
بروکر کے ذریعے کیا ہوا سودا ختم ہوجانے کی صورت میں کمیشن اور بیعانہ کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفیان ِشرع متین اس مسئلے کےبارےمیں کہ زیدنے چل پھرکرمحنت ومشقت کرکے ایک فیصدکمیشن پربکرکامکان خالدکے ہاتھ فروخت کردیا اوربکرنے ایک لاکھ بیعانہ بھی وصول کرلیا، لیکن پھرکچھ عرصے کے بعدخالد سے بقیہ پیسوں کابندوبست نہ ہونے کے بناپرباہمی رضامندی سےسوداختم ہوگیا۔سوال یہ ہے کہ زیدنے جوایک فیصدکمیشن لیاہے، کیاوہ کمیشن سودافسخ ہونے کی بناپرواپس لیا جائے گایانہیں؟نیزبکرنے جوایک لاکھ بیعانہ لیاتھا،بکراورخالد کی باہمی رضامندی سےسوداختم ہونے پروہ بیعانہ واپس کرے گا یانہیں؟
مرتے وقت کلمہ نصیب نہ ہو، کیا اس جملے سے قسم منعقد ہوجائے گی؟
سوال: اگر کوئی شخص ان الفاظ کے ساتھ قسم کھائے ”اگر میں نے فلاں کام کیا تو مجھے مرتے وقت کلمہ پڑھنا نصیب نہ ہو“ پھر وہ شخص اپنی اس قسم کو توڑدے، تو کیا اس شخص پر اپنی قسم توڑنے کا کفارہ لازم ہوگا؟
سوال: قسم کے کفارے میں ہےکہ جو غریب شخص مساکین کو کھانا کھلانے یا انہیں کپڑا پہنانے پر قدرت نہ رکھتا ہوتو کیا وہ روزوں سے قسم کا کفارہ ادا کرسکتا ہے؟ اگر کرسکتا ہے تو روزوں کے بعد پھر اگر اس کے پاس کبھی مال آجائے تو کیا اب اُسے نئے سرے سے دوبارہ قسم کا کفارہ ادا کرنا ہوگا؟
حج میں طواف رخصت کیے بغیر اپنے وطن واپس آگئے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک شخص اس سال حج پر گیا تھا اس نے حج کے بقیہ ارکان اور واجبات تو مکمل ادا کیے البتہ کسی وجہ سے طوافِ رخصت کیے بغیر اپنے ملک واپس آگیا۔ اب اس کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے؟ کیا اس پر کفارہ وغیرہ لازم ہوگا؟ نوٹ: اس نے طوافِ زیارت کے بعد کسی قسم کا کوئی طواف ادا نہیں کیا۔
بغیر احرام جس میقات سے گزرے اسی میقات سے احرام باندھنے سے دم ساقط ہوگا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے جاننے والے حج کے ليے گئے ہیں۔ پہلے مدينہ شريف گئے تھے، وہاں سے مکہ شريف جانا تھا، ليکن گروپ میں موجود ايک عورت کو ماہواری شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس نے مکہ شريف جاتے ہوئے احرام کی نیت نہیں کی اور میقات سے احرام کے بغیر گزر گئی۔ مکہ شریف پہنچ کر معلوم ہوا کہ اس حالت میں بھی میقات سے احرام کی نيت ضروری ہے۔ پھر کسی نے بتايا کہ ميقات پر واپس جا کر احرام باندھنے سے دم لازم نہيں رہتا، تو اس نے طائف جا کر احرام کی نيت کر لی۔ سوال يہ ہے کہ کیا ایسی صورت میں کسی بھی ميقات پر واپس جا کر احرام باندھنے سے دم ساقط ہو جاتا ہے يا پھر جس ميقات سے احرام کے بغیر گزرے ہوں، خاص اسی ميقات پر جانے سے دم ساقط ہوتا ہے؟ سائل: مقصود (صدر، کراچی)
جواب: قسمیں آجاتی ہیں لہذا اسے خیرات سے مخلوط کردو۔(سنن ابی داؤد،جلد02،صفحہ116،مطبوعہ ملتان) حدیث پاک کی مختصر شرح سمسار دلال کو کہتے ہیں جو تاجر اور خ...
منت مانی ہوئی چیز بھول جائے تو کیا حکم ہے؟
جواب: قسم کا کفارہ لازم آئے گا۔ قسم کا کفارہ لازم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جو شخص منت مانے، لیکن جس چیز کی منت مانی ہے اس چیز کو ذکر نہ کرے، تو اس پر قسم ...
چیزیں استعمال کے لئے مدرسہ و مسجد میں رکھنا اور ضرورت کے وقت واپس لینا
سوال: کیا کوئی شخص چیز اپنی ملکیت میں رکھتے ہوئے کسی مدرسہ میں استعمال کے لیے دے سکتا ہے کہ وہ جب چاہے اس چیز کو واپس لے لے جیسے کتابیں مدرسہ میں رکھ دیں کہ طلبا پڑھیں اور جب مالک کو ضرورت ہو وہ واپس لے لے، اسی طرح کارپیٹ وغیرہ مدرسہ میں استعمال کے لئے دئیے کہ جب ضرورت ہوگی واپس بھی لے لے گا۔ نیز اگر مدرسہ کے لئے کوئی چیزوقف کرنے کے بعد مالک اپنی نیت تبدیل کر لے کہ یہ مال مدرسہ کے لئے بھی استعمال کیا جائے اوراس سے ہٹ کر دینی کاموں کے لئے بھی، تو کیا ایسا کرنا، جائز ہے؟