
عورت کے لیے کفارے کے روزے رکھنے کا مسئلہ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ ایک عورت نے چھ شوال سے کفارے کے روزے شروع کیے، ان روزوں کو رکھ رہی تھی کہ شوال کے مہینے ہی میں حیض آگیا، سات دن حیض رہا ،ان ایام میں روزے نہ رکھے، حیض ختم ہونے کے اگلے دن سے پھر روزے رکھنا شروع کردیئے، ذیقعدہ کے مہینےمیں بھی سات دن حیض کا خون آیا،ان ایام میں روزے نہ رکھے، ان ایام کے ختم ہوجانے کے بعد پھر سے روزے رکھنا شروع کردیئے، لیکن ابھی کفارے کے روزے مکمل نہ ہوئے تھے کہ ذی الحج کے وہ ایام شروع ہوگئے جن میں روزے رکھنا ممنوع ہے،ان ممنوع ایام میں روزے نہ رکھے ،ممنوع ایام کے بعد پھر سے روزے رکھے اور ساٹھ روزے مکمل کردیئے۔کیا اس عورت کا یہ کفارہ کافی ہے یا نئے سرے سے روزے رکھنے ہوں گے؟
روزے کی حالت میں غلطی سے ناک میں دوائی ڈال لی تو حکم
سوال: میں نے غلطی سے روزہ کی حالت میں ناک میں دوائی ڈال لی یعنی مجھے یہ معلوم تھا کہ میں روزہ سے ہوں لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہوگا؟
عدت میں بدبو ختم کرنے کے لیے خوشبودار صابن استعمال کرنا کیسا؟
جواب: حیض سے فراغت کی صورت میں جسم سے ناپسندیدہ بو ختم کرنے کے لئے خوشبو مَلنے کا مسئلہ ہےکہ حدیث پاک میں اس کی اجازت دی گئی، اور علمائے دین نے اس کی علت یہ...
نماز میں قیام کی حالت میں ہاتھ باندھنے کا حکم
سوال: نماز میں قیام کی حالت میں ہاتھ باندھنا سنت ہے یا ہاتھ کھلے رکھنا سنت ہے؟ اس حوالے سے دلائل کے ساتھ رہنمائی فرمادیں ۔
آخری دنوں میں حج قران یا تمتع کی نیت کرنے والی عورت کے مخصوص ایام شروع ہو جائیں، تو حکم
جواب: حالت میں رَہ کر ایام حج کے شروع ہونے کا انتظار کرے گی اور ایام حج کے شروع ہونے پر اُسی حج کے احرام میں تمام ارکان حج ادا کرلے گی۔ہاں طواف الزیار...
ماہواری کی عادت سے بھی زیادہ خون آئے تو کیا حکم ہے؟
جواب: حیض سے پہلے ایک کامل طہر یعنی کم از کم پندرہ دن پاکی کے گزرچکے ہوں اور اسی طرح حیض رکنے کے بعد بھی کم از کم پندرہ 15 دن تک خون نہ آئے۔ لہٰذا صورت مس...
عید چاند کے حساب سے یا کلینڈر کے اعتبار سے
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا (1)چاند دیکھے بغیر کلینڈر کے ذریعے روزہ و عید وغیرہ کر سکتے ہیں ؟ (2)بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کلینڈر کے مطابق مہینا شروع ہوجاتا ہے ، لیکن اس دن چاند نظر نہیں آتا اور دوسرے دن جب نظر آتا ہے ، تو دِکھنے میں بھی دوسرے دن کا لگتا ہے ، توکلینڈر کے مطابق اس چاند کو دوسرے دن کا شمار کریں گے یا پہلے دن کا ؟
حالت احرام میں کمر پر بیلٹ باندھنا اور گھٹنے پر (Knee Grip) پہننا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ احرام کی حالت میں کمر میں درد کی وجہ سے بیلٹ باندھنا اور گھٹنے میں درد کی وجہ سےگرِپ(Knee Grip) پہننےکا کیا حکم ہے،کیا اس صورت میں کوئی کفارہ بھی لازم ہوگا یا نہیں؟ نیز اگر کوئی احرام کی حالت میں درد کی وجہ سے کمر پربیلٹ اور گھٹنوں میں گرپ دونوں ہی چیزیں پہنے، تو اس پر کتنے کفارے لازم ہوں گے؟
حیض دیرسے آتا ہوتو عدت کیسے ختم ہوگی ؟
سوال: جس عورت کو حیض آنے میں طویل عرصہ لگ جاتا ہو ،مثلا ایک ماہ یا دو ماہ،تو اس صورت میں بھی اس عورت کی عدت تین حیض ہی ہوگی یا تین ماہ میں عدت ختم ہوجائے گی؟