
فرض پڑھنے کے بعد فرض پڑھنے والے کی اقتداء میں نفل پڑھنے کا حکم
سوال: ایک شخص نے نماز عشاء کے فرض با جماعت ادا کر لئےہیں تو کیا وہ شخص نفل کی نیت سے ایسے شخص کی اقتداء کر سکتا ہے جس نےنماز عشاء کے فرض ادا نہیں کئے ؟
چار رکعت نفل کی نیت کر کے دو پر سلام پھیر دیا تو نفل کا حکم
سوال: میں نے چار رکعت نماز نفل کی نیت کی لیکن دو رکعت پوری کرکے سلام پھیر دیا تو کیا باقی دو جن کی نیت کی ان کو بعد میں پڑھنا لازم ہوگا؟
بچیوں کو نماز سکھانے کے لیے عورت نماز میں آواز بلند کر سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک اسلامی بہن نماز کی ادائیگی کے وقت اپنی چھوٹی بچیوں کو اپنے ساتھ جائے نماز پر کھڑا کرلیتی ہیں اور انہیں نماز سکھانے کی غرض سے اول تا آخر نماز کے تمام اذکار و تلاوت بلند آواز سے پڑھتی ہیں تاکہ بچیاں سیکھ سکیں۔ کسی نے ان کو بتایا کہ سکھانے کی نیت سے اس طرح بلند آواز سے تلاوت و ذکر کرنا، نماز کو فاسد کردیتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا واقعی سکھانے کی نیت سے بلند آواز سے پڑھنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے؟
عصراورعشاء کی سنتِ قبلیہ فرضوں کے بعد پڑھنا کیسا
جواب: نفل ہیں اور عصر کی نماز کے بعدقصداًنوافل پڑھنا مکروہِ تحریمی و ناجائز ہے۔ عشاء سے پہلے پڑھ جانے والی سنتیں اگر فوت ہوجائیں اورعشاء کے فرض ادا کر ...
جسم یا کپڑوں پر نجاست لگی ہو اور نماز کا وقت کم ہو ، تو نماز کا کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کے جسم یا کپڑوں پر نجاست لگی ہو اور نماز کا وقت اتنا کم ہو کہ طہارت بقدرِ جوازِ نماز حاصل کرنے میں نماز کا مکمل وقت نکل جائے گااور کپڑا تبدیل بھی نہیں کر سکتا ، تو ایسی صورت میں کیا حکم ہے ؟
عورت نے نماز تسبیح کی امامت کروائی، تو نماز کاحکم؟
جواب: نفل نمازوں میں،البتہ اگر عورت امام بن کرعورتوں کو نماز پڑھالے،تو نماز بہرحال ادا ہوجائے گی، کیونکہ عورتوں کے امام کے لیے مرد ہونا شرط نہیں، عورت بھی ...
نمازِ فجر کے بعد نوافل پڑھنا کیسا؟
جواب: نفل نماز پڑھنا جائز نہیں کہ احادیثِ مبارکہ میں اس کی ممانعت آئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر بھی کچھ ایسے مواقع ہیں جہاں نفل پڑھنا منع ہیں جن کی تفصیل کتبِ ف...
اعتکاف کی قضا میں روزہ کس نیت سے رکھے؟
سوال: ایک باجی رمضان کے آخری عشرکا سنت اعتکاف بیٹھی تھیں تو ان کومجبوراکہیں جاناپڑا،جس وجہ سے ان کا اعتکاف ٹوٹ گیا، تو اب حکم یہ ہے کہ ایک دن کا اعتکاف روزہ رکھ کر قضاکیا جائے تو پو چھنا یہ تھا کہ عیدکے بعدجب اعتکاف کی قضاکریں گی توروزے میں کون سے روزے کی نیت کریں گی؟ رمضان کےروزے کی یا نفلی روزے کی نیت؟
نفلی طواف بیٹھ کر کرنے سے دَم یا صدقہ لازم آئے گا؟
سوال: فی زمانہ مسجد الحرام میں طواف اور سعی کے لیے کسی فرد کی مدد سے چلنے والی سادہ ویل چیئرز بھی ہوتی ہیں اور الیکٹرک ویل چیئرز (Electric Wheel Chairs)، الیکٹرک کاریں (Electric Cars)، الیکٹرک اسکوٹرز (Electric Scooters) موجود ہوتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی عذر و مجبوری کے بغیر صرف سُہولت و آسانی کے لیے یا تھکاوٹ سے بچنے کے لیے حج یا عمرے کا طواف ، یونہی نفل طواف پیدل چل کر نہ کرے، بلکہ ان گاڑیوں وغیرہ پر بیٹھ کر کرے ، تو اس کا ایسا کرنا کیسا ہے ؟ اور اس پر کوئی دم یا صدقہ لازم آئے گا یا نہیں ؟
ذوالحجہ کے ابتدائی نو دنوں کے روزوں کا حکم
سوال: ذو الحجہ کے نو دن کے روزے سنت ہیں یا نفل؟سنت ہیں تو مؤكده ہیں یاغير مؤکدہ؟اگر سنت ہیں تو مشکو ۃ المصابیح میں نفلی روزوں کے بیان میں کیوں نقل کیا گیا ہے؟