
بارہ ربیع الاول حضور کی پیدائش یا وفات؟
سوال: بعض لوگ کہتے ہیں کہ 12 ربیع الاول کے دن نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی پیدائش نہیں ہوئی ، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات اس دن ہوئی ہے، تو اس دن خوشی نہیں ، بلکہ غم منانا چاہیےکہ اس دن تمام صحابہ کرام اور نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے اہل بیت سب رنجیدہ تھے اور ہم خوشی مناتے ہیں۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں ارشاد فرمائیں کہ(1) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی تاریخ ولادت کیا ہے؟ (2)اور اس دن خوشی منانا ،جائز ہے یا نہیں؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹیاں چار تھیں یا ایک ؟
موضوع: Nabi Kareem Ki Betiyan 4 Theen Ya 1?
موضوع: Walime Ke Bare Me Chand Ahkam
بیداری یا خواب میں حضور کی زیارت کرنے پر صحابی کا درجہ؟
سوال: ایک شخص کہتا ہےکہ بیداری میں رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا دیدار نہیں ہو سکتا اور جو بعض افراد سے منقول ہے،وہ درست نہیں، وگرنہ انہیں صحابی کہا جاتا ۔سوال یہ ہے کہ کیا بیداری میں دیدار ہو سکتا ہے؟نیز بیداری میں دیدار کرنے والے کو صحابی کہا جائے گا یا نہیں؟
وسیلہ کی شرعی حیثیت اور بزرگوں کے وسیلے سے دعا مانگنا کیسا؟
سوال: زید کہتا ہے کہ زندوں سے توسل جائز ہے، لیکن فوت شدہ سے توسل کی اجازت نہیں اور وہ اس پر وہ روایت بطورِ دلیل پیش کرتا ہے کہ جس میں حضرت سیدناعمر رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کیا: اے اللہ ! ہم تیرے نبی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے وسیلے سے دعا کیا کرتے تھے، تو تُو بارش نازل فرماتا تھا، اب ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا(حضرت سیدنا عباس رضی اللہ عنہ) کے وسیلے سے دعا کرتے ہیں، ہم پہ بارش نازل فرما۔پھر ان پر بارش ہو جاتی۔(بخاری)سوال یہ ہے کہ(1)زید کا قول درست ہے یا نہیں؟(2) اگر درست نہیں، تو اس کی دلیل کا کیا جواب ہو گا؟
تمام نعمتوں کے مالک تو حضور ﷺ ہیں تو اولیاء کیسے مدد کرتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اس میں تو کوئی شک و شبہ نہیں کہ جس کو جو بھی، جتنا بھی، جب بھی کچھ ملتا ہے، وہ تاجدارِ دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذاتِ اقدس کے توسط اور توسل سے ہی ملتا ہے، لیکن بعض اوقات ان نعمتوں اور عطاؤں کو تاجدارِ دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے توسط کے بجائے، صحابۂ کرام، اہلِ بیت عظام، سیدہ کائنات، حسنین کریمین، غوثِ اعظم رضوان اللہ علیہم اجمعین، یا دیگر اولیاء کرام کی طرف منسوب کر دیا جاتا ہے، حتیٰ کہ بعض لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ مجھے جو بھی ملتا ہے، جیسے بھی، جہاں سے بھی، جب بھی ملتا ہے، وہ انہی حضرات کے صدقے سے ملتا ہے۔تو سوال یہ ہے کہ تاجدارِ دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے علاوہ ان حضرات کی طرف منسوب کرنا مناسب ہے؟کیونکہ اگر ہر عطا اور خیر کو دوسرے بزرگوں کی طرف منسوب کرتے جائیں گے، تو تاجدارِ دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی وہ انفرادی، مرکزی، اور حقیقی حیثیت تو نہیں رہے گی۔ برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کون سی خوشبو استعمال فرمایا کرتے تھے؟
موضوع: Nabi Kareem صلی اللہ علیہ وسلم Konsi Khushbu Istemal Farmaya Karte They?
نبی کریم کونسا عمامہ شریف پینتے اور عمامہ کی لمبائی کیا تھی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ: (1) حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام علیہم الرضوان کن رنگوں کے عمامہ شریف پہنتے تھے؟ (2) نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو عمامہ شریف باندھتے تھے، اس کی مقدار لمبائی میں کتنی تھی؟ (3) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ٹوپی کیسی تھی؟ یعنی کس رنگ کی تھی؟ اونچی ہوتی تھی یا سر اقدس سے چپکی ہوئی ہوتی تھی؟ (4) آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام کے عمامہ باندھنے کا طریقہ کونسا تھا؟
شہزادہ رسول علیہ الصلوۃ والسلام،حضرت ابراہیم رضی اللہ تعالی عنہ کی والدہ کانام
موضوع: Shahzada e Rasool علیہ الصلوۃ والسلام Hazrat Ibrahim رضی اللہ تعالی عنہ ki walida ka naam
نبی پاک ﷺ خود مدد کرتے ہیں یا اللہ سے دعا کرتے ہیں؟
سوال: (1) اگر کوئی حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے فریاد کرے، تو کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کی فریاد کے متعلق اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دعا فرماتے ہیں،یا اللہ عزوجل کی عطا سے بغیر دعا کیے بھی اس کی مدد فرماتے ہیں؟ (2)حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مختارِکُل ہونے کا کیا مطلب ہے؟