
مقتدی کے دعائے قنوت مکمل پڑھنے سے پہلے امام رکوع میں چلا جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ رمضان المبارك میں تراویح کے بعد وتر کی جماعت کروائی جاتی ہے۔ امام کے ساتھ وتر کی ادائیگی میں بعض اوقات دعائے قنوت ابھی مکمل نہیں پڑھی ہوتی کہ امام صاحب رکوع میں چلے جاتے ہیں، ایسے میں مقتدی کیلئے کیا حکم ہے؟ کیامقتدی بقیہ دعائے قنوت چھوڑ کر امام کے ساتھ رکوع کرلے،یا پھر تشہد کی طرح دعائے قنوت پوری پڑھے اور پھر رکوع میں جائے؟ کیونکہ دعائے قنوت بھی تشہد کی طرح واجب ہے۔ رہنمائی فرمادیں۔
وتر کی پہلی یا دوسری رکعت میں بھولے سے دعائے قنوت پڑھنے کا حکم
سوال: اگر کوئی نمازی بھولے سے نمازِ وتر کی پہلی یا دوسری رکعت میں قراءت کے بعد رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھ لے، تو اب کیا اسے تیسری رکعت میں پھر سے دعائے قنوت پڑھنا ہوگی؟ نیز کیا سجدہ سہو بھی کرنا ہوگا؟
وتر کی جماعت میں تیسری رکعت میں شامل ہوا ، تو دعائے قنوت کا حکم
سوال: رمضان المبارک میں وتر جماعت کے ساتھ ادا کیے جاتے ہیں ، تو اگر کوئی شخص وتر کی تیسری رکعت میں جماعت کے ساتھ شریک ہواور اس نے امام کے ساتھ دعائےقنوت بھی پڑھ لی ہو، تووہ بقیہ نماز کس طرح ادا کرے گا؟ کیا اس میں دوبارہ دعائے قنوت پڑھے گا؟نیز اگر تیسری رکعت میں امام صاحب کے ساتھ رکوع میں شامل ہوا،تو ایسی صورت میں اس کے متعلق کیا حکم ہوگا؟
وتر میں دعائے قنوت کے کچھ الفاظ بھولے سے رہ جائیں تو کیا حکم ہے
سوال: میں نے دعائے قنوت یاد کی ہے، مگر جب میں وترکی نماز ادا کرتا ہوں، تو اکثر اس میں سے یہ الفاظ(و نسجد و الیک نسعی)بھول جاتا ہوں، میں بہت کوشش کرتا ہوں ،لیکن پھر بھی یہ الفاظ رہ جاتے ہیں۔معلوم یہ کرنا ہے کہ ان الفاظ کے بھول جانے پر سجدہ سہو کرنا ضروری ہے یا ویسے ہی نماز ہو جائے گی؟
کتاب سے دیکھ کر دعائے قنوت پڑھنا کیسا؟
سوال: اگر زید کو دعائے قنوت یاد نہ ہو اور وہ وتر میں اپنے سامنے رکھی ہوئی کتاب میں سے دیکھ کر دعائے قنوت پڑھ لے۔ تو کیا اس صورت میں زید کی نماز درست ادا ہوجائے گی؟
جواب: دعائے قنوت پڑھ سکتے ہیں، اس کو قنوت نازلہ کہتے ہیں، ہمارے (احناف کے)نزدیک صرف خاص مصیبت کے موقع پرصرف فجر کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھنے کی اجازت ہے،اور...
شافعی امام فجر میں قنوت نازلہ پڑھے تو حنفی کیسے اقتداء کرے ؟
جواب: دعائے قنوت پڑھتے ہیں۔قنوت ِفجر تو ہمارے ائمہ کے نزدیک منسوخ یابدعت، بہرحال یقینا ً نامشروع ہے۔لہذا اس میں پیروی ممنوع ،اور جب اصل قنوت میں متابعت نہیں...
وتروں میں دعائے قنوت مکمل نہیں پڑھی تو وتر ہوجائیں گے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ اگر کوئی وتر میں دعائے قنوت پڑھتے ہوئے بھول جائے، یعنی ”وَنَشْكُرُكَ “ تک پڑھے اور اگلے کلمات بھول جائے اور اِسی طرح رکوع کر لے، تو کیا اُس کے وتر ادا ہو گئے یا دوبارہ پڑھنے ہوں گے؟
وتر کو مغرب کی طرح نہ پڑھو حدیث کا مطلب؟
جواب: دعائے قنوت نہیں پڑھی جاتی، اس طرح نمازِ وتر بغیر قنوت کے نہ پڑھو، بلکہ وتر میں دعائے قنوت پڑھا کرو تاکہ مغرب کے فرائض اور وتر کی نماز میں فرق ہوجائے۔ ...
دعائے قنوت بھول کر رکوع میں چلے جانے سے نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ اگرکوئی شخص وتر پڑھ رہاتھااوربھولے سے دعائے قنوت پڑھنے کی بجائےوہ رکوع میں چلاگیا اور پھردوبارہ دعائےقنوت پڑھنےکےلئےواپس پلٹ آیااور دعائےقنوت پڑھ کردوبارہ رکوع کیااورنماز کےآخر میں سجدۂسہو کرلیا،تو اُس کی نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ نوٹ:دوبارہ رکوع اس لئے کیاکہ وہ یہی سمجھتا تھا کہ مجھے دوبارہ رکوع کرنا چاہیے ۔ سائل:محمد حسن رضا(اسلام آباد)