
مکان بیچ کراُسی میں کرایہ پر رہنے کی شرط لگاناکیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک مکان خریدنا چاہتا ہوں مگر بیچنے والے کی طرف سے یہ شرط لگائی جا رہی ہے کہ دو سال تک وہ مکان میں کرائے دار کے طور پر رہے گا۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس شرط کے ساتھ میرا مکان خریدنا جائز ہے یا نہیں؟
عورت کے لیے گلے اور کان میں سونے کا زیور پہننا منع ہے؟
سوال: آج تک ہم نے یہی سنا اور پڑھا ہے کہ عورت کے لیے سونے کا زیور پہننا جائز ہے،لیکن ایک حدیث نظر سے گزری ،جس میں یہ لکھا تھا کہ" گلے میں سونے کا ہار پہننے والی عورت کو آگ کا ہار پہنایا جائے گااور سونے کی بالی پہننے والی عورت کو آگ کی بالی پہنائی جائےگی"تو کیا عورت کے لیے گلے اور کان میں سونے کا زیور پہننا منع ہے؟
غیر مسلم ممالک میں مورگیج پر مکان لینا کیسا ؟
موضوع: غیر مسلم ممالک میں مورگیج پر گھر خریدنا؟
نیلامی کے ذریعے سامان خریدنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض اوقات حکومتی ادارے اپنی تحویل میں لئے ہوئے سامان کو نیلام کرتے ہیں، اس کا خریدنا جائزہے یا نہیں؟
طلاق کے بعد عدت میں بیوی فوت ہوجائے تو شوہر وارث بنے گا؟
جواب: عورت نے حق مہر معاف نہ کیا ہو اور اُس کا انتقال ہوجائے، تو اس صورت میں وہ حق مہر عورت کے ترکے میں تقسیم ہوتا ہے۔ وراثت کے لیے رشتہ زوجیت کا پایا...
حج فرض ہونے کے بعد مال نہ رہے تو حج کا شرعی حکم کیا ہے؟
سوال: آج سے تقریبا آٹھ ، دس سال پہلے ایک عورت کی ملکیت میں اتنی مالیت کا سونا(Gold)موجود تھا کہ وہ محرم کے ساتھ حج پر جا سکتی تھی ، لیکن کوئی بھی محرم اس کے ساتھ جانے کے لئے تیار نہ ہوا،پھر وہ سونا سال بہ سال زکاۃ دینے ، قربانی کرنےاور دیگر اخراجات کی وجہ سےکم ہو گیا اور حج بھی مہنگا ہو گیا ہے ،اب اس عورت کے پاس حج کرنے کے اسباب نہیں ہیں۔ اس صورت میں اس عورت کے لئے کیا حکم ہے؟
عدت میں کیے جانے والے نکاح کاحکم
جواب: عورت کا عدت میں ہونا معلوم تھا تو یہ نکاح باطل ہوایہاں تک کہ اگرمیاں بیوی والے معاملات یعنی ہمبستری بھی ہوئی تو یہ زناہوااوراس دوسرے نکاح کی کوئی عدت...
اسمگلنگ والا سامان خریدنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ جس شخص کے بارے میں علم ہو کہ یہ اسمگلنگ کرکے سامان لاتا ہے اور بیچتا ہے،اس شخص سے وہ اسمگلنگ والا سامان خریدنا کیسا ہے؟
مرد و عورت کا ہاتھ پاؤں اور چہرے کے بال صاف کرنا
سوال: مرد و عورت کا ہاتھ ، پیر اور چہرے کے بال صاف کرنا کیسا؟ جیساکہ آج کل پارلر میں جاکر ویکس وغیرہ کرواتے ہیں ؟
خریداری کا وکیل اپنے لئے مال خریدے تو نئے قبضے کی صورت کیا ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے بکر کو اس بات کا وکیل کیا کہ وہ اس کے لئے مطلوبہ مقدار میں دھاگا خرید ے ، بکر نے مقررہ مقدار میں دھاگہ خریدلیاابھی وہ دھاگا بکر کے قبضہ میں ہی ہے ، اگر بکر خریدا ہوا دھاگا زید سے خود اپنے لئے خریدنا چاہے تو کیایہ جائز ہے؟ اور اس خریداری کیلئے اسے جدید قبضے کی ضرورت ہوگی یا نہیں؟واضح رہے کہ زید بیرونِ ملک رہتا ہے اور بکر اس سے فون ہی پر معاملات طے کرتا ہے ۔