہ کو زندہ تول کربیچناوخریدناکیساہے ؟ اگرجائزہے توکس دلیل سے اور اگرناجائزہے تواسکی علت کیاہے؟ سائل :محمدمختار اشرفی(داتا گارڈن نزد کنزالایمان ،کراچی)
میل ورم ،لاروا کیڑوں کی خریدو فروخت کا حکم
سوال: ایک کیڑا ہوتا ہے جسےDarkling beetle کہا جاتا ہے۔ یہ کیڑا نمی سے گندم کے چوکر میں پیدا ہوتا ہے اور اسی میں انڈے دیتا ہے۔ اس کے انڈوں سے جن کیڑوں کی پیدائش ہوتی ہے ، انہیں Mealworm \ larva کہا جاتا ہے۔ Mealworms کو پرندوں اور مچھلیوں کی غذاء کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جس طرح ان کا استعمال پرندوں کی غذا کے لئے ہے اسی طرح ان کا استعمال ان میں موجود وٹا منز کے باعث باڈی بلڈرز بھی کرتے ہیں تاکہ ان کی باڈی کی نشو ونما اچھی طرح ہوسکے۔ان Mealworms کا کاروبار نہایت ہی کم انویسٹ میں ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بڑی سطح پر اس کا کاروبار ہمارے ملک کے ساتھ ساتھ انٹر نیشنل مارکیٹ میں ہورہا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ : 1:کیا Mealworms کی پرندوں اور مچھلیوں کی غذا کے طور پر تجارت جائز ہے ؟ 2: کیا ان کیڑوں کوباڈی بلڈرز کے ہاتھوں بیچنا جائز ہے ،جن کے بارے میں پتا ہو کہ یہ کھانے کے لے رہے ہیں؟
سوال: کیا پلاٹ کی فائل بیچنا جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہماری دودھ کی دکان ہے ، کبھی ایسا ہوتا ہے کہ دودھ میں کوئی ناپاک چیز گرجاتی ہے اور دودھ ناپاک ہوجاتا ہے۔ یہ ارشاد فرمائیں کہ وہ ناپاک دودھ گاہک کو بیچنا کیسا ہے؟یہ مسئلہ بسا اوقات پرچون والوں کو بھی پیش آتا ہے کہ ان کے تیل وغیرہ میں بھی چوہا مر جاتا ہے لہٰذا دونوں کے متعلق بیان فرمادیں ۔
اپنی پروڈکٹ پر دوسری کمپنی کا لیبل لگا کر بیچنا اور دکاندار کا اس سے خریدنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ (1) ایک شخص مارکیٹ میں مشہور و معروف اور رجسٹرڈ کمپنی کے نام کے ٹشو (Tissue) اور وائپس (Wipes) ہول سیل ریٹ پر مختلف دکانوں پرفروخت کرتا ہے، لیکن حقیقت میں اس معروف کمپنی کے نہیں ہوتے، بلکہ وہ شخص یہ چیزیں خود تیار کر کے اس کمپنی کا نام اور اس کے ریپر کی مثل پیکنگ اور مونوگرام وغیرہ استعمال کرتے ہوئے خود پیک کر کے مارکیٹ میں فروخت کرتا ہے، اس طرح اسے کم خرچ میں زیادہ پرافٹ مل جاتا ہے، تو اس شخص کا اس طرح اپنے ٹشو اور وائپس بیچنا کیسا ہے؟ (2) نیز اگر وہ دکانداروں کو واضح طور پر بتا کر بیچے، تو اس سے ٹشو اور وائپس خریدنا کیسا ہے؟