سرچ کریں

Displaying 1 to 10 out of 357 results

1

صاحب ترتیب کا ساری زندگی کی نمازیں دوبارہ پڑھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی شخص صاحب ترتیب ہو لیکن پھر بھی اپنی زندگی بھر کی ساری نمازیں محض احتیاطی طور پر دوبارہ پڑھنا چاہتا ہو ،تو کیا شریعت مطہرہ اس کی اجازت دیتی ہے ؟میں نے ایک عالم صاحب سے سنا ہے کہ جب وہ نمازیں دُہرائے گا تو مغرب کی چار رکعتیں پڑھےگا! کیا یہ بات درست ہے ؟

1
2

نمازمیں نستعین کو نستاعین پڑھنا

جواب: نمازیں نہ ہوئیں جتنی نمازیں اس کے پیچھے پڑھی ہیں سب نمازوں کو دہرانا فرض ہے۔ فتاوی رضویہ شریف میں ہے: ” اگر ایسی غلطیاں کرتا ہے کہ معنی میں فساد آتا ...

2
3

غسل فرض ہوا مگر یاد نہیں کہ کیا ہے یا نہیں تو پڑھی گئی نمازوں کا حکم

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی پر غسل فرض ہوا اور یہ یاد نہیں کہ غسل کیا ہےیا نہیں غوروفکر کرنے کےبعد بھی یاد نہیں آیا کہ آیاغسل کیا تھا یا نہیں اب اس دوران جو نمازیں پڑھ لیں یاجن نمازوں میں امامت کی، ان نمازوں کا کیا حکم ہو گا ؟

3
4

پائنچے فولڈ کر کے نماز پڑھناکیسا؟

جواب: نمازیں مذکورہ حالت میں ادا کی گئیں، اُنہیں دوبارہ پڑھنا ضروری ہے اور امام کاجواب بالکل غلط او ربے موقع ہے، جب اللہ کے رسول ﷺ نے اس سے صاف الفاظ میں م...

4
5

صاحب ترتیب کی نماز فاسد ہوئی اور چند نمازیں پڑھنے کے بعد علم ہوا، تو کیا حکم ہے؟

سوال: میری ایک بھی نماز قضاء نہیں تھی ،میں امام کے پیچھے عشاء کی نماز پڑھ رہا تھا اور انہوں نے اس میں قراءت کرتے ہوئے ایسی غلطی کی جس سے معنیٰ فاسد ہونے کےسبب نماز فاسد ہوگئی ،لیکن مجھے اس مسئلہ کا علم نہیں ہوا،لہٰذا میں بقیہ وقتی نمازیں پڑھتا رہا اور میں نے اگلے دن کی عشاء کی نماز بھی پڑھ لی ،پھر مجھے نماز ظہر کے بعد ایک مفتی صاحب سے یہ مسئلہ معلوم ہوا کہ معنیٰ فاسد ہونے کے سبب نماز فاسد ہوچکی تھی، تو میں نے نماز ظہر کے بعد اس فاسد نماز کا اعادہ کرلیا، تو اب سوال یہ پوچھنا ہے کہ میری وقتی نمازیں ہوئیں یا نہیں ؟ اور میں اب پھر سے صاحب ترتیب ہوں یا نہیں؟

5
6

قضا نماز کی نیت کیسے کریں ؟

سوال: زید کو یہ معلوم ہے کہ فلاں مہینے کی فلاں تاریخوں کی 10 نمازیں قضا ہوئی ہیں، اب زید ان نمازوں کی ادائیگی میں دن معین کرنے کے بجائے یوں نیت کرتا ہے کہ میری سب سے پہلی فلاں نماز جو قضا ہوئی ہے ،اسے ادا کرتا ہوں، تو کیا اس صورت میں زید کی وہ قضا نمازیں ادا ہوجائیں گی؟رہنمائی فرمائیں۔

6
7

بے ہوشی کی حالت میں کتنی نمازیں رہ جائیں، تو قضا لازم نہیں رہتی؟

سوال: بے ہوشی کی حالت میں جو چھ نمازو ں کا ذکر ہے کہ اگر کسی کی بے ہوشی اتنی طویل ہوجائے کہ اسی حالت میں چھ نمازیں فوت ہوجائیں، تو اب اس سے ان نمازوں کی قضا ساقط ہوجائے گی ،ان چھ نمازوں سے مراد فرض نمازیں ہیں یا وتر کو ملاکر چھ نمازیں ہوجائیں تب بھی قضا ساقط ہوجائے گی؟

7
8

قضا نمازیں ادا کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کے ذمہ بہت سی قضا نمازیں ہیں اور نمازیں زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کو یہ یاد نہیں کہ کس کس دن کی نمازیں قضا ہوئی ہیں، اب قضا نمازوں کا حساب کرنے کے بعد وہ ان کی ادائیگی کرنا چاہتا ہے، تو پوچھنا یہ تھا کہ ان نمازوں کی ادائیگی میں نیت کس طرح کی جائے گی کہ میں کس دن کی نماز ادا کر رہا ہوں، کیونکہ اسے تو یہ یاد ہی نہیں؟ نیز شریعت مطہرہ کی طرف سے ان نمازوں کو ادا کرنےکے طریقے میں کوئی تخفیف بھی ہے؟

8
9

نفاس کا خون تیس دن بعد بند ہوگیا اور گیارہ دن آکر پھر بند ہوگیا تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک عورت کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، انہیں تیس دن خون آیا، پھر بند ہوگیا تو انہوں نے ایک عالمہ صاحبہ سے مسئلہ پوچھ کر پاک ہوکر نمازیں پڑھنا شروع کردیں، یہ خون گیارہ دن بند رہا پھر دوبارہ آنا شروع ہوگیا، اس لئے پھر نمازیں چھوڑ دیں، اب یہ خون چھ دن جاری رہ کر بند ہوگیا ہے۔ رہنمائی فرمائیں کہ اس عورت کا تیسویں دن خون بند ہونے پر نمازیں پڑھنا درست تھا یا نہیں؟ یہ چھ دن والا خون نفاس کا خون مانا جائے گا یا نہیں؟ اور اس دوران جو نمازیں ادا نہیں کی گئیں، ان کی قضا ہے یا نہیں؟

9
10

نبی اور ولی کا مدد کرنا

جواب: نمازیں پڑھنے کی طاقت نہیں رکھتی ،لہٰذا آپ رب تعالی کی طرف واپس جائیے اور اپنی امت کے لیے نمازوں میں کمی کا سوال فرمائیے،جس کی بنا پر پچاس نمازیں ...

10